گوانگژو بایئون بین الاقوامی ہوائی اڈا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
گوانگژو بایئون بین الاقوامی ہوائی اڈا
Guangzhou Baiyun International Airport

广州白云国际机场
Baiyun Aitport Logo.svg
CAN-ZGGG鳥瞰圖.png
خلاصہ
ہوائی اڈے کی قسم عوامی
مالک گوانگژو بایئون بین الاقوامی ہوائی اڈا کمپنی لمیٹڈ
عامل گوانگڈونگ ہوائی اڈا اتھارٹی
خدمت گوانگژو
محل وقوع بائیون ضلع، گوانگژوہوادو ضلع اضلاع، گوانگژو، گوانگڈونگ
مرکز برائے
فوکس شہر برائے
بلندی سطح سمندر سے 15 میٹر / 49 فٹ
متناسقات 23°23′33″N 113°17′56″E / 23.39250°N 113.29889°E / 23.39250; 113.29889متناسقات: 23°23′33″N 113°17′56″E / 23.39250°N 113.29889°E / 23.39250; 113.29889
ویب سائٹ GBIA
نقشہs
سی اے اے سی ایئر پورٹ چارٹ
سی اے اے سی ایئر پورٹ چارٹ
CAN is located in گوانگڈونگ
CAN
CAN
CAN is located in چین
CAN
CAN
ہوائی اڈے کا مقامt
رن وے
سمت لمبائی سطح
میٹر فٹ
01/19 3,600 11,811 کنکریٹ
02L/20R 3,800 12,467 کنکریٹ
02R/20L 3,800 12,467 کنکریٹ
اعداد و شمار (2018)
مسافر حجم 69,730,000
کارگو (میٹرک ٹن) 1,652,214.9
ہوائی جہاز نقل و حرکت 435,231
ماخذ: اعداد و شمار از سی اے اے سی[1]
گوانگژو بایئون بین الاقوامی ہوائی اڈا
سادہ چینی 广州白云国际机场
روایتی چینی 廣州白雲國際機場

گوانگژو بایئون بین الاقوامی ہوائی اڈا یا گوانگژو بایئون انٹرنیشنل ائیرپورٹ (آئی اے ٹی اے: CAN، آئی سی اے او: ZGGG) (انگریزی: Guangzhou Baiyun International Airport) (چینی: 广州白云国际机场) چین صوبے گوانگڈونگ کے دار الحکومت گوانگژو کا بنیادی ہوائی اڈا ہے۔ دونوں انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ایئرپورٹ کوڈ اور بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم ہواگاہ رموز سابقہ گوانگژو بایئون بین الاقوامی ہوائی اڈا سے حاصل کیے گئے ہیں۔ بایئون بین الاقوامی ہوائی اڈا چائنا ساؤدرن ائیرلائنز، فیڈکس ایکسپریس، 9 ایئر، ہائنان ایئرلائنز اور شنزین ائیرلائنز کا مرکز ہے۔

2017ء میں گوانگژو بایئون بین الاقوامی ہوائی اڈا چین کا تیسرا مصروف ترین ہوائی اڈا اور 65،806،977 مسافروں کی خدمت کے ساتھ دنیا کا تیرہواں مصروف ترین ہوائی اڈا تھا۔ کارگو ٹریفک کے لحاظ سے بھی یہ چین کا تیسرا مصروف ترین ہوائی اڈا اور دنیا کا انیسواں مصروف ترین ہوائی اڈا تھا۔ ہوائی جہاز نقل و حرکت کے لحاظ سے بھی یہ چین کا تیسرا مصروف ترین ہوائی اڈا تھا۔

جائزہ[ترمیم]

1932ء-2004ء[ترمیم]

قدیم بایئون ہوائی اڈے کا افتتاح 1932ء میں ہوا تھا۔ گوانگژو کی تیزی سے ترقی کے سبب ہوائی اڈا مسافروں کی ضروریات پقری کرنے کے لیے کافی نہیں تھا اور ہوائی اڈے کی توسیع مملکن نہیں تھی کیونکہ عمارتوں نے ہوائی اڈے کو گھیر رکھا تھا۔ 5 اگست، 2004ء کو نئے گوانگژو بایئون بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح ہوا اور قدیم گوانگژو بایئون بین الاقوامی ہوائی اڈا بند کر دیا گیا۔

2004ء کے بعد سے[ترمیم]

نیا ہوائی اڈا گوانگژو کے اضلاع بائیون اور ہوادو میں تعمیر کیا گیا اور 5 اگست