نکی انیجا والیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نکی انیجا والیا
 

معلومات شخصیت
پیدائش 26 ستمبر 1972ء (52 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ ،  فلم اداکارہ ،  ٹیلی ویژن اداکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نکی انیجا والیا (پیدائش: 26 ستمبر 1972ء) ایک ہندوستانی خاتون ٹیلی ویژن اور فلمی اداکارہ ہیں جو ہندی فلمیں اور ٹیلی ویژن سیریلز میں کام کرتی ہیں۔ وہ اداکار پرمیت سیٹھی کی کزن ہیں جو شاہ رخ خان کی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں کلجیت کا کردار نبھانے کے حوالے سے مشہور ہیں نکی انیجا والیا کو اگرچہ کم۔مواقع ملے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس نے ابھی تک کوئی خاص کارکردگی پیش نہیں کی جن کی اس سے توقعات کی جا رہی تھی لیکن یہ بخوبی کہا جا سکتا ہے کہ وہ۔جس طرح انہماک سے آگے بڑھ رہی ہے ضرور اس کی محنت رنگ لائے گی۔

ذاتی زندگی[ترمیم]

اس نے فروری 2002ء میں سونی والیا سے شادی کی اور اسی سال برطانیہ چلی گئی۔ [1] اس جوڑے کے جڑواں بچے ہیں (ایک لڑکا، شان اور ایک لڑکی، سبرینا۔ اس وقت وہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔

کیریئر[ترمیم]

نکی انیجا والیا نے ٹیلی ویژن اور فلم (بالی ووڈ) میں ماڈل، کمپیر، وی جے، میزبان اور اداکارہ کے طور پر کام کیا ہے۔ اس نے تقریبا 30 سالوں تک مختلف انواع کے 31 سے زیادہ ٹیلی ویژن سیریلز میں اداکاری کی ہے۔ [2] وہ ہندی ٹی وی سیریز استتوا... میں ڈاکٹر سمرن ماتھر کے کردار کے لیے مشہور ہیں۔زی ٹی وی پر ایک پریم کہانی اس نے زی ٹی وی سیریل "بات بن جائے" میں نکی کا کردار ادا کیا۔ [3] نکی انیجا والیا فیمینا مس انڈیا 1994ء کی جج بھی تھیں جس کے نتیجے میں ایشوریا رائے بچن نے مس ورلڈ اور سشمیتا سین نے مس یونیورس کا اعزاز حاصل کیا۔ نکی 1991ء میں مس ورلڈ یونیورسٹی میں رنر اپ تھیں جس کے نتیجے میں وہ امن کے لیے عالمی سفیر بنیں۔ اس نے کلاؤڈ 9 میں کام کیا جو برطانیہ کا پہلا برطانوی ایشیائی صابن تھا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Jyothi Venkatesh (2005-10-13)۔ "Nikki Aneja to take break from acting"۔ Daily News and Analysis (بزبان انگریزی)۔ 25 جولا‎ئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جولا‎ئی 2019 
  2. "'I believe in understanding the heart of the character' : Niki Aneja"۔ Indian Television Dot Com (بزبان انگریزی)۔ 2006-11-25۔ 04 فروری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جولا‎ئی 2019 
  3. ROSHNI K OLIVERA, 18 Apr 2009, 12.00am IST (2009-04-18)۔ "Niki is back!"۔ The Times of India۔ 23 اکتوبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اپریل 2013