کیشوب مہندرا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کیشوب مہندرا
معلومات شخصیت
پیدائش 9 اکتوبر 1923ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شملہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 12 اپریل 2023ء (100 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت
برطانوی ہند
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی وارتھون اسکول   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ کاروباری شخصیت   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کیشوب مہندرا (9 اکتوبر 1923ء - 12 اپریل 2023ء) ایک ہندوستانی تاجر اور مہندرا گروپ کے چیئرمین تھے۔ وہ پانچ دہائیوں تک مہندرا گروپ کی سربراہی کرنے کے بعد اگست 2012ء میں چیئرمین کی حیثیت سے ریٹائر ہو گئے اور یہ عہدہ اپنے بھتیجے آنند مہندرا کو سونپ دیا۔ [1][2] وہ وارٹن، پنسلوانیا یونیورسٹی، امریکا سے گریجویٹ تھے۔ انھوں نے 1947 ءمیں مہندرا اینڈ مہندرا میں شمولیت اختیار کی اور 1963ء میں چیئرمین کا عہدہ سنبھالا۔ [3]

تنظیمیں اور کمیٹیاں[ترمیم]

مہندرا کو حکومت ہند نے مختلف کمیٹیوں میں خدمات انجام دینے کے لیے مقرر کیا تھا، جن میں کمپنی لا اور ایم آر ٹی پی، سنٹرل ایڈوائزری کونسل آف انڈسٹریز اور سچر کمیشن وغیرہ۔ [4] 1987ء میں انھیں فرانسیسی حکومت کی طرف سے Chevalier de l'Ordre National de la Légion d'honneur سے نوازا گیا۔ [5] 2004 ءسے 2010ء تکن وہ وزیر اعظم کونسل برائے تجارت اور صنعت نئی دہلی کے رکن رہے۔

مہندرا ASSOCHAM کی اعلیٰ مشاورتی کونسل کے رکن تھے اور ایمپلائرز فیڈریشن آف انڈیا کے صدر ایمریٹس تھے۔ وہ آل انڈیا مینجمنٹ ایسوسی ایشن، نئی دہلی کے اعزازی اور برطانیہ میں یونائیٹڈ ورلڈ کالجز (انٹرنیشنل) کی کونسل کے رکن تھے۔ [5]

وہ گڈ گورننس اور اخلاقیات کے حامی تھے اور انھوں نے کئی پبلیکیشنز اور فورمز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا بشمول ہارورڈ بزنس اسکول میں تخلیق ایمرجنگ مارکیٹس پروجیکٹ کے لیے ایک انٹرویو، جس کے دوران وہ مہندرا گروپ کے عالمی کاروباری گروپ میں ارتقا کے بارے میں بات کی۔ [6]

مہندرا کو 2007ء میں ارنسٹ اینڈ ینگ نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا تھا۔ [7] انھیں 2015 ء میں فروسٹ اینڈ سلیوان ایوارڈ برائے لیڈرشپ، انوویشن اور گروتھ سے نوازا گیا تھا۔ [8]

تنازعات[ترمیم]

مہندرا نے یونین کاربائیڈ انڈیا لمیٹڈ کے نان ایگزیکٹیو چیئرمین کے طور پر اس وقت خدمات انجام دی تھیں جب 1984 میں بھوپال گیس سانحہ پیش آیا تھا، جس میں 3,787 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ [9]

جون 2010ء میں انھیں یونین کاربائیڈ کی ذیلی کمپنی کے چھ دیگر سابق ملازمین کے ساتھ جو ہندوستانی شہری تھے اور ان کی عمریں 70سے اوپر تھیں کو دو سال قید اور ₹1,00,000 ( امریکی ڈالر1,636 ) جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ فیصلے کے فوراً بعد سب کو ضمانت دے دی گئی۔ [10][11]

موت[ترمیم]

کیشوب مہندرا کا انتقال 12 اپریل 2023 ءکو 99 سال کی عمر میں ہوا۔ [12][13]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Keshub Mahindra retires as Mahindra & Mahindra Chairman, Anand Mahindra takes over"۔ Economictimes.indiatimes.com۔ 9 August 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2017 
  2. "Keshub Mahindra's Rich Legacy Continues"۔ Forbes India۔ 2012-11-08۔ 08 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2017 
  3. "Who was Keshub Mahindra: Here is everything you should know about Anand Mahindra's uncle"۔ The Economic Times۔ 12 Apr 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اپریل 2023 
  4. "The Mahindra Family"۔ 05 اکتوبر 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اگست 2011 
  5. ^ ا ب "Frost & Sullivan :: Keshub Mahindra"۔ 2.frost.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2017 [مردہ ربط]
  6. "Interview with Keshub Mahindra"۔ Creating Emerging Markets۔ Harvard Business School 
  7. "Keshub Mahindra"۔ 30 ستمبر 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اگست 2011 
  8. "Keshub Mahindra awarded 2015 Frost and Sullivan Award for Leadership, Innovation and Growth"۔ Mahindra.com۔ 2015-10-07۔ 09 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2017 
  9. "Madhya Pradesh Government : Bhopal Gas Tragedy Relief and Rehabilitation Department, Bhopal"۔ Mp.gov.in۔ 18 مئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اگست 2012 
  10. Mahim Pratap Singh (7 Jun 2010)۔ "Keshub Mahindra, 6 others get 2-year jail for Bhopal tragedy"۔ The Hindu۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اپریل 2023 
  11. "Ex-Union Carbide officials sentenced over Bhopal leak"۔ U.S.۔ 7 Jun 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اپریل 2023 
  12. "Keshub Mahindra, ex-chairman of Mahindra Group, passes away at 99 in Mumbai"۔ The Times of India۔ 12 Apr 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اپریل 2023 
  13. "India's oldest billionaire Keshub Mahindra passes away at 99"۔ The Economic Times۔ 12 Apr 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اپریل 2023