مندرجات کا رخ کریں

کرلانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کڑرانی گروہ میں وہ تمام قبائل شامل ہیں جن کا شجرہ نسب قیس عبد الرشید سے ملتا ہے۔ نعمت اللہ ہراتی نے کڑرانی گروہ کا ذکر کیا ہے۔ مگر اکثر قبائیل کا ذکر نہیں کیا ہے۔ نعمت اللہ ہراتی کو کڑرانی گروہ کے بارے میں بہت کم معلومات تھیں۔ [1] تمام کرلانی خالص پٹھان افغان اور قیس عبد الرشید کی اولاد ہیں، عہد بنگیش میں مفتی ولی اللہ فرح آبادی لکھتے ہیں کہ یہ بچہ سیّد تھا۔ ایک دن امرالدین اورمڑ کا باپ شکار شکار پر جا رہا تھا، اس کو ایک سیّد زادہ پڑا ملا۔ جس کی وجہ سے وہ اپنے کو سادات میں شمار کرتے ہیں۔[2] شیر محمد گنڈا پور کا کہناہے کہ کڑلان کے نسب میں بڑا اختلاف ہے، کڑانی گروہ کے بڑے گروہ لاڑکان کا کہنا ہے کہ کڑران کے باپ کا نام سیّد قاف تھا اور اس کے نسب امام حسین تک پہنچتا ہے۔ دوسرے گروہ خٹک کا کہنا ہے کہ کڑرانی کے باپ کا نام بیان تھا اور وہ اس کا نسب سڑبن تک پہنچاتے ہیں۔[3] یہ کلمہ کڑران علاوہ کڑلان کی شکل میں ملتا ہے اور اس کی اصل کران ہے اور دوسرے سب اس کے معرب ہیں۔ یہ کلمہ برصغیر میں کرن آیا ہے اور اس کے معنی روشن و درخشاں کے۔ یہ کرشن کے القابوں میں سے ہے۔ کرشن وشنو کے اوتاروں میں سے ہے اور وشنو سورج کی نمائندگی کرتا ہے۔ یونانی اپولو یعنی سورج دیوتا کو کارنیوس کے سے بھی پکارتے تھے۔ ابو الغازی لکھتا ہے کہ تاتاریوں کی روایت ہے جس کے مطابق اغوز کے بڑے لڑکے کا نام کین یعنی سورج تھا۔[4] اس بالاالذکر بحث سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ کین، کرن، کڑان، کڑلان اور ہم معنی الفاظ ہیں۔ جس کے معنی سورج کے ہیں اور قدیم زمانے میں سورج کی پوجا کرنے والے وسط ایشیا سے برصغیر تک پھیلے ہوئے تھے۔ (دیکھے سرابند) اور یقینا یہ کڑانی گروہ قدیم زمانے میں سورج کی پوجا کرتے تھے اور خود کو سورج کی نسل سے سمجھتے تھے اور اسی نسبت سے کڑارنی یا کڑلانی پکارے جاتے تھے اور مسلمان ہونے کے بعد اس وہ حقیقت کو بھلا بیٹھے۔ یہ لوگ غالباً بعد میں مسلمان ہوئے ہیں۔ اس لیے یہ بعد میں پٹھانوں کی نسلی وحدت میں شامل کیے گئے اور انھیں پٹھان قومیت میں شامل کرنے کے لیے کڑانی وجہ تسمیہ کے فسانے گھڑے گئے اور یوں کڑانی یا کڑلانی کوان کا مورث اعلیٰ بنا کر پیش کیا گیا۔

اصل کڑلانی قبائل

[ترمیم]

شجرہ نسب

[ترمیم]
  • Karlani
  • Kodi

Setteled in Haripur'Abbottabad'Mansehra(Pakistan)Ghazni and Gardez Afghanististan

  • Dilazak
  • Orakusazai
  • Mangal
  • Hani..khosti tribeson of hani living in zhob
  • Wardak
  • Mayar
  • Mirkhel
  • Noori
  • Kuki
  • Burhan
  • Usman (Afridi)
  • Luqman (Khattak)
  • Zadran
  • Utman (UtmanKhel)
  • Zadran
  • Khugyani (Khakwani)
  • Dzadzi
  • Utmanzai
  • Suleiman
  • Malikmir (Bangash)
  • Wazir
  • Musa Derwesh
  • Uttman Zia & Ahmad Zai
  • Muhammad Khan
  • Muhammad Mahsud Khan
  • Mubarak
  • Gurbuz
  • Shitak
  • Bannuchi (Settled in Bannu Division)
  • Dawar (Settled in Mir Ali, Miranshah North Waziristan)

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. افغان۔ معارف اسلامیہ
  2. مفتی ولی اللہ فرح آبادی۔ عہدبنگیش۔ 54
  3. شیر محمد گنڈا پور۔ تاریخ پشتون۔512
  4. جیمزٹاڈ۔ تاریخ راجستان جلد اول،590