چیختا راج ہنس
| Whooper Swan | |
|---|---|
| بقا کی صورت حال | |
| سائنسی درجہ بندی | |
| اقلیم: | |
| قوم: | |
| جماعت: | |
| فصیلہ: | |
| خاندان: | |
| ذیلی خاندان: | |
| فصیلہ: | Cygnini |
| جنس: | |
| نوع: | C. cygnus |
Summer Resident Winter | |

چیختا راج ہنس شمالی نصف کرے کا ایک بڑا راج ہنس ہے۔ اسی کی نسل کا ایک اور راج ہنس شمالی امریکا میں پایا جاتا ہے جسے گونگا راج ہنس کہتے ہیں۔
تفصیل
[ترمیم]چیختے راج ہنس کی لمبائی 140 تا 165 سم جبکہ پروں کا پھیلاؤ 205 تا 275 سم ہوتا ہے۔ اس کا وز 7 اعشاریہ 4 کلو سے لے کر 14 کلو تک ہوتا ہے۔ تاہم وزن کی اوسط نروں میں 9 اعشاریہ 8 کلو سے لے کر 11 کلو تک ہوتا ہے جبکہ ماداؤں میں یہ اوسط 8 اعشاریہ 2 سے لے کر 9 اعشاریہ 2 کلو تک ہوتاہے۔ تاہم ایک مصدقہ ریکارڈ کے مطابق ڈنمارک میں سردیاں گذارنے والے ایک نر راج ہنس کا وزن ساڑھے پندرہ کلو بھی دیکھا گیا ہے۔ راج ہنس کو اڑنے والے سب سے بڑے پرندوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ اس کی چونچ اور سر کی بناؤٹ مخصوص ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس کی چونچ کا پیلا رنگ ہمیشہ کالے سے زیادہ دکھائی دیتا ہے۔
علاقائی تقسیم اور رویہ
[ترمیم]چیختے راج ہنس کو خصوصاً جب ان کی جسمانی نشو و نما ہو رہی ہو پانی کا بہت بڑا رقبہ رہائش کے لیے درکار ہوتا ہے کیونکہ اس عمر میں ان کا جسمانی وزن ان کی ٹانگیں زیادہ دیر تک نہیں اٹھا سکتیں۔ یہ راج ہنس اپنا زیادہ تر وقت پانی میں تیرتے ہوئے گذارتا ہے اور سارا وقت خوراک کی تلاش اور جھیلوں وغیرہ کی تہ میں موجود پودوں کو کھاتا رہتا ہے۔ چیختے راج ہنس کی آواز گہری اور تیز ہوتی ہے۔ اپنے بڑے حجم کے باوجود ان کی اڑان بہت تیز ہوتی ہے۔ یہ راج ہنس اپنے گرمائی علاقوں سے سینکڑوں میل دور شمالی یورپ اور مشرقی ایشیا کے علاقوں کو نقل مکانی کرتے ہیں۔ ان کی افزائش نسل عموماً سب آرکٹک یوریشا میں ہوتی ہے۔ ان کی افزائش نسل اسکاٹ لینڈ میں شاذ و نادر ہی ہوتی ہے اور حالیہ برسوں میں محض پانچ جوڑوں نے ہی افزائش نسل یہاں کی ہے۔ بعض اوقات یہ راج ہنس بھٹک کر شمال مغربی امریکا بھی پہنچ جاتا ہے۔ عموماً ان راج ہنسوں کے جوڑے عمر بھر ساتھ رہتے ہیں۔ ان کے بچے ان کے ساتھ پہلی سردیاں گذارنے کے بعد الگ ہو جاتے ہیں۔ تاہم بعض اوقات بچے اگلے سال اپنے والدین سے ملنے بھی پہنچ سکتے ہیں۔ عموماً ان کے گھونسلے نم زمین پر ہوتے ہیں تاہم نیم پالتو راج ہنس اپنے گھونسلے پانی کے قریب کہیں بھی بنا سکتے ہیں۔ نر اور مادہ دونوں اکٹھے گھونسلے بناتے ہیں اور جب مادہ انڈے سینے بیٹھتی ہے تو نر اس کی حفاظت کرتا ہے۔ عموماً مادہ4 سے 7 تک انڈے دیتی ہے تاہم بعض اوقات 12 تک بھی انڈے دیکھے گئے ہیں۔ 36 دن بعد بچے پیدا ہوتے ہیں جن کے پروں کا رنگ بھورا یا سرمئی ہوتا ہے۔ 120 سے 150 دن بعد یہ بچے اڑنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔
اثرات
[ترمیم]یورپ میں اس راج ہنس کو کافی اہمیت دی جاتی ہے اور فن لینڈ میں اسے قومی پرندے کا درجہ دیا گیا ہے اور ایک یورو کے سکے پر اس کی تصویر چھاپی جاتی ہے۔
- ↑ سانچہ:IUCN2006 Database entry includes justification for why this species is of least concern
نگار خانہ
[ترمیم]- سرخ فہرست کے کم تشویشناک انواع
- آئس لینڈ میں پرندے
- ارمینیا میں پرندے
- ازبکستان میں پرندے
- ایران میں پرندے
- ایشیا کے پرندے
- پرندے
- ترکمانستان میں پرندے
- ترکی میں پرندے
- جاپان میں پرندے
- جمہوریہ آذربائجان میں پرندے
- چین میں پرندے
- فن لینڈ کی قومی علامات
- قزاقستان میں پرندے
- کوریا میں پرندے
- مشرق وسطی کے پرندے
- مہاجر پرندے (مشرقی نصف کرہ)
- یورپ کے پرندے
- یوکرین میں پرندے
- راج ہنس
- 1758ء میں بیان کردہ پرندے
- شمالی امریکا کے پرندے
- افغانستان میں پرندے
- جرمنی میں پرندے
- آسٹریا میں پرندے
- بیلاروس میں پرندے
- بوسنیا و ہرزیگووینا میں پرندے
- شمالی کوریا میں پرندے
- جنوبی کوریا میں پرندے
- ریاستہائے متحدہ میں پرندے
- فرانس میں پرندے
- جارجیا میں پرندے
- گرین لینڈ کے پرندے
- بھارت میں پرندے
- عراق میں پرندے
- اطالیہ میں پرندے
- کرغیزستان میں پرندے
- لتھووینیا میں پرندے
- جمہوریہ مقدونیہ میں پرندے
- منگولیا میں پرندے
- نیپال میں پرندے
- ناروے کے پرندے
- پاکستان میں پرندے
- پولینڈ کے پرندے
- روس میں پرندے
- سربیا میں پرندے
- تائیوان میں پرندے
- تاجکستان میں پرندے
- مملکت متحدہ میں پرندے