پنکج دھیر
| پنکج دھیر | |
|---|---|
| (ہندی میں: पंकज धीर) | |
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 9 نومبر 1956ء کانپور |
| وفات | 15 اکتوبر 2025ء (69 سال)[1] ممبئی |
| وجہ وفات | سرطان |
| طرز وفات | طبعی موت |
| شہریت | |
| اولاد | نکیتن دھیر |
| عملی زندگی | |
| پیشہ | اداکار ، ٹیلی ویژن اداکار ، فلم ہدایت کار [2]، فلم اداکار [2] |
| پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، ملیالم |
| IMDB پر صفحات | |
| درستی - ترمیم | |
پنکج دھیر (9 نومبر 1956ء - 15 اکتوبر 2025ء) ایک بھارتی اداکار تھے جو ہندی فلموں اور ٹی وی سیریز میں جلوہ گر ہوئے۔ وہ ٹی وی سیریز مہابھارت میں کرن کے کردار اور چندرکانتا، دی گریٹ مراٹھا، یوگ اور بدھو بہو میں دیگر کرداروں کے لیے جانے جاتے تھے۔ وہ کئی ہندی فلموں میں چھوٹے کرداروں میں نظر آئے، جن میں سڑک، سپاہی اور بادشاہ شامل ہیں۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]پنکج دھیر 9 نومبر 1956ء کو کانپور (اتر پردیش ) میں پیدا ہوئے۔ پنکج دھیر کے والد سی۔ ایل۔ دھیر معروف فلم ساز اور ڈائریکٹر تھے، جنھوں نے بالی ووڈ میں کئی فلمیں بنائیں، جن میں اداکارہ گیتابالی کی فلمیں بہو بیٹی (1953ء)، زندگی (1956ء)، آلنگن (1974ء) قابل ذکر ہیں۔ انھوں نے شمی کپور اور نندا کی فلم‘‘راجا صاحب’’ (1969ء) کی کہانی بھی لکھی۔ اپنکج دھیر کے والد سی۔ ایل۔ دھیر نے 1965ء میں دھرمیندر اور گیتا بالی کو لے کر ایک فلم ‘‘رانو’’ بھی بنائی تھی، جس کی شوٹنگ تقریباً مکمل ہو چکی تھی، لیکن بدقسمتی سے فلم کی مرکزی اداکارہ چیچک کے مرض میں انتقالکرگئیں اور گیتا بالی کی یہ آخری فلم ریلیز نہ ہو سکی۔[3]
پیشہ ورانہ زندگی
[ترمیم]بچپن سے ہی پنکج ددھیر کا شوق اداکاری اور فلموں کی دنیا سے جڑا ہوا تھا۔ پنکج بھی ابتدا میں اپنے والد کے نقشِ قدم پر چل کرڈائریکٹر یا پروڈیوسر بننا چاہتے تھے، لیکن قسمت نے انھیں اداکاری کی دنیا میں لے آئی۔
انھوں نے 1983ء میں ایک رومانوی فلم بومبے فینٹسی کی ہدایتکاری کی، 1994ء میں انھوں نے ہندی فلم ‘ اکے پہ اکا’’ کی کہانی لکھی، جس میں اکشے کمار ہیرو تھے۔ 1998ء میں انھوں نے پنجابی فلم ‘‘ساڈا مقدر’’ لکھی اورڈائریکٹ کی۔ 2016ء میں ایک ٹیلی فلم ‘‘مائی فادرگاڈفادر’’ بنائی۔
پنکج ددھیر نے اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے کے بعد فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔ پنکج دھیر نے اپنے کیریئر کا آغاز 1980ء کی دہائی میں کیا۔ ان کی پہلی فلم ‘‘پونم’’ 1981ء میں ریلیز ہوئی، جس میں انہوںنے ایک مختصر کردار نبھایا۔ اس کے بعد کنڑ ز زبان کی فلم ‘‘بارا’’ (یعنی خشک سالی) تھی، جو 1982ء میںریلیز ہوئی اور 1983ء میں اسے ہندی زبان سوکھا کے نام سے بھی ریلیز کیا گیا۔ اس فلم نے نیشنل ایوارڈ حاصل کیا۔ اس کے بعد وہ ملیالم زبان کی کرائم تھرلر فلم "رَندم ورَوُ" (1990ء) اور ہندی فلم "جیون ایک سنگھرش" ( 1990ء) میں نظر آئے۔ پنکج کو شہرت اُس وقت ملی جب انھوں نے ٹیلی ویژن سیریل "مہا بھارت" (1988ء–1990ء) میں کرن کا کردار ادا کیا۔ جلد ہی اپنی شخصیت، گہری آواز اور باوقار انداز سے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
