کرتار سنگھ (پہلوان)
کرتار سنگھ (پیدائش 7 اکتوبر، 1953ء) ایک بھارتی پہلوان ہیں، جنھوں نے ایشیائی کھیلوں میں پہلوانی میں 1978ء اور 1986ء میں طلائی تمغا جیتا۔ کرتار سنگھ گرمائی اولمپکس 1984ء– مردوں کی فری اسٹائل ریسلنگ 100 کلو کرام میں ساتویں درجے پر رہا۔
زندگی
[ترمیم]کرتار سنگھ آج کے ضلع ترن تارن پنجاب کے سر سنگھ گاؤں میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے ایشیائی کھیل 1978ء، بینکاک اور ایشیائی کھیل 1986ء، سؤل میں دو بار طلائی تمغا جیتا، ایشیائی کھیل 1982ء، دہلی میں نقری تمغا اور 1978ء دولت مشترکہ کھیل، ایڈمنٹن اور 1982ء دولت مشترکہ کھیل، برسبین میں نقری تمغا جیتا۔[1]
میڈل ریکارڈ | ||
---|---|---|
نمائندگی بھارت | ||
مردوں کی فری اسٹائل ریسلنگ | ||
دولت مشترکہ کھیل | ||
1978 ایڈمونٹن، البرٹا | 90 کلو گرام | |
1982 برسبین | 90 کلو گرام | |
ایشیائی کھیل | ||
1978ء بینکاک | 90 کلو گرام | |
1982ء دہلی | 90 کلو گرام | |
1986ء سیئول | 100 کلو گرام |
اعزازات
[ترمیم]ان کو 1982ء میں ارجونا اعزاز دیا گیا[2] اور 1987ء میں پدم شری اعزاز حاصل کیا۔ کرتار سنگھ نے 1992ء میں، 1993ء میں ٹورنٹو، 1997ء میں مارشنی (سوئٹزرلینڈ) اور بوڈیکس (فرانس) میں 1998ء میں ویٹرنز عالمی چیمپئن شپ میں طلائی تمغے جیتے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالا جات
[ترمیم]- ↑ کرتار سنگھ[مردہ ربط] سپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ویب گاہ پر
- ↑ "Arjuna Award Winners for Wrestling"۔ Department of Sports, Government of India website۔ 19 جولائی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2010
- 1953ء کی پیدائشیں
- ارجنا اعزاز یافتگان
- بقید حیات شخصیات
- پدم شری وصول کنندگان
- جالندھر سے کھیل کی شخصیات
- ایشیائی کھیل 1978ء میں تمغا یافتگان
- ایشیائی کھیل 1982ء میں تمغا یافتگان
- ایشیائی کھیل 1986ء میں تمغا یافتگان
- بھارت کے اولمپک پہلوان
- کشتی میں دولت مشترکہ کھیل کے تمغا یافتگان
- 1988ء گرمائی اولمپکس میں پہلوان
- 1984ء گرمائی اولمپکس میں پہلوان
- 1980ء گرمائی اولمپکس میں پہلوان
- ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغا یافتگان بھارتی
- کھیلوں میں پدم شری وصول کنندگان