منگلا شرما

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
منگلا شرما
صوبائی اسمبلی سندھ کی ممبر
آغاز منصب
13 اگست 2018
معلومات شخصیت
جماعت متحدہ قومی موومنٹ  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

منگلا شرما ایک پاکستانی سیاست دان ہیں وہ اگست 2018 سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کی رکن ہیں۔

سیاسی کیریئر[ترمیم]

شرما 2018 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر متحدہ قومی موومنٹ کی امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے رکن منتخب ہوگئیں۔[1] منگلا شرما نے پاک ہندو ویلفیئر ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی جو اقلیتوں کے لیبر اور سماجی حقوق پر کام کرتی ہے۔ وہ خواتین کی حیثیت سے متعلق صوبائی کمیشن کی ممبر کے طور پر نامزد ہوئی ہیں اور انکلوسیسی سیکیورٹی کے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں ، جو ایک امریکی غیر منفعتی سفیر سوینی ہنٹ کے ذریعہ قائم کیا گیا تھا۔ منگلا شرما کو وزارت ترقی خواتین کی طرف سے "فاطمہ جناح ایوارڈ" بھی دیا گیا۔

ذاتی زندگی[ترمیم]

شرما کا ہندو برادری سے تعلق ہے۔[2] حال ہی میں وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئیں تھیں۔[3][4]

کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد وہ اپنی رہائش گاہ پر تنہائی ( آئسولیشن) میں چلی گئیں.[5]

منگلا شرما نے جامعہ کراچی میں بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر کی ڈگری مکمل کی۔[6]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "PPP bags most of the reserved seats in new Sindh Assembly"۔ The News (بزبان انگریزی)۔ 13 August 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2018 
  2. Divya Goyal (7 January 2020)۔ "Two years after it counted population, Pakistan silent on minority numbers"۔ Indian Express۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جون 2020 
  3. https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2020-05-13/news-2379413.html
  4. https://jang.com.pk/news/770680
  5. https://mmnews.tv/mpa-mangla-sharma-tests-positive-for-covid-19/
  6. "آرکائیو کاپی"۔ 06 دسمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 نومبر 2020