1980ء اور 1990ء کی دہائی میں انھوں نے متعدد فلموں میں اہم اور منفرد کردار ادا کیے۔ جن میں انیل کپور کی فلم جیون ایک سنگھرش (1990ء)، سنجے دت کی فلم سڑک (1991ء)، سلمان خان کی فلم صنم بے ودفا(1991ء)، اکشے کمار کی فلم سوگندھ(1991ء)، بابی دیول کی فلم سولجر (1998ء)، شاہ رخ خان کی فلم بادشاہ (1999ء) اور اجے دیوگن کی ٹارزن دا ونڈر کار (2004ء)شامل ہیں۔
پنکج دھیر کا کیریئر تقریباً چار دہائیوں پر محیط تھا۔ انھوں نے 100 سے زائد فلموں اور درجنوں ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔ 1994ء سے 1996ء کے دوران پنکج مشہور ٹی وی سیریز "چندرکانتا" میں بھی نظر آئے، جو مصنف دیواکی نندن کھتری کے 1888ء کے ناول پر مبنی تھی۔ اس ڈرامے میں انھوں نے شیودتھ کا کردار نبھایا، جو خیالی ریاست چُنان گڑھ کا بادشاہ تھا۔
2000ء کی دہائی کے اواخر میں، پنکج نے کئی مشہور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا جیسے:تین بہورانیاں، راجا کی آئے گی بارات اور سسرال سمر کا۔ حالیہ دنوں میں وہ سب ٹی وی کے ڈرامے "دھرو تارا، سمے صدی سے پرے " (2024ء) میں بھی دکھائی دیے۔
فلموگرافی
[ترمیم]ٹی وی ڈرامے
[ترمیم]| سال | ڈراما | کردار | حوالہ |
|---|---|---|---|
| 1988ء–1990ء | مہابھارت | کرن | [4] |
| 1993ء | زی ہارر شو | مونٹی | [5] |
| 1993ء | قانون | وجے سکسینہ | [6] |
| 1994ء–1996ء | چندر کانتا | راجا شیودوت | [7] |
| 1994ء | دا گریٹ مراٹھا | شیواجی راؤ بھاؤ | [8] |
| 1997ء | یُگ | علی خان | [9] |
| 1997ء–1998ء | مہابھارت کتھا | کرن | |
| 1998ء | ہریش چندرا | ||
| 1999ء | رشتے | دیاشنکر | |
| 2008–2009 | تین بہورانیاں | دوارکا داس | |
| 2008ء–2010ء | راجا کی آئے گی بارات | مسٹر سسوڈیا راجا صاحب | |
| 2009ء | اک سفر ایسا کبھی سوچا نہ تھا | مسٹر راٹھور | |
| 2010ء | رنگ بدلتی اوڑھنی | سرپنج | |
| 2011ء–2012ء | سسرال سمر کا | جمنا لال دیویویدی | |
| 2011ء | شوبھنا سومناتھ کی | کرت چالوکیہ | |
| 2012ء–2014ء | دیووں کے دیو، مہادیو | ہیماوت | |
| 2012ء | ساودھان انڈیا | گرو بخش | |
| 2015ء | دل کی باتیں دل ہی جانے | آنند کپور | |
| 2015ء | ڈولی ارمانوں کی | مسٹر جام دار | |
| 2016ء | رشتوں کا سوداگر، بازیگر | کیلاش ناتھ تریویدی | |
| 2016ء–2018ء | بدھو بہو | ٹھاکر وگھوویر سنگھ اہلاوت | |
| 2019ء | پویزن ویب سیریز | بیرسٹر ڈی کوسٹا | |
| 2022–2023ء | اجونی | رویندر سنگھ بگا | |
| 2024ء | دھرو تارا، سمے صدی سے پرے | گری راج |
فلمیں بطور اداکار
[ترمیم]| سال | فلم | کردار | زبان | ساتھی فنکار | ! ایوارڈ / تبصرہ |
|---|---|---|---|---|---|
| 1981ء | پونم | گریجا | ہندی | راج ببر، پونم ڈھلون، شکتی کپور | مختصر منفی کردار |
| 1982ء | بارا | سنجے | کنڑا | اننت ناگ، موجی سی آر سمہا، اوما شیوکمار | فاتح: نیشنل ایوارڈ، بہترین کنڑا فلم، فلم فئیر ایوارڈ کنڑا، بہترین فلم، کنڑا اسٹیٹ ایوارڈ، بہترین فلم |
| 1983ء | سوکھا | سنجے | ہندی | اننت ناگ، موجی سی آر سمہا، اوما شیوکمار | کنڑا فلم بارا کا ہندی ورژن |
| 1983ء | بے خبر | انسپکٹر وجے ورما | ہندی | مدھو کپور، راج تلک، امریش پوری | بطور مرکزی کردار پہلی فلم |
| 1987ء | میراسہاگ | امر | ہندی | رتی اگنی ہوتری، دپتی نول، تنوجا | بطور مرکزی کردار دوسری فلم |
