ٹائیفائڈ بخار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(ٹائیفائڈ سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
ٹائیفائڈ سے روک تھام کے لیے ایک خاندان ویکسین حاصل کر رہا ہے۔

ٹائیفائڈ بخار (انگریزی: Typhoid fever) بیکٹیریائی انفیکشن کی وجہ سے ھوتا ھے۔ بچے، اور کبھی کبھار جواں سال اور معمر لوگ بھی بہت زیادہ بیمار ھو سکتے ھیں۔ یہ لوگ کبھی کبھار علاج کے بغیر وفات بھی پا سکتے ھیں۔ یہ بیماری ان ممالک میں عام ھے جن میں صحت و صفائی کا نظام بہت خراب ھے۔ بیماری کے پھیلنے کی بڑی وجہ پانی کی ناصافی ہو سکتی ہے۔ بر صغیر کے ممالک جیسے کہ بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش میں اس بیماری کے مریض بہ کثرت دیکھنے میں آتے ہیں۔ تاہم، کینیڈا، ریاستہائے متحدہ امریکا وغیرہ جیسے ترقی یافتہ ممالک میں اس بیماری کے معاملات کم ہی سامنے آتے ہیں۔ اس بیماری کو اردو میں معیادی بخار بھی کہتے ہیں۔

اس کی علامات کچھ اسطرح کی ھوتی ہیں:

  • بخار آھستہ آہستہ 39 سے 40 ڈگری تک بڑھتا ھے۔
  • سر درد
  • گلے کی خرابی
  • تھکاوٹ
  • طاقت میں کمی
  • قبض
  • ڈائیریا
  • پیٹ اور چھاتی پر عارضی گلابی دھبوں کا پڑنا[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]