گدھا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف

گدھا/خر

گدھا

اسمیاتی درجہ ذیلی نوع[1]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں صنف بندی درجہ (P105) ویکی ڈیٹا پر
جماعت بندی
المملكة: جانور
الطائفة: ممالیہ
الرتبة: Perissodactyla
الفصيلة: Equidae
الجنس: Equus
الجنيس: Asinus
النوع: E. asinus
سائنسی نام
Equus africanus asinus  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں صنف بندی نام (P225) ویکی ڈیٹا پر
[[file:|16x16px|link=|alt=]]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں کومنز نگارخانہ (P935) ویکی ڈیٹا پر

گدھا، حمار یا خر، ایک ممالیہ جانور، جو چوپایوں میں گھوڑے کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ سدھایا ہوا جانور ہوا ہے جس کو مال برداری اور دوسرے امور جیسے رہٹ اور ہتھ گاڑی کھینچنے اور ہل وغیرہ چلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
گدھے یا خر کا گھوڑے کی جنس کے ساتھ ملاپ کے نتیجے میں دوغلی نسل کا جانور بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس صورت میں، مادہ گھوڑی اور نر گدھے کی اخلاف کو ٹٹو کہا جاتا ہے۔ جبکہ گدھے کی مادہ اور نر گھوڑے کے اخلاف کو خچر پکارا جاتا ہے۔ گھوڑے اور گدھے کی دوغلی نسل کا جانور زیادہ مضبوط اور زیادہ مشقت کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

تفصیل[ترمیم]

گدھا، زیبرا اور خچر/ٹٹو، گھوڑے کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں مگر یہ کئی خصوصیات میں عام گھوڑے سے مختلف ہوتے ہیں۔ مثلاً ایک فرق کانوں کی بناوٹ کا ہوتا ہے۔[2] گدھے یا خر کے کان، عام گھوڑے کی نسبت بڑے ہوتے ہیں۔ اسی طرح ان کی گردن نسبتاً نیغ اور جسمانی ہیئت بھی مختلف ہوتی ہے۔ کمر گھوڑے کی نسبت زیادہ سیدھی جبکہ گدھے کی دم گھوڑے کی نسبت کھردری ہوتی ہے۔ گدھے کی گردن پر بال عموماً اوپر کی جانب اگتے ہیں اور ہمیشہ سیدھے کھڑے رہتے ہیں۔
گدھے کے کھر بھی گھوڑے کی نسبت مختلف شکل کے ہوتے ہیں۔ اس کے کھر چھوٹے اور گولدار اور نسبتاً اوپر کی جانب مڑے ہوتے ہیں۔ ٹانگیں مضبوط اور ہڈیاں سخت ہوتی ہیں حالانکہ گدھے کے مشاہدے پر اس کی ٹانگیں کمزور اور کھر بہت معمولی محسوس ہوتے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. عنوان : Mammal Species of the World
  2. "Donkey facts" [خر بارے حقائق] (انگریزی زبان میں)، American Donkey & Mule Society 

نگار خانہ[ترمیم]