| 1990ء | رَندم ورَوُ | انسپکٹر وشنو | ملیالم | جے رام، ریکھا، دیون، سوکمارن | منفی کردار |
| 1990ء | جیون ایک سنگھرش | مہیش ڈھولکیا | ہندی | انیل کپور، مادھوری، راکھی، کنولجیت سنگھ، | منفی کردار |
| 1991ء | مجبور لڑکی | وویک | ہندی | کونیکا، الوک ناتھ، انجان شریواستو | بطور مرکزی کردار تیسری فلم |
| 1991ء | سوگندھ | ٹھاکررنویرسنگھ | ہندی | اکشے کمار، شانتی پریا، راکھی، مکیش کھنہ | |
| 1991ء | صنم بے وفا | زبیر خان | ہندی | سلمان خان، چاندنی، پران، ڈینی | |
| 1991ء | سڑک | انسپکٹر ایرانی | ہندی | سنجے دت، پوجا بھٹ، دیپک تجوری | |
| 1991ء | ناچنے والے گانے والے | پنکج | ہندی | شہباز خان، شیبا، قادرخان، شکتی کپور | |
| 1991ء | بنجارن | گریجا | ہندی | رشی کپور، سری دیوی، پران، کلبھوشن کھربندا | |
| 1991ء | ٹاکرے جتن دے | کرن | پنجابی | فیروز خان ارجن، دلجیت کور، رنجیت | |
| 1992ء | قید میں ہے بلبل | سی بی آئی آفیسر امر | ہندی | ہیمالیہ داسانی، بھاگیاشری، سدھا چندرن، وکرم گوکھلے | |
| 1992ء | ہیر رانجھا | سلطان | ہندی | انیل کپور، سری دیوی، شمی کپور، | |
| 1992ء | سونے کی لنکا | ناٹی | ہندی | جتیندر، چنکی پانڈے، جیا پردا | |
| 1992ء | پردہ ہے پردہ | رگھوویر | ہندی | چنکی پانڈے، لکشمی کانت برڈے، آدی ایرانی، شوبھا کھوٹے، | |
| 1992ء | مسٹر بونڈ | ڈریگن ڈاگا | ہندی | اکشے کمار، | |
| 1992ء | جاگرتی | کسٹم آفیسروشال | ہندی | سلمان خان، کرشما کپور، پریم چوپڑا | |
| 1993ء | پردیسی | حسین | ہندی | متھن چکرورتی، ورشاالگاؤنکر، شکتی کپور | |
| 1993ء | اشانت | امیت | ہندی | اکشے کمار، وشنو وردھن، اشونی بھاوے، ممتا کلکرنی | |
| 1993ء | وشنو وجے | امیت | کنڑا | اکشے کمار، وشنو وردھن، اشونی بھاوے، ممتا کلکرنی | اشانت فلم کا کنڑا ورژن |
| 1993ء | عاشق آوارہ | رنویر | ہندی | سیف علی خان، ممتا کلکرنی، شرمیلا ٹیگور، | |
| 1994ء | اکے پر اکا | رندھیر | ہندی | اکشے کمار، شانتی پریا، موسمی چٹرجی | فلم کی کہانی بھی لکھی |
| 1995ء | نشانہ | پولیس کمشنرمالک | ہندی | متھن چکرورتی، ریکھا، پریش راول | |
| 1996ء | اپا جی | ارجن | کنڑا | وشنو وردھن، امانی، شرنیا | لکھاری : وی وجیندر پرساد |
| 1998ء | سولجر | میجر وجے ملہوترا | ہندی | بابی دیول، پریٹی زنٹا، راکھی، سریش اوبیرائے | |
| 1999ء | بادشاہ | مسٹر کھنہ | ہندی | شاہ رخ خان، ٹوئنکل کھنہ، راکھی، امریش پوری | |
| 2002ء | تم کو نہ بھول پائیں گے | شیو پرتاب سنگھ | ہندی | سلمان خان، دیا مرزا، سشمیتا سین، اندر کمار، شرت سکسینہ | |
| 2003ء | اوم | مسٹر دھریوال | ہندی | آتن بھلا، سندالی سنہا، راکھی ساونت، شرت سکسینہ | |
| 2003ء | انداز | پروفیسر روہت ملہوترا | ہندی | اکشے کمار، لارا دتہ، پریانکا چوپڑا، امن ورما | |
| 2003ء | زمین | کیپٹن بشیر علی | ہندی | ابھیشیک بچن، اجے دیوگن، بپاشا باسو | |
| 2003ء | ٹارزن، دا ونڈر کار | راکیش کپور | ہندی | اجے دیوگن، آئشہ تاکیہ، وتل سیٹھ، فریدہ جلال | |
| 2005ء | وشنوسینا | ڈی سی پی سمرجیت سنگھ | کنڑا | وشنو وردھن، گرلین چوپڑا، اننت ناگ | ماخوذ: تمل فلم رمنا، ری میک: ہندی فلم گبر ازبیک |
| 2006ء | سرحدپار | سورج | ہندی | سنجے دت، تبو، ماہیما چوہدری، چندرچورسنگھ | |
| 2013ء | گپی | پاپا پاجی | ہندی | ریا وج، طہ شاہ، دیویا دتہ، | |
