پیمان اماسیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پیمان اماسیا


1555ء
سنہ 1555ء کا اماسیا کا معاہدہ امن ایران کی صفوی سلطنت اور خلافت عثمانیہ کے درمیان ہوا تھا۔
عثمانی۔صفوی جنگ (1532-55) میں سلیمان اعظم کی فتوحات نے اسے خلیج فارس تک رسائی دی اور سلطنت عثمانیہ کے لیے ایک مستحکم مشرقی سرحد قائم ہوئی۔

اماسیا کا امن ( فارسی: پیمان آماسیه‎ ("پیمانِ اماسیہ")؛ ترکی زبان: Amasya Antlaşması ) ایک امن معاہدہ تھا جس پر 29 مئی، 1555ء کو صفوی ایران کے شاہ تہماسپ اور سلطنت عثمانیہ کے عظیم سلطان سلیمان کے درمیان 1532-1555 کی عثمانی صفوی جنگ کے بعد اماسیہ شہر میں اتفاق کیا گیا تھا۔