ویکیپیڈیا:منتخب مضامین/2020/ہفتہ 16

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نیوزی لینڈ جنوب مغربی بحر الکاہل کی ایک خود مختار ریاست ہے۔ یہ ایک جزیرہ ملک ہے۔جغرافیائی حساب سے یہ ملک دو بڑے زمینی ٹکڑوں پر مشتمل ہے؛ شمالی جزیرہ اور جنوبی جزیرہ۔ ان دو مرکزی جزیروں کے علاوہ 600 دیگر چھوٹے جزائر ہیں۔ نیوزی لینڈ بحیرہ تسمان میں آسٹریلیا سے 2000 کلومیٹر (1200 میل) مشرق میں واقع ہے۔ اسی طرح ٹونگا، فجی اور نیو کیلیڈونیا کے بحر الکاحل کے جزائری علاقوں سے 1000 کلومیٹر (600 میل) جنوب میں ہے۔انسانوں کے ذریعے آباد کیے جانے والے جزائر میں نیوزی لینڈ کا مقام آخری ہے۔ یعنی یہ ان جزئر میں سے ہے جسے انسانوں نے سب سے آخری میں آباد کیا ہے۔ انسانوں کی آبادی سے قبل نیوزی لینڈ ایک نا معلوم تنہا جزیرہ تھا جو مختلف جانور، پیڑ پودوں اور فنگی فنگس کا ایک خوشنما علاقہ تھا۔ ملک کی مختلف النوع ٹوپوگرافی اور پہاڑ کی نوکیلی چوٹیوں کی ذمہ دار وہاں موجود ٹیک ٹونک اپ لفٹ اور متعدد جوالہ مکھیاں ہیں۔ نیوزی لینڈ کا دار الحکومت ویلنگٹن ہے جبکہ سب سے زیادہ آبادی والا شہر آکلینڈ ہے۔

1250ء اور 1200ء کے درمیان میں اس جزیرہ میں پولینیشین لوگ آباد ہوئے اور اس کا نام نیوزی لینڈ رکھا۔ انہوں نے یہاں ماؤری تہذیب کو فروغ دیا۔ 1642ء میں ولندیزی سیاح ابیل تسمن وہ پہلا یورپی باشندہ تھا جس نے نیوزی لینڈ کی زمین پر قدم رکھا۔ زمین پر قدم رکھا۔ 1840ء میں مملکت متحدہ کے نمائندوں نے ماؤری سربراہوں کے ساتھ ویٹنگی معاہدہ پر دستخط کیے جس کی رو سے نیوزی لینڈ برطانیہ کے زیر اختیار آگیا۔1841ء میں نیوزی لینڈ سلطنت برطانیہ کی ایک کالونی بن گیا اور 1907ء میں اسے ڈومینین نیوزی لینڈ بنا دیا گیا؛ 1947ء میں اسے خود مختار ریاست کو درجہ مل گیا اور آزادی ملی مگر سربراہ ریاست برطانوی لوگ ہی بنے رہے۔ فی الحال نیوزی لینڈ کی آبادی کا سب سے بڑا حصہ یورپی نسل پر مشتمل ہے۔ ان کی کل تعداد 4.9 ملین ہے۔ ملک کی سب سے بڑی اقلیت ماؤری قوم ہے جو اب ختم ہونے کےکگار پر ہے۔ ماؤری کے بعد دیگر اقلیتوں میں ایشیائی قوم اور بحرالکاحل کے جزیروں کے لوگ ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ثقافت قدیم ماؤری اور جدید برطانوی آبادیات کی دین ہے۔ بعد میں دیگر علاقوں کے پناہ گزینوں نے بھی یہاں کی ثقافت پراپنا اثر ڈالا ہے۔