کے ٹی فرانسس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کے ٹی فرانسس
ذاتی معلومات
مکمل نامکنڈیاہ تھروگنانسمپنڈپلائی فرانسس
پیدائش15 اکتوبر 1939ء
کاگال, سری لنکا
وفات9 جون 2013(2013-60-09) (عمر  74 سال)
کولمبو، سری لنکا
حیثیتامپائر
امپائرنگ معلومات
ٹیسٹ امپائر25 (1982–1999)
ایک روزہ امپائر56 (1982–1999)
فرسٹ کلاس امپائر108 (1981–1999)
لسٹ اے امپائر72 (1981–1999)
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 10 جون 2013

کنڈیاہ تھروگنانسمپنڈپلائی فرانسس (پیدائش: 15 اکتوبر 1939ء) | (انتقال: 9 جون 2013ء) سری لنکا کے کرکٹ امپائر تھے ۔ [1] فرانسس نے 1982ء سے 1999ء کے درمیان زیادہ تر اپنے ملک میں25 ٹیسٹ اور 56 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں امپائرنگ کی۔ امپائر کے طور پر فرانسس کا پہلا ٹیسٹ فروری 1982ء میں سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ تھا۔ سری لنکا کی طرف سے کھیلا جانے والا پہلا تسلیم شدہ ٹیسٹ میچ تھا۔ فرانسس نے ایک روزہ بین الاقوامی امپائر کے طور پر اپنا ڈیبیو کیا، اس میچ میں جس میں سری لنکن کرکٹ کے مستقبل کے کپتان ارجن راناٹنگا کا بھی ڈیبیو تھا۔ کے ٹی فرانسس شادی شدہ تھے اور ان کے 2 بچے ہیں۔

انتقال[ترمیم]

ان کا انتقال 9 جون 2013ء کو کولمبو، سری لنکا میں 74 سال کی عمر میں ہوا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Sri Lanka Cricket News: Umpire KT Francis dies at 73"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جون 2013