نیلی وہیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف

نیلی وہیل

Bluewhale877.jpg، Faroe stamp 402 blue whale (Balaenoptera musculus) crop.jpg 

صورت حال   ویکی ڈیٹا پر کیفیت تحفظ (P141) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
! colspan = 2 | حیثیت تحفظ
خطرہ زدہ انواع[1]
اسمیاتی درجہ نوع[2][3]  ویکی ڈیٹا پر صنف بندی درجہ (P105) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بندی
طبقہ: حوتیہ
Cetacea
جنس: بالینی وھیل
Balaenoptera
سائنسی نام
Balaenoptera musculus[2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر صنف بندی نام (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لنی اس ، 1758  ویکی ڈیٹا پر صنف بندی نام (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حمل کی مدت 336 دن، 11.5 مہینہ  ویکی ڈیٹا پر مدت حمل (P3063) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Cypron-Range Balaenoptera musculus.svg  خريطة إنتشار الكائن

[[file:|16x16px|link=|alt=]]  ویکی ڈیٹا پر کومنز نگارخانہ (P935) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نیلی وہیل دنیا کا سب سے بڑا جانور ہے۔ یہ ایک آبی پستانیہ ہے جس کا وزن 190 ٹن اور لمبائی 33 میٹر تک ہو سکتی ہے۔ یہ موجودہ جانداروں میں سب سے بڑی جسامت کا حامل اور اب تک کے تمام جانداروں میں سب سے زیادہ وزن رکھنے والا جانور تصور کیا جاتا ہے۔ نیلی وھیل سمندروں میں رہتی ہے اور اس کا رنگ سرمئی مائل نیلا ہوتا ہے۔ اس کی کم از کم تین مزید نوع پائی جاتی ہیں اور دیگر بالینی حوت کی طرح نیلی وھیل کی خوراک بھی صرف ایک چھوٹے سے شرمپ کی طرح کے آبی جاندار کرل پہ مشتمل ہوتی ہے۔ بیسویں صدی عیسوی سے پہلے تک نیلی وھیل تقریباً تمام بڑے سمندروں میں وافر تعداد میں پائی جاتی تھیں لیکن ان کے کثیر شکار سے ان کی تعداد خطرناک حد تک کم ہو گئی تھی۔ 1966ء کے بعد سے ان کے شکار میں کمی واقع ہوئی ہے۔ 2002ء کی ایک رپورٹ کے مطابق ان کی کُل تعداد 5000 سے 12000 کے درمیان ہے۔[6] نیلی وھیل کا جسم دیگر وھیل مچھلیوں کے مقابلے میں لمبا اور سڈول ہوتا ہے۔ اس کا سر چپٹا اور انگریزی حرف U کی مانند ہوتا ہے۔ مونہہ کا سامنے والا حصہ موٹا ہوتا ہے جس میں تقریبا 300 بالین پلیٹیں ہوتی ہیں۔ بالین ایک طرح کے بال نما ریشے ہوتے ہیں جو بالینی وھیل کے اوپری جبڑے سے لٹکے ہوتے ہیں۔ ان ریشوں سے مل کر بالینی پلیٹیں بنی ہوتی ہیں جو فلٹر کا کام کرتی ہیں۔ جب وھیل مونہہ کھول کر اس میں پانی بھرتی ہے تو یہ پلیٹیں اس پانی میں موجود انکی خوراک یعنی کرِل کو باہر جانے سے روک دیتی ہیں اور اس طرح وھیل کے مونہہ میں صرف خوراک رہ جاتی ہے اور پانی فلٹر سے باہر نکل جاتا ہے۔ نیلی وھیل کے حلق میں خاص قسم کی تہیں بنی ہوتی ہیں جو زیادہ سے زیادہ پانی کو جمع کرنے میں اور باہر نکالنے میں مدد کرتی ہیں۔ ایک بالغ نیلی وھیل ایک دن میں تقریبا 3600 کلوگرام کرِل کھا سکتی ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. بین الاقوامی اتحاد برائے تحفظ قدرت ٹیکسن شناخت: 2477 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اگست 2018 — عنوان : The IUCN Red List of Threatened Species 2018.1
  2. ^ ا ب پ عنوان : Integrated Taxonomic Information System — شائع شدہ از: 13 جون 1996
  3. ^ ا ب پ عنوان : Mammal Species of the World
  4.   ویکی ڈیٹا پر دائرۃ المعارف حیات آئی ڈی (P830) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"معرف Balaenoptera musculus دائراۃ المعارف لائف سے ماخوذ"۔ eol.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 دسمبر 2019۔
  5. سانچہ:IUCN2006 Database entry includes a lengthy justification of why this species is endangered
  6. Blue whale - Wikipedia