مقبرہ جہانگیر
| جہانگیر دا مقبرہ مقبرۂ جہانگیر | |
| متناسقات | 31°37′21″N 74°18′12″E / 31.6225°N 74.3032°E |
|---|---|
| مقام | لاہور، پنجاب، پاکستان |
| قسم | مزار |
| تاریخ تکمیل | 1637 |
| مغل بادشاہوں کے مقبرے | ||
| نام | تاریخ وفات | مقبرہ |
| ظہیر الدین بابر | 5 جنوری 1531ء | باغ بابر، کابل ، افغانستان |
| نصیر الدین ہمایوں | 27 جنوری، 1556ء | مقبرہ ہمایوں، دہلی، بھارت |
| جلال الدین اکبر | 25 اکتوبر 1605ء | بہشت آباد سکندرہ، آگرہ، بھارت |
| نورالدین جہانگیر | 7 نومبر 1627ء | مقبرہ جہانگیر، لاہور، پاکستان |
| شہاب الدین شاہجہان | یکم فروری 1666ء | تاج محل، آگرہ، بھارت |
| محیالدین اورنگزیب عالمگیر | 3 مارچ 1707ء | خلد آباد، ضلع اورنگ آباد، بھارت |
مقبرہ جہانگیر لاہور کو مغلیہ عہد میں تعمیر کیے گئے مقابر میں ایک بلند مقام حاصل ہے۔ یہ دریائے راوی لاہور کے دوسرے کنارے شاہدرہ کے ایک باغ دلکشا میں واقع ہے۔ جہانگیر کی بیوہ ملکہ نور جہاں نے اس عمارت کا آغاز کیا اور شاہ جہاں نے اسے پایہ تکمیل تکمیل پہنچایا۔ یہ مقبرہ پاکستان میں مغلوں کی سب سے حسین یادگار مانا جاتاہے۔
مقبرہ کے چاروں کونوں پر حسین مینار نصب ہیں۔ قبر کا تعویذ سنگ مرمر کا ہے اور اس پر عقیق، لاجورد، نیلم، مرجان اور دیگر قیمتی پتھروں سے گل کاری کی گئی ہے۔ دائیں بائیں اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام کندہ ہیں۔
سکھ عہد میں اس عمارت کو بہت نقصان پہنچایا گیا۔ سکھ اس عمارت میں سفید سنگ مرمر سے بنایا گیا سہ نشین اکھاڑ کر امرتسر لے گئے۔ اسی طرح عمارت کے ستونوں اور آرائشات میں استعمال کیے گئے قیمتی جواہرات بھی نکال لیے گئے، تاہم آج بھی یہ عمارت قابل دید ہے۔
مقبرہ کا وہ حصہ جہاں شہنشاہ نورالدین جہانگیر دفن ہے ایک بلند چبوترا بنایا گیا ہے۔ اندر داخل ہونے کا ایک ہی راستہ ہے۔ مزار کے چاروں جانب سنگ مرمر کی جالیاں لگی ہوئی ہیں، جو سخت گرم موسم میں بھی ہال کو موسم کی حدت سے محفوظ رکھتی ہیں۔
مقبرہ جہانگیر کی حدود میں نور جہاں نے ایک خوبصورت مسجد بھی تعمیر کرائی تھی۔ اس مقبرہ میں نور جہاں نے کافی عرصہ رہائش بھی اختیار کی، اس لیے یہاں رہائشی عمارات بھی تعمیر کئی گئی تھیں۔
تصاویر
[ترمیم]-
مقبرہ جہانگیر 1870ء میں
-
1880 میں جہانگیر کے مقبرے کا اگلا حصہ
-
1880 میں جہانگیر کے مقبرے کا باغ
-
مزار کا بیرونی دروازہ
-
جہانگیر کی قبر
-
مقبرہ جہانگیر
-
مقبرے کا کچھ حصہ
-
چار منزلہ مینار
-
دیواروں پر کاش کاری کی تفصیل
-
مقبرے کے حجرے میں داخل ہونے کا مقام
-
خوبصورتی سے جڑی ہوئی سرکوفگس
-
عالی شان کی روشن قبر، معافی کی پناہ
-
قریب ہی نورجہاں کا مقبرہ
-
قبر کے قریب ٹائلوں کے نقش
-
Fresco in vestibule of tomb chamber
-
Fresco in vestibule of tomb chamber
-
Glazed tile kashi inlay in mausoleum verandah
مزید دیکھیے
[ترمیم]- پاکستان میں مقامات عالمی ثقافتی ورثہ
- پنجاب، پاکستان میں ثقافتی ورثہ مقامات
- اسلامی معماری
- انداز معماری
- پاکستان کی تاریخی عمارات
- پاکستان کے تاریخی مقامات
- پاکستان میں فارسی باغات
- پاکستان میں مغل مدفن باغات
- پاکستان میں مغلیہ باغات
- پنجاب کی عمارات و ساخات
- پنجاب، پاکستان میں مقبرے
- لاہور کا طرز تعمیر
- لاہور کی عمارات و ساخات
- لاہور کے سیاحتی مقامات
- لاہور میں مقبرے
- مغل تعمیرات
- مغلیہ سلطنت میں 1637ء کی تاسیسات
- مغلیہ طرز تعمیر
- ہندوستان میں 1637ء
- 1637ء میں مکمل ہونے والی عمارات و ساخات
- ہندوستان میں 1630ء کی دہائی کی تاسیسات
- مغلیہ سلطنت میں 1630ء کی دہائی کی تاسیسات
- ایشیا میں 1637ء کی تاسیسات