کہروڑ پکا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

کہروڑپکّا ضلع لودھراں،پاکستان میں واقع ایک شہر ہے جو تحصیل کہروڑپکا کا صدر مقام ہے۔ یہ لودھراں سے 30 کلومیٹر مشرق کی جانب واقع ہے۔

تاریخ[ترمیم]

کہروڑپکا ایک قدیم شہر ہے اور بعض روایات کے مطابق یہ شہر حضرت عیسی علیہ السلام کے دور میں آباد ہوا۔

کہروڑپکا کی تاریخ بہت پرانی ہے آج بھی یہاں ہندو دور کے مندر موجود ہیں جن میںمندر گوسن داس لال اور مندر شانتم دھرم قابل ذکر ہیں۔ ‏ مندر شانتم دھرم ‏1930 ‏‎ میں قائم کیا گیا تھا اور اس کی عمارت آج بھی موجود ہے۔

مزارات[ترمیم]

کہروڑپکا میں بہت سارے اہم مزارات بھی موجود ہیں جن میں پیر جیون سلطان، مخدوم حسن قتال، دربار خواجہ حافظ محمد اکرم (سفید خانقاہ ) (ڈاڈا عینو) وگن سٹی حاصل والا ہندیرا پیر اور علی سرور قابل ذکر ہیں اس کے علاوہ چاندنی چوک کے پاس ایک 9 گز لمبی قبر بھی اہم ہے۔

اقوام[ترمیم]

کہروڑپکا میں کانجو، جوئیہ، وگن، نائچ، بلوچ ، کھوکھر، میو، آرئیں،قریشی ہاشمی ، سید، شاہ اور دیگر اقوام آباد ہیں۔

سیاسی شخصیات[ترمیم]

مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر خارجہ محمد صدیق خان کانجو کا تعلق بھی کہروڑ پکا شہر سے تھا، ان کے بعد ان کے فرزند عبد الرحمن خان کانجو مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر دو بار سے زائدایم این اے منتخب ہو چکے ہیں۔ تحریک انصاف کے محمد اختر خان کانجو اور نواب امان الله خان کا تعلق بھی کہروڑ پکا شہر سے ہے۔

چوک بخاری[ترمیم]

چوک بخاری شہر کا مرکزی چوک اور بازار ہے- اس چوک کا نام ایک بزرگ عنایت اللہ شاہ بخاری کے نام سے منسوب ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]