پام اشتغالی نظام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
پام اشتغالی نظام (گارنیٹ اشتغالی نظام)
Palm-m505.jpg
Palm m505, running Palm OS 4.0
ترقی دہندہپام انکارپوریٹڈ
آپریٹنگ سسٹم خاندانپام اشتغالی نظام
حالت کارموجودہ
سورس ماڈلملکیتی سافٹ ویئر
ابتدائی اشاعت1996
مستحکم اشاعت جدیدگارنیٹ اشتغالی نظام 5.5 / 2007
دستیاب پروگرامنگ زبانیںC/سی++
تقویت یافتہ پلیٹ فارمزARM
اجازت نامہملکیت، معاہدہ برائے اجازہ صارف اخیر
سرکاری ویب سائٹGarnet OS

پام اشتغالی نظام (palm os) (گارنیٹ اشتغالی نظام کے طور پر بھی جانا جاتا ہے) ایک محمول اشتغالی نظام ہے جسے پام انکارپوریٹڈ نے ذاتی رقمی معاون (pda) کے لیے تیار کیا۔
پام اشتغالی نظام لمسی تظاہرہ اِکائی (touchscreen) اور گراف یوزر انٹرفیس (graphical user interface) کے ساتھ استعمال کے لیے بنایا کیا گیا۔
پام انکارپوریٹڈ اور پام ٹریڈ مارک کو خریدنے کے بعد اکسیس کمپنی لمیٹڈ (access co. ltd) نے اس کا نام تبدیل کر کے گارنیٹ اشتغالی نظام (garnet os) رکھ دیا۔

خالق اور ملکیت[ترمیم]

پام اشتغالی نظام ابتدائی طور پر جیف ہاکنز کی ہدایات پر پام کمپیوٹنگ انکارپوریٹڈ میں تیار کیا گیا۔ پام کمپیوٹنگ انکارپوریٹڈ کو یو ایس روبوٹکس کارپوریشن (u.s. robotics corp) نے خرید لیا جو بعد میں 3کوم (3com) کی ملکیت بن گئی جس نے پام ماتحت ادارے کو 2 مارچ، 2000 کو ایک آزاد عوامی تجارتی کمپنی کے طور پر متعارف کرایا۔
ستمبر 2005 میں پام نے اعلان کیا کہ اکسیس کمپنی لمیٹڈ (access co. ltd) نے اسے باضابطہ طور پر خرید لیا ہے۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]