باب:لسانیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
Welcome
«خوش آمدید»
Khowar-sheen.jpg Khowar-jeem.jpg Khowar-zhey.jpg
Nuvola apps kedit.png باب لسانیات
نقشہ لسانیات

لسانیات (Linguistics) ایک ایسا مضمون ہے جس میں انسانی زبانوں کا، زبانوں کی موجودہ صورت کا اور زبانوں میں وقت کے ساتھ ساتھ ہونے والی تبدیلیوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ اس علم میں مختلف زبانوں کی آپس میں مشابہت کے بارے میں مطالعہ کے ساتھ ساتھ اس چیز کا بھی مطالعہ کیا جاتا ہے کہ زبانوں کا اس دنیا کی دیگر چیزوں کے ساتھ کیا تعلق ہے۔ گویا لسانیات دراصل وہ علم ہے جس میں صرف انسانی زبان پر بحث کی جاتی ہے اور اس کے علاوه کسی دوسری نظام کا مطالعہ نہیں کیا جاتا۔لسانیات ایک ایسا لفظ ہے جس کی اکثر غلط تعریفیں ہوتی رہیں ہیں۔پہلی بار لفظ سن کر لوگ یہ نہیں کہتے کہ لسانیات کیا ہے۔بلکہ پوچھتے ہیں ک لسانیات (Linguistics)کیا چیزیں ہیں۔گویا یہ لفظ بہت سی اشیا کے مجموعے کا نام ہے جس کا باآسانی جائزہ لینے کی خاطر یکجا کر دیا گیا ہے۔جیسے نمائش کی تصویریں وغیرہ۔


Nuvola apps kedit.png منتخب مقالہ
اس شکل میں وقف مزمار کو پیدا کرنے والا مقام (مفصلہ) دکھایا گیا ہے

وقف مزمار (glotal stop)، آواز یا صوت میں آنے والا ایک ایسا وقفہ ہوتا ہے کہ جب صوتی طنابیں (vocal cords) بند ہو جاتی ہیں اور ان میں کسی بھی قسم کا ارتعاش اس لمحے رک جاتا ہے جب اس متعلقہ وقف مزمار رکھنے والے لفظ کو ادا کیا جا رہا ہو۔ چونکہ صوتی طنابوں کو مشترکہ طور پر مزمار (glotis) کہا جاتا ہے اسی سے اس عمل صوت کا نام وقف مزمار ماخوذ کیا جاتا ہے۔ بعض اوقات اس کے لیے قطع کا لفظ بھی استعمال کیا جاتا ہے جیسے ہمزۃ القطع (cutting hamzah)۔ مزید یہ کہ اس عمل کے دوران صوت میں قطع یا وقفے کا عمل ظاہر ہو رہا ہوتا ہے یعنی کہ آواز ختم ہوجاتی ہے اور پھر ایک ہلکے سے جھٹکے کے ساتھ صوتی طنابیں کھل جاتی ہیں اور آواز نسبتا یکلخت نکل آتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ یکلخت ہوا کا اخراج انفجار (explosion) ہوتا ہے اس لیے اسے بے صوت مزماری انفجر (voiceless glottal polsive) بھی کہا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اردو لفظ، مسئلہ، اس لفظ میں گو ہمزہ کے پیچیدہ عربی قواعد استعمال ہوئے ہیں لیکن اگر صوتیات پر غور کیا جائے تو یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ ی (جس نے اپنے نقاط کھو دیے ہیں) پر ہمزہ اصل میں سین اور یکلخت جھٹکے سے نکلنے والی عین نما آواز کے مابین ایک وقفہ پیدا کر رہا ہے۔ اسی قسم کی مثال برطانوی لہجے میں ادا کیے جانے والے انگریزی لفظ bottle میں دیکھی جاسکتی ہے کہ جس میں دوسرے t کو حلق میں آواز روک کر عموما یوں ادا کیا جاتا ہے کہ لفظ بوٹیل کی بجائے بوئل سا محسوس ہوتا ہے۔

Nuvola apps kedit.png منتخب تصویر
Pakistani languages map.jpg

پاکستانی زبانوں کا نقشہ

تصویر: اسمعیل بھٹہ

Nuvola apps kedit.png زبانیں
Nuvola apps kedit.png ویکیپیڈیا پاکستانی زبانوں میں
Nuvola apps kedit.png متعلقہ ابواب
Nuvola apps kedit.png لسانیاتی سافٹویر