مکی ماؤس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مکی ماؤس
(انگریزی میں: Mickey Mouse ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
ساتھی منی ماؤس  ویکی ڈیٹا پر (P451) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
خاندان مکی ماؤس خاندان  ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
جنس نر  ویکی ڈیٹا پر (P21) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
اسٹار آن ہالی ووڈ واک آف فیم  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مکی ماؤس پہلی بار 18 نومبر 1928ء کو کارٹون فلم ’سٹیم بوٹ وِلی‘ کے ذریعے منظرِ عام پر آیا۔ ڈزنی کمپنی کے مالک والٹ ڈزنی نے مکی ماؤس کے لیے اپنی آواز استعمال کی ۔

شکل و صورت[ترمیم]

اگرچہ مکی کی تیز چبھتی ہوئی آواز آج بھی وہی ہے، لیکن اس کے کردار میں اس وقت سے آج تک نمایاں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں جب پہلی بار والٹ ڈزنی نے بڑے کانوں اور چھوٹی سی نیکر میں ملبوس گول مٹول مکی کی تصاویر بنائی تھیں۔ اب مکی ماؤس کی جسامت تھوڑی گولائی کی طرف مائل ہے اور اب اس نے سفید دستانے اور سرخ جانگیہ زیبِ تن کیا ہوتا ہے۔

شناختی نشان[ترمیم]

مکی ماؤس کے کان اس وقت دنیا میں کسی بھی کمپنی کی طرف سے سب سے زیادہ شناخت کیے جانے والے نشانوں میں سے ایک ہے۔ یہ کان دیکھ کر آپ فوراً سمجھ جاتے ہیں کہ ڈزنی سٹوڈیوز کی بات ہو رہی ہے۔

جانا پہچانا کردار[ترمیم]

امریکہ میں قائم ڈزنی کمپنی نے کئی ملکوں میں تھیم پارک بھی بنا رکھے ہیں اور دنیا کے ایک سو سے زائد ملکوں میں ان کے ٹیلی ویژن چینل کام کر رہے ہیں۔ ان کی وجہ سے مکی ماؤس اور اس کی ساتھی منی ماؤس دنیا بھر جانے پہچانے کردار بن گئے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]