شاہجہاں مسجد، ٹھٹہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(شاہ جہان مسجد، ٹھٹھہ سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
شاہجہاں مسجد، ٹھٹہ
UNESCO World Heritage Site

جامع مسجد ٹھٹھہ (جسے شاہجہانی مسجد اوربادشاہی مسجد بھی کہا جاتا ہے) ضلع ٹھٹھہ، سندھ، پاکستان کی ایک مسجد ہے۔

تاریخ[ترمیم]

اس مسجد کو مغل بادشاہ شاہجہان نے 49-1647ء کے درمیان تعمیر کرائی تھی۔ اس مسجد میں 100 گنبدہیں اور اس مسجد کو اس انداز میں تعمیر کیا گیا ہے کہ اس میں امام کی آواز بغیر کسی مواصلاتی آلہ کے پوری مسجد میں گونجتی ہے۔ جامع مسجد کی کاشی کاری اسے دیگر عمارات سے ممتاز کرتی ہے۔ عمارت کے گنبد فن تعمیر کا حسین نمونہ ہیں۔ اگرچہ عہد رفتہ نے اسے نقصان پہنچایا مگر آج بھی یہ فن تعمیر کا ایک حسین شاہکار ہے ۔

اس مسجد کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس کے خطباء ایک ہی خاندان میں نسل در نسل چلے آرہے ہیں،اس وقت مسجد کے نویں خطیب حضرت علامہ عبد الباسط صدیقی ہیں۔

نگار خانہ[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

ویکیمیڈیا العام پر شاہجہاں مسجد، ٹھٹہ سے متعلقہ وسیط