ویکسین
جُدْرِین[1] یا ویکسین کوئی بھی ایسا مادہ (وائرس، بیکٹیریا، دوسرا کوئی خرد نامیہ) ہوتا ہے جو جسم میں داخل کیے جانے پر جسم کی قوت مدافعت (مدافعتی نظام) میں اس مادہ کے خلاف اضافہ کرتا ہے یعنی پھر وہ وائرس یا جراثیم جس سے لیا گیا مادہ ویکسین کے طور پر جسم میں داخل کرایا گیا ہو، جسم میں داخل ہونے پر کوئی بیماری پیدا نہیں کر سکتا کیونکہ اسی سے بنایا گیا ویکسین، اسی کے خلاف جسم میں قوت مدافعت پیدا کر چکا ہوتا ہے۔
نام کی اصل
[ترمیم]انگریزی میں لفظ vaccine برطانوی سائنس دان ایڈورڈ جینر نے 1803 میں اس وقت متعارف کرایا جب اس نے چیچک سے بچاؤ کی خاطر اپنا طریقہ علاج دریافت کیا، اسنے اپنی دوا ایک وائرس جس کو variolae vaccinae کہتے ہیں سے حاصل کی (سادہ زبان میں کہا جائے تو اس کو cowpox virus کہیں گے)۔ مختصر یہ کہ لفظ vaccine ایک لاطینی لفظ vacca سے آیا ہے جس کا مطلب ہے cow یا گائے یا عربی میں بقر۔