مندرجات کا رخ کریں

وائرس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(حُمہ سے رجوع مکرر)

وائرس یا سمیہ ایک زیر خوردبینی مجبر (obligatory) طفیلی ذرہ ہے، مجبر کے معنی لازمی کے ہیں یعنی وائرس کو زندگی برقرار رکھنے کے لیے کسی خلیہ میں طفیلی کے طور رہنا لازمی ہے۔ وائرس حیاتی اجسام میں عدویئت (انفیکشن) پیدا کرتا ہے۔ وائرس کا لفظ دراصل لاطینی اور اس سے قبل یونانی سے آیا ہے جس کا مفہوم زہر ہے۔ وائرس آزاد زندگی قائم نہیں رکھـ سکتے اور یہ صرف کسی دوسرے جاندارخلیہ کا ڈی این اے یا آراین اے استعمال کرکے ہی اپنی تکرار (رپلیکیشن) کرسکتے ہیں، اسی لیے ان کو مجبر درون خلیاتی طفیلیات (obligatory intracellular parasites) کہا جاتا ہے۔

نشو و نما

[ترمیم]

وائرسوں کی خلیاتی ساخت ایسی نہیں ہے کہ وہ لحمیاتی ترکیب (پروٹین سنتھیسس)کے ذریعے اپنی تولید کر سکیں یا اپنی کاپی بنا سکیں (اپنی تعداد میں اضافہ) کرسکیں۔ وائرس، بِدائِی المرکز (prokaryotic) اور حقیقی المرکز (eukaryotic) دونوں طرح کے خلیات میں انفیکشن (بیماری) پیدا کرتے ہیں۔ بدائی المرکز خلیات (بیکٹیریا) میں عدویئت پیداکرنے والے وائرسوں کو عاثیہ (ج: عاثیات / bacteriophage) بھی کہا جاتا ہے۔

وائرس سے پیدا ہونے والی بیماریاں

[ترمیم]

وائرس طفیلی صفت کی وجہ سے انسانوں اورجانوروں کے ساتھ بیکٹریامیں بھی کئی بیماریوں کی وجہ بنتے ہیں ۔ ان میں نزلہ زکام، پولیو، فلو، ایڈز ، کانگو وائرس برڈ فلو ، کورونا وائرس وغیرہ شامل ہیں۔