نادرہ ببر
نادرہ ببر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 20 جنوری 1948ء (76 سال) ممبئی |
شہریت | بھارت |
شریک حیات | راج ببر (1975–1983) |
اولاد | پراتیک ببر ، آریہ ببر ، جوہی ببر |
والد | سجاد ظہیر |
عملی زندگی | |
مادر علمی | قومی ڈراما اسکول |
پیشہ | ادکارہ ، فلم اداکارہ ، فلمی ہدایت کارہ |
اعزازات | |
سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ |
|
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
نادِرہ ببّر ( ہندی: नादिरा बब्बर؛پیدائش 20 جنوری 1948) ایک بھارتی تھیٹر اداکارہ، ڈائریکٹر اور فلمی اداکارہ ہیں [1]انھوں نے 1971 میں نیشنل اسکول آف ڈراما (NSD)، نئی دہلی سے گریجویشن کیا۔ نادرہ این ایس ڈی میں گولڈ میڈلسٹ تھیں اور اسکالرشپ پر جرمنی چلی گئیں اور بعد میں اسے گروٹوسکی اور پیٹر بروکس جیسے نامور ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔
انھوں نے 1981 میں دہلی میں ایکجٹ (ایک ساتھ) کے نام سے اپنا تھیٹر گروپ شروع کیا، [2] جس نے 1981 میں اپنی پہلی پروڈکشن یہودی کی لڑکی سے کام کا آغاز کیا ، اس میں بڑی حد تک پارسی تھیٹر کو ازسرِ نو زندہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ گروپ کئی سالوں سے بھوائی پر مبنی میوزیکل جسما اودھن کو بھی پیش کر رہا ہے جسے شانتا گاندھی نے لکھا ہے۔ نادرہ 1988 میں ممبئی چلی گئیں اور اپنا تھیٹر گروپ دوبارہ شروع کیا۔
پچھلے 30 سالوں میں ایکجٹ نے ہندوستانی تھیٹر کو ساٹھ سے زیادہ ڈرامے دیے ہیں جن میں سندھیا چھایا، غصے میں مڑ دیکھو، بُلّاب پور کی روپ کتھا، بات لات کی حالات کی، بھرم کے بھوت، شاباش انارکلی اور بیگم جان شامل ہیں۔ انھوں نے اپنے لکھے ہوئے ڈراموں میں ہدایت کاری کا کام بھی انجام دیا۔اس کے علاوہ دیاشنکر کی ڈائری (1997)، سکو بائی (1999)، سمن اور ثنا اور جی جیسی آپ کی مرضی بھی پیش کیا۔ جس میں راج ببر، ستیش کوشک اور کرون کھیر جیسے اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔
1990 میں ایکجٹ نے نوجوانوں پر مشتمل تھیٹر گروپ بھی شروع کیا جس نے آزاد کا انصاف اور آو پکنک پر چلیں جیسے ڈرامے پیش کیے۔ اس گروپ نے 2011 میں اپنا تیسواں یوم تاسیس منایا اور ایک ہفتہ طویل تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد کیاانہوں نے وہ سلمان خان کی ہندی فلم جے ہو میں کام کیا اور اس کے علاوہ سنی دیول کی فلم گھائل میں بھی نظر آئیں۔
نادرہ ببر کو حال ہی میں ساحر رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز دی میرڈ وومن (شادی شدہ عورت)میں دیکھا گیا تھا ۔[3]
تخلیقی کام
[ترمیم]- دیا شنکر کی ڈائری
- جی جیسی آپ کی مرضی
- شکیبائی
- سمن اور سانا
- جیسے سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملے[1]
بطور ڈائریکٹر ڈرامے
[ترمیم]- یہودی کی لڑکی
- سندھیا چھایا
- غصے میں مڑ کر دیکھو
- بلاب پور کی روپ کتھا
- بات لات کی حالات کی
- بھرم کے بھوت
- بیگم جان
تھیٹر میں نادرہ ظہیر ببر کے کچھ بہترین کردار
[ترمیم]- اوتھیلو میں ڈسماڈونا
- تغلق میں سوتیلی ماں کا کردار
- تن پینی اوپیرا میں شری متی پی چئیم کا کردار
- جسما اوڑن میں ڈولی
- سندھیا چھایا میں نانی
- کراس پرپج میں ماں
- بیگم جان میں بیگم جان کا کردار
- ہم کہیں آپ سنیں میں شائستہ بیگم بنی
- سچ … جھوٹھا۔.۔ نمک میں صوفیہ [4]
حوالے
[ترمیم]- ^ ا ب "her world is at stage"۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 اکتوبر 2015
- ↑ "Three decades of drama"۔ Mint (newspaper)۔ Apr 14، 2011
- ↑ http://www.vaniprakashan.in/auth-details.php؟wid=608[مردہ ربط]
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 11 اگست 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جنوری 2023
- 1948ء کی پیدائشیں
- 20 جنوری کی پیدائشیں
- ممبئی میں پیدا ہونے والی شخصیات
- سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ وصول کردہ شخصیات
- ہندی تھیٹر
- بیسویں صدی کے بھارتی ڈراما نگار اور ڈراما نویس
- بیسویں صدی کی بھارتی مصنفات
- اکیسویں صدی کے بھارتی ڈراما نگار اور ڈراما نویس
- اکیسویں صدی کی بھارتی مصنفات
- اکیسویں صدی کے بھارتی مصنفین
- ممبئی کی اداکارائیں
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- بھارتی اسٹیج اداکارائیں
- بھارتی تھیٹر کے ہدایت کار
- بھارتی خواتین ڈراما نگار اور ڈراما نویس
- بقید حیات شخصیات
- نیشنل اسکول آف ڈراما کے فضلا
- ممبئی کے منظر نویس
- مہاراشٹر کی مصنفات