سیلولر جیل
سیلولر جیل (الفستان جیل) | |
---|---|
سیلولر جیل کا باب الداخلہ | |
عمومی معلومات | |
قسم | سیاسی قیدیوں (مجاہدین تحریک آزادی ہند) کی جیل |
معماری طرز | Cellular, Pronged |
شہر یا قصبہ | پورٹ بلیئر، انڈمان |
ملک | بھارت |
متناسقات | 11°40′30″N 92°44′53″E / 11.675°N 92.748°E |
آغاز تعمیر | 1896 |
تکمیل | 1906 |
لاگت | ₹517,352[1] |
مؤکل | برطانوی راج |
مالک | حکومت ہند |
سیلولر جیل جو کالا پانی کے نام سے معروف ہے (کالا لفظ سنسکرت زبان کے لفظ کال سے مشتق ہیں جس کے معنی وقت یا موت کے ہیں)، جزائر انڈمان و نکوبار میں واقع ایک استعماری جیل تھی۔ ہندوستان کے استعماری عہد میں برطانوی حکومت خصوصاً اپنے سیاسی قیدیوں کو یہاں جلا وطن کرتی تھی۔ ہندوستان کی تحریک آزادی کے دوران میں متعدد معروف تحریکی افراد یہاں قید رہے جن میں محمود حسن دیوبندی، حسین احمد مدنی، جعفر تھانیسری، بٹوکیشور دت اور ویر ساورکر وغیرہ کے نام ملتے ہیں۔ اب اس جیل کی عمارت کو ایک یادگار قومی عمارت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔[2]
تاریخ
[ترمیم]سیلولر جیل جزائر انڈمان و نکوبار کے دار الحکومت پورٹ بلیئر میں واقع ہے۔ اسے انگریزوں نے تحریک آزادی ہند کے مجاہدین کو قید رکھنے کے لیے بنایا تھا، جو ہندوستان کی سر زمین سے ہزاروں کلومیٹر دور اور سمندر کے ناقابل رسائی راستے پر واقع تھی۔
تحریک آزادی کے مجاہدین پر حکومت انگلشیہ کے مظالم کی خاموش گواہ اس جیل کی بنیاد 1897ء میں رکھی گئی تھی۔ اس جیل کے اندر 694 كوٹھرياں ہیں، ان کوٹھریوں کو بنانے کا مقصد قیدیوں کے باہمی میل جول کو روکنا تھا۔ آکٹوپس کی طرح سات شاخوں میں پھیلے اسے عظیم الشان جیل کے اب صرف تین حصہ باقی رہ گئے ہیں۔ جیل کی دیواروں پر بہادر شہیدوں کے نام لکھے ہیں۔ یہاں ایک عجائب گھر بھی ہے جہاں ان ہتھیاروں کو نمائش کے لیے رکھا گیا ہے جن سے ان مجاہدین پر مظالم ڈھائے جاتے تھے۔
نگارخانہ
[ترمیم]-
جیل کا باب الداخلہ
-
جیل کے سات حصوں میں سے ایک حصہ کا منظر
-
جیل کی عمارت رات کے وقت
-
سزائے موت پانے والے قیدیوں کی کوٹھریوں کا حصہ
-
پھانسی کی سزا پانے والے قیدیوں کی کوٹھری
-
کال کوٹھری کا اندرونی منظر
-
کال کوٹھری
-
پورٹ بلیئر کا گرودوارا 1940ء
مزید دیکھیے
[ترمیم]- کالا پانی (1958ء فلم)
- کالا پانی (خود نوشت سوانح عمری) از جعفر تھانیسری
- کالا پانی (ناول) از ویر ساورکر
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "A memorial to the freedom fighters"۔ Hinduonnet.com۔ India: The Hindu۔ 15 اگست 2004۔ 2007-10-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2006-09-02
- ↑ History of Andaman Cellular Jail: Recapture of Andaman Islands to keep Political Prisoners آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ andamancellularjail.org (Error: unknown archive URL). AndamanCellularJail.org. اخذ کردہ بتاریخ 6 اگست 2010ء
بیرونی روابط
[ترمیم]- سیلولر جیل کی دفتری ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ andamancellularjail.org (Error: unknown archive URL)
- 1906ء میں پایہ تکمیل سرکاری عمارات
- برطانوی ہند کے قیدی اور زیر حراست افراد
- بھارت کی یادگاریں
- بھارت میں تاریخی عجائب گھر
- بھارت میں کالعدم قید خانے
- تاریخ استعماریت
- تاریخ جزائر انڈمان و نکوبار
- تحریک آزادی ہند
- جزائر انڈمان و نکوبار کی عمارات و ساخات
- جزائر انڈمان و نکوبار کے سیاحتی مقامات
- بھارت میں 1906ء کی تاسیسات