کرشنا دیبناتھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کرشنا دیبناتھ
معلومات شخصیت
پیدائش 10 اکتوبر 1955ء (69 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ راجشاہی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ منصف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کرشنا دیبناتھ (پیدائش 10 اکتوبر 1955ء) بنگلہ دیش کی اعلیٰ ترین عدالت کے اپیلٹ ڈویژن کی ریٹائرڈ بنگلہ دیشی جج ہے۔[1] یہ بنگلہ دیش میں پہلی ہندو خاتون جج ہے۔[2] یہ عدالت عظمیٰ کے اپیلٹ ڈویژن کی بنگلہ دیش کی پہلی ہندو خاتون جج بھی ہے۔[3] 41 سال تک جج رہنے کے بعد 9 اکتوبر 2022ء کو ریٹائر ہوئی۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]

کرشنا دیبناتھ کی پیدائش 10 اکتوبر 1955ء کو ہوئی تھی۔ اس کے والد کا نام دنیش چندر دیبناتھ ہے، جو راجشاہی یونیورسٹی میں جج اور قانون کے پروفیسر تھے اور والدہ کا نام بینو دیبناتھ ہے۔ اس نے راجشاہی یونیورسٹی سے ایل ایل بی اور ایل ایل ایم پاس کیا۔ ڈھاکہ یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد یہ 7 دسمبر 1981ء کو 'منصف' کے طور پر عدلیہ میں شامل ہوئی۔ بعد ازاں 1996ء میں اسے ضلعی اور سیشن جج کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ یہ 17 اپریل 2010ء کو ایڈیشنل جج کے طور پر تعینات ہوئی۔ دو سال بعد، 17 اپریل 2012ء کو، یہ عدالت عالیہ ڈویژن کی مستقل جج کے طور پر تعینات ہوئی۔

عملی زندگی[ترمیم]

کرشنا دیبناتھ نے بطور جج اپنی عملی زندگی کا آغاز 7 دسمبر 1981ء کو کیا۔ 1996ء میں اسے ضلعی اور سیشن جج کے عہدے پر ترقیم ملی۔۔ کرشنا دیبناتھ کو 18 اپریل 2010ء کو عدالت عالیہ ڈویژن کے ایڈیشنل جج کے طور پر ترقی دی گئی اور اس کو 15 اپریل 2012ء کو جج مقرر کیا گیا۔[4] 9 یہ جنوری 2022ء کو اپیلٹ ڈویژن، عدالت عظمیٰ میں تعینات ہوئی۔ اپنا 41 سالہ عدالتی کیریئر مکمل کرنے کے بعد 9 اکتوبر 2022ء کو ریٹائر ہوئی۔[5]

ریٹائرمنٹ کی تقریب میں اس نے کہا کہ "اس دن میں عدلیہ سے اس امید کے ساتھ رخصت ہونا چاہتی ہوں کہ ایک جج اس اصول کو برقرار رکھتے ہوئے ٹرائل مکمل کرے گا کہ وہ مکمل طور پر آزاد ہے۔ اور آپ، ماہر وکلا، اس ادارے کے مفاد میں تعاون کریں گے۔" جمعرات (1 ستمبر) اپیلٹ ڈویژن کے چیمبر میں بطور جج اس کا آخری کام کا دن تھا۔[6]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. বিচার বিভাগে নারীর অবদান [Women contribution in Judiciary service] (بزبان بنگالی)۔ China Radio International۔ 2016-05-01۔ 23 جولا‎ئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جولا‎ئی 2017 
  2. "Dhaka: For the first time in 150 years, a Hindu woman is appointed district judge"۔ AsiaNews 
  3. "Justice Krishna Debnath: First Hindu Female Judge of Appellate Division"۔ The Asian Age (Editorial)۔ Bangladesh 
  4. Fakrul Islam (2017-04-14)۔ নারীরা এগিয়ে আসছেন বিচার বিভাগেও [Women advancement in Judiciary service]۔ Prothom Alo (بزبان بنگالی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جولا‎ئی 2017 
  5. "'Judicial independence difficult to establish if judges don't consider themselves independent'"۔ The Financial Express (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2022 
  6. "'بطور جج کرشنا دیںناتھ کا آخری دن'"۔ The Business Standard (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2024