کونیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
عمومی اضافیت
Neutronstar Light Deflection.png
وابستہ موضوعات

ترمیم

کونیات یا علم الکائنات (انگریزی: cosmology) علم کی اس شاخ کا نام ہے جس میں کائنات کا مجموعی اور کامل مطالعہ کیا جاتا ہے۔ اس مطالعہ میں کائنات کے انسانی مقام کا بھی مطالعہ کیا جاتا ہے۔

نظم و شبعہ جات[ترمیم]

موجودہ دور میں طبیعیات اور ہیئتی طبیعیات کی معلومات، کائنات سے مطالق جس شعبہ میں سب سے اہم کردار ادا کر رہی ہیں وہ ہے، طبیعی علم الکائنات۔ ان میں ؛ علمی مشاہدات، تجربات اور نظریات کے ذریعے کائنات کی وضاحت کرنے کی جستجو کی جاتی ہے۔

اس شعبہ علم، جو کائنات کی ابتدا سے لیکر اس کی انتہا درجے کی وسعتوں تک پیمائش و احاطہ کرتا ہے، کی شروعات انفجارعظیم (big bang) کی بـحث سے ہوتی ہے، یعنی آج سے کوئی تـیـرہ ارب سـتـر کـروڑ [(13.7 ± 0.2) × 109] سال قبل ہونے والا ایک ایسا کائناتی دھماکا جس سے خود کائنات کی ابتدا ہوئی۔ اس تند و تیز ابتدا کے بعد سائنسدانوں کا خیال ہے کہ کائنات کی تمام تر تاریخ تا حال انتہائی منظم و مربوط طبیعیاتی قوانین کے تحت رہی ہے۔

سائنس اور مذہب کے عقائد کے درمیان میں کہیں فلسفیاتی منظر فکری (perspective) کے سہارے کھڑی ہوئی ماوراء طبیعی علم الکائنات (metaphysical cosmology) کی شاخ کائنات کی فطرت کے بارے میں منطقی بحث و نتائج اخذ کرتی ہے اس کے علاوہ یہ مذہب یا/اور انسانی مشاہدات سے اخذ کردہ نظریات کے تحت خـالـق اور انسان کے درمیان میں رابطوں سے بھی بحث رکھتی ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]