گرل فرینڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

گرل فرینڈ (انگریزی: Girlfriend) کوئی خاتون دوست، ملاقاتی ہے جو اکثر کسی شخص کی باضابطہ ساتھی رہتی ہے۔ اس سے تعلق کی نوعیت افلاطونی، رومانی یا جنسی بھی ہو سکتی ہے، اگر چیکہ یہ تینوں صورتیں مختلف لوگوں اور صورت حال کے اندر ممکن ہو سکتی ہیں۔ [1][2]

افادیت[ترمیم]

دنیا میں نہ صرف انسانوں میں بلکہ جانوروں میں یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ ان میں صنف مخالف کے تیئیں ایک ایک کشش کی کیفیت رہی ہے۔ جانوروں میں قریبی بنانا، بہت ہی کم وقت میں رشتے بنانا، حمل اختیار کرنا اور نو مولود کو دنیا میں لانا بہت عام ہے۔ جانوروں میں انسانوں کے بر عکس میل ملاپ کے زیادہ پختہ اصول نہیں ہوتے۔ بیش تر جانوروں میں سماجی زندگی کا جھنڈ میں بھی گھومنا پھرنا عام نہیں ہے۔ تاہم انسانی ہمیشہ سے سماج سے جڑا ہے۔ انسانی سماج قدامت پسند اور روایات کا پاس دار بھی رہا ہے اور یہ ترقی پسند، کشادہ اور جدید خاندانی اقدار کو قبول کرنے والا بھی رہا ہے۔ دنیا کے کچھ ملکوں مین یہ عام بات ہے سن بلوغ کو پہنچنے والی لڑکیاں اور لڑکے ساتھ گھومتے ہیں، وہ ایک دوسرے کے بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ بنتے ہیں، بنا شادی کے لیو ان ریلیشن شپ یا اتفاقی ڈیٹنگ کرتے ہیں۔ کچھ ملکوں میں یہ تعلقات شادی سے کہیں زیادہ عام ہیں۔ تاہم دنیا کے کچھ ملکوں میں قدیم روایات اور شادی کا ہی بول بالا ہے۔ کچھ ممالک میں، جیسے کہ ایران میں نامحرم لڑکے لڑکیوں کا گھومنا پھرنا سزا کو دعوت دے سکتا ہے۔ تاہم بھارت اور نیپال جیسے ملک میں جدید دور میں حالات بدل رہے ہیں۔ یہاں کے بڑے بڑے شہروں میں لڑکے اور لڑکیوں کا عشقیہ ملاپ اب عام ہو رہا ہے۔ تاہم یہ بھی دیکھا گیا کہ کچھ جگہوں پر ایسے رشتوں لوگ بے حد جذباتی رہے ہیں اور صرف فون نمبر پوچھنے جیسی معمولی بات پر قتل کی وارداتیں انجام پا چکی ہیں۔[3]


مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. The Free Dictionary By Farlex۔ "Girlfriend"۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 مئی 2012۔
  2. Thesaurus.com۔ "Boyfriend"۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 مئی 2012۔
  3. گرل فرینڈ کا فون نمبر پوچھنے پر دوست نے کیا دوست کا قتل