ٹوئیفیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ٹوئیفیل یا (انگریزی: Test of English as a Foreign Language) انگریزی زبان کی قابلیت جانچنے کا امتحان ہے۔ لگ بھگ سبھی بیرونی جامعات میں داخلے کے لیے انگریزی زبان کی جانچ پرکھ سے متعلق یہ داخلے امتحان کو پاس کرنا پڑتا ہے۔ ماسٹر کی سطح کے سبھی کورسوں کے لیے بھی یہ سکور کارڈ دکھانا ایک ضروری قدم ہے۔ اس کے بغیر درخواست فارم پر غور بھی نہیں کیا جاتا۔

افادیت[ترمیم]

ٹوئیفیل شمالی امریکا، برطانیہ وغیرہ میں بول چال اور سمجھ کی سطح کی انگریزی زبان کا امتحان لیا جاتا ہے۔ اس امتحان میں امیدوار کی انگریزی لکھنے، بولنے اور سن کر سمجھنے کی صلاحیت کی بھی جانچ کی جاتی ہے۔ اس امتحان میں کل چار حصے ہوتے ہیں: انگریزی علم نحو، پڑھنے کی قابلیت، لیکھنے کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ 667 نکات کے اس امتحان میں کم سے کم 500 نکات حاصل کرنے کے بعد ہی داخلہ ممکن ہو سکتا ہے۔ ماسٹر اور تحقیقی سرگرمیوں کے لیے تو 550 نکات تک کا اسکور حاصل کرنا پڑتا ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