کیکی ادھیکاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
کیکی ادھیکاری
Keki Adhikari at promotional event of Rajja Rani.jpg 

معلومات شخصیت
پیدائش 17 دسمبر 1990 (29 سال)  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of Nepal.svg نیپال  ویکی ڈیٹا پر شہریت (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ، ماڈل  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان نیپالی، انگریزی  ویکی ڈیٹا پر زبانیں (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کیکی ادھیکاری (نیپالی: केकी अधिकारी) ایک نیپالی ماڈل اور اداکارہ ہے۔[1] کیکی نیپال کی فلمی صنعت کی سب سے مقبول اور خوبصورت ترین ادکارہ ہے۔ موسیقی کی وڈیو سے شروعات کرنےطوالی یہ حسینہ اب کولی وڈ میں بھی ایک باصلاحیت اداکارہ کے طور پر جانی مانی جاتی ہے۔ وہ نیپال کی کئی موسیقی کی ویڈیووں، ٹیلی ویژن کے اشتہارات، اخباری اور میگزین کی اشتہاری مہموں اور ایک درجن سے زائد نیپالی فلموں میں کام کر چکی ہے۔[2][3][4]

پردہ سیمیں پر جلوہ گر ہونے سے پہلے اس نے اپنی فنی زندگی کا آغاز موسیقی کی فلموں میں کام کر کے کیا تھا۔ اس نے اپنی اداکاری کی شروعات “سوور “میں راج بلووا کائرلا کے مقابل کردار ادا کر کے کی۔ اس کے بعد اس نے “ آئی ایم سوری “ اور “ مسان “ میں اپنی کارکردگی سے بہت زیادہ شہرت حاصل کی۔ [5] میاکو بریما، مہاسس، بیتیکا پال [6] اور میرو بیسٹ فرینڈ [7] بھی کیکی کی بہترین فلمیں ہیں جو اس کی شہرت و مقبولیت میں اضافے کا سبب بنیں۔ حال ہی میں اس نے تھیٹر میں اپنی پہلی کارگردگی محقق اور ادیب ستیا موہن جوشی کے لکھے تاریخی کھیل چارومتی میں شامل ہوکر دکھائی۔ [8]

بچپن[ترمیم]

کیکی ادھیکاری 17 دسمبر 1990 کو جورپتی ، کھٹمنڈو ، نیپال میں پیدا ہوئی۔ وہ بدھری ادھیکاری اور لکشمی ادھیکاری کی بیٹی ہے۔ اس کا باپ ایک فلم پروڈیوسر اور ماں گھریلو خاتون ہے۔ کسی بھی سیلیبرٹی کی طرح کیکی ادھیکاری بھی بچپن سے ہی فن، فلم اور گلیمر میں دلچسپی رکھتی تھی۔

تعلیم[ترمیم]

کیکی ادھیکاری نے ابتدائی تعلیم بال سرجنلایا اسکول کھٹمنڈو سے حاصل کی۔ اس کے بعد پلس ٹُو(plus-two) وائٹ ہاؤس کالج سے کیا۔ اور پھر پرائم کالج سے بیشک ان انفارمیشن مینجمنٹ (Bachelor in Information Management (BIM)) مکمل کیا۔ [9] کیکی نے 2013 میں تری بھون یونیورسٹی سے بزنس میں بیچلر کی ڈگری لی تھی۔2016 میں کھٹمنڈو کے تعلیمی ادارے کے۔ ایف۔ اے (KFA) بزنس اسکول سے انتظام انسانی وسائل (Human Resources Management) کے مضمون میں ایم۔ بی۔ اے(MBA) کی ڈگری لی۔ [10]

فنی زندگی[ترمیم]

کیکی ادھیکاری نے سب سے پہلے این۔ ٹی۔ وی (NTV) پر ہونے والے مقابلہ رقص “ گھنتنگ “ میں حصہ لیا۔ اس مقابلے نے گلیمر کی دنیا میں اس کے داخلے کی راہیں کھول دیں۔ اور اس کے بعد وہ میوزک وڈیوز میں بطور ماڈل جلوہ گر ہونے لگی، یہیں سے وہ اشتہار ساز کمپنیوں کی نظر میں آئی اور پھر بتدریج فلمی صنعت کے دروازے اس پر وا ہو گئے۔

ویب سائٹ[ترمیم]

کیکی ادھیکاری نے دسمبر 2016 کو اپنی ستائیسوں سالگرہ کے موقع پر اپنی ویب سائٹ جاری کی جس کا ذکر اس نے اپنی سالگرہ کی تقریبات کے لائیو ٹرانسمیشن کے دوران کیا۔ [11] اس کی ویب سائٹ www.keki.onlin ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Keki Adhikari – Nepaliactress.com"۔ Nepaliactress.com۔ 2017-06-11۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-26۔
  2. "Biteka Pal – Music Video"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-26۔
  3. "Keki Adhikari – Nepaliactress.com"۔ Nepaliactress.com۔ 2017-06-11۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-26۔
  4. "क्लासिक र प्रेमगीतको चर्को भिडन्त، 'पशुपति प्रसाद र कबड्डी कबड्डी' पनि कम छैनन्"۔ onlinekhabar.com۔ اگست 2016۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-26۔
  5. "A new taste"۔ The Himalayan Times۔ 2011-11-04۔ مورخہ 2014-07-14 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-06-04۔
  6. "Biteka Pal – Music Video"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-26۔
  7. "Music Video – Mero Best Friend"۔ Keki.info۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-06-04۔
  8. Anand Nepal (2014-02-27)۔ "Keki Adhikari to be featured as Charumati in her debut play"۔ Xnepali.net۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-26۔
  9. "Keki Adhikari graduation photos"۔ keki.info۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-26۔
  10. Anand Nepal (2016-07-31)۔ "Keki Adhikari graduates with a MBA degree"۔ xnepali.net۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-26۔
  11. "Keki Live – Keki Adhikari Official Website"۔ keki.online۔ مورخہ 2016-12-24 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