نیلی حوت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ویکیپیڈیا:How to read a taxoboxHow to read a taxobox
نیلی وھیل (blue whale)
حفاظتی درجہ: خطرہ زدہ[1]
نیلی وھیل (blue whale) کی ایک مصوری
نیلی وھیل (blue whale) کی ایک مصوری
انسان اور نیلی وھیل کی جسامت کا موازنہ
انسان اور نیلی وھیل کی جسامت کا موازنہ
حفاظتی درجہ EN کی علامت Endangered یعنی خطرہ زدہ کیلیۓ ہے
حفاظتی درجہ EN کی علامت Endangered یعنی خطرہ زدہ کیلیۓ ہے
قواعد اسم بندی
ساحہ:
domain
حقیقی المرکزیہ
مملکہ:
kingdome
حیوانات
جماعت:
class
ممالیہ / پستانیہ
Mammalia
طبقہ:
order
حوتیہ
Cetacea
ذیلی طبقہ:
sub order
حوت
حوت
خاندان:
family
بالینی / بالدار حوتان
Balaenopteridae
جنس:
genus
بالینی وھیل
Balaenoptera
نوع:
species
نیلی وھیل
B. musculus

دو اسمی نام
Balaenoptera musculus
بالینی وھیل عضلی

Linnaeus - 1758
نقشۂ عملداری نیلی وھیل
نقشۂ عملداری نیلی وھیل
اصطلاحات

Baleen : بالین، مونچھدار ، بال والی
Balaenopteridae: Baleen
Mysticeti : بال طبقہ (بالطبق)
Balaenoptera : بال جنس (بالجنس)
musculus : عضلاتی یا عضلی (یعنی بڑی)

نیلی حوت یا نیلی وھیل دنیا کا سب سے بڑا جانور ہے۔ یہ ایک آبی پستانیہ ہے جسکا وزن 190 ٹن اور لمبائی 33 میٹر تک ہو سکتی ہے۔ یہ موجودہ جانداروں میں سب سے بڑی جسامت کا حامل اور اب تک کے تمام جانداروں میں سب سے زیادہ وزن رکھنے والا جانور تصور کیا جاتا ہے۔ نیلی وھیل سمندروں میں رہتی ہے اور اس کا رنگ سرمئی مائل نیلا ہوتا ہے۔ اس کی کم از کم تین مزید نوع پائی جاتی ہیں اور دیگر بالینی حوت کی طرح نیلی وھیل کی خوراک بھی صرف ایک چھوٹے سے شرمپ کی طرح کےآبی جاندار کرل پہ مشتمل ہوتی ہے۔ بیسویں صدی عیسوی سے پہلے تک نیلی وھیل تقریباً تمام بڑے سمندروں میں وافر تعداد میں پائی جاتی تھیں لیکن ان کے کثیر شکار سے ان کی تعداد خطرناک حد تک کم ہو گئی تھی۔ 1966ء کے بعد سے ان کے شکار میں کمی واقع ہوئی ہے۔ 2002ء کی ایک رپورٹ کے مطابق ان کی کُل تعداد 5000 سے 12000 کے درمیان ہے[2]۔ نیلی وھیل کا جسم دیگر وھیل مچھلیوں کے مقابلے میں لمبا اور سڈول ہوتا ہے۔ اس کا سر چپٹا اور انگریزی حرف U کی مانند ہوتا ہے۔ مونہہ کا سامنے والا حصہ موٹا ہوتا ہے جس میں تقریبا 300 بالین پلیٹیں ہوتی ہیں۔ بالین ایک طرح کے بال نما ریشے ہوتے ہیں جو بالینی وھیل کے اوپری جبڑے سے لٹکے ہوتے ہیں۔ ان ریشوں سے مل کر بالینی پلیٹیں بنی ہوتی ہیں جو فلٹر کا کام کرتی ہیں۔ جب وھیل مونہہ کھول کر اس میں پانی بھرتی ہے تو یہ پلیٹیں اس پانی میں موجود انکی خوراک یعنی کرِل کو باہر جانے سے روک دیتی ہیں اور اس طرح وھیل کے مونہہ میں صرف خوراک رہ جاتی ہے اور پانی فلٹر سے باہر نکل جاتا ہے۔ نیلی وھیل کے حلق میں خاص قسم کی تہیں بنی ہوتی ہیں جو زیادہ سے زیادہ پانی کو جمع کرنے میں اور باہر نکالنے میں مدد کرتی ہیں۔ ایک بالغ نیلی وھیل ایک دن میں تقریبا 3600 کلوگرام کرِل کھا سکتی ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. سانچہ:IUCN2006 Database entry includes a lengthy justification of why this species is endangered
  2. https://en.wikipedia.org/wiki/Blue_whale#cite_note-pop-16