زبان کی تعلیم سے مراد ایک دوسری زبان (مادری زبان کے علاوہ) یا غیر ملکی زبان پر مہارت حاصل کرنا ہے۔ یہ بنیادی طور پر اطلاقی لسانیات کی ایک شاخ ہے، تاہم ایک بین مضامین (حصول تعلیم کے ایک سے زیادہ شعبوں پر مشتمل) کا شعبہ سمجھا جا سکتا ہے۔[1][2] زبان کی تعلیم کے چار بنیادی درجے ہیں: ابلاغی صلاحیتیں، اہلیتیں، بین الثقافتی ابلاغ اور کثیر خواندگی۔[3]