مقبرہ نادرہ بیگم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
مقبرہ نادرہ بیگم
Tomb of Nadira Begum
Nadira Begum Tomb.jpg
مقبرہ نادرہ بیگم
عمومی معلومات
قسم مقبرہ
معماری طرز مغلیہ
مقام لاہور، پاکستان
اونچائی 32.6 فٹ (9.9 میٹر)

مقبرہ نادرہ بیگم (Tomb of Nadira Begum) نادرہ بانو بیگم کا مقبرہ ہے جو مغل شہزادے داراشکوہ کی بیوی تھی۔ یہ مقبرہ لاہور میں حضرت میاں میر کے مزار کے مشرقی سمت میں واقع ہے۔1658ء میں دارا شکوہ نے بادشاہت کا اعلان کیا تو اورنگ زیب نے بھی خود کو شہنشاہ ہند کا خطاب دیا اوراپنی فوج لے کر دہلی کی طرف بڑھا دارا شکوہ کی فوج نے اس کا مقابلہ کیا مگر اورنگ زیب  نے شکست دے کر تخت دہلی حاصل کیا

شہزادہ داراشکوہ اپنی بیوی نادرہ بیگم کے ہمراہ جان بچا کر بھاگا وہ چاہتاتھا کہ ایران چلاجائے مگر اس دوران راستہ میں جتنے سرداروں سے ملاقات ہوئی انہوں نے داراشکوہ کی مددو تعاون سے انکار کر دیا اپنے جواں سال بیٹوں (سلیمان شکوہ اور سپہر شکوہ)کی موت کی خبروں نے دونوں میاں بیوی کو صدمہ سے نڈھال کر دیا ناردہ بیگم صدمہ سے بیمار پڑ گئی اسی بیماری میں اس نے موت کو گلے لگا لیا داراشکوہ کے لیے یہ صدمہ ناقابل برداشت تھا اس نے نادرہ بیگم کو حضرت میاں میر کے مقبرہ کے ساتھ دفن کیا جس پر شاندار عمارت تعمیر کی گئی۔ سکھوں کے دور حکومت میں اس عمارت سے قیمتی پتھر اور سنگ مر مر اتار لیاگیا مگر آج بھی اس عمارت کا حسن اور دلکشی قائم ہے۔