| 2013ء | مہابھارت اور بربریک | کرن | ہندی | نتیش بھردواج، شہباز خان، گریسی سنگھ، جتیندر، |
ذاتی زندگی اور موت
[ترمیم]پنکج دھیر کی شادی 1976ء میں انیتا دھیر سے ہوئی، جو فلموں میں کاسٹیوم ڈیزائنر کا کام کرتی ہیں، ان کی قابل ذکر فلمیں وکٹوریہ نمبر203 (2007ء)، اکے پہ اکا(1994ء) اور باکسر (1984ء) ہیں۔[10]
پنکج دھیر کے بیٹے نکیتن دھیر جو خود بھی ایک کامیاب فلمی اداکار ہیں اور چنائی ایکسپریس، شیرشاہ، جودھا اکبر، دبنگ2، ریڈی، سوریا ونشی اور ہاؤس فل 5 وغیرہ میں اداکاری کرچکے ہیں۔[11] نکیتن نے کریتکا سینگر سے شادی کی۔[12]
ان کا انتقال 15 اکتوبر 2025ء کو 68 سال کی عمر میں کینسر سے ہوا۔[13]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Mahabharat Actor Pankaj Dheer Dies After Cancer Battle, Last Rites Today In Mumbai — اخذ شدہ بتاریخ: 16 اکتوبر 2025 — سے آرکائیو اصل فی 16 اکتوبر 2025
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm0223532/
- ↑ https://www.bollywoodshaadis.com/articles/pankaj-dheer-family-lost-everything-due-to-fathers-promise-to-geeta-bali-69709
- ↑ Kavita Awaasthi (6 مئی 2016)۔ "Actors talk about what went into making Mahabharat in 1988"۔ Hindustan Times۔ Mumbai۔ 2025-03-19 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-10-15
- ↑ "Horror shows, where art thou?"۔ Deccan Herald۔ 12 مارچ 2011۔ 2025-10-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-10-15
- ↑ Amit Agarwal (15 دسمبر 1993)۔ "B.R. Chopra back on TV with courtroom drama"۔ India Today۔ 2024-11-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-10-15
- ↑ "Sony to unveil summer collection"۔ Indiantelevision.com۔ 23 فروری 2004۔ 2019-08-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-10-15
- ↑ Manish Mehrotra (6 دسمبر 2019)۔ ""The Great Maratha" Echoes In "Panipat""۔ Dissdash۔ 2022-01-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-10-15
- ↑ Aarti Tiwari (6 مارچ 2025)۔ "Mahabharat Actor Pankaj Dheer Critical, Gets Admitted To ICU"۔ iwmbuzz.com۔ 2025-06-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-10-15
- ↑ https://www.imdb.com/name/nm0223531/bio
- ↑ https://www.imdb.com/name/nm3049068
- ↑ "Nikitin Dheer and Kratika Sengar – Yeh Hai Mohabbatein's Karan Patel to Taarak Mehta's Disha Vakani: TV actors who opted for an arranged marriage"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-01-24
- ↑ Asmita Pant (15 اکتوبر 2025)۔ "'Mahabharat' actor Pankaj Dheer dies after battle with cancer"۔ CNBC TV18۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-10-15
- 1956ء کی پیدائشیں
- 9 نومبر کی پیدائشیں
- 2025ء کی وفیات
- 15 اکتوبر کی وفیات
- ممبئی میں وفات پانے والی شخصیات
- اکیسویں صدی کے بھارتی مرد اداکار
- بھارتی سوپ اوپرا مرد اداکار
- بھارتی مرد ٹیلی ویژن اداکار
- بھارتی مرد فلمی اداکار
- بیسویں صدی کے بھارتی مرد اداکار
- حالیہ وفیات
- ملیالم سنیما کے مرد اداکار
- ہندی سنیما کے مرد اداکار
- بھارت میں سرطان سے اموات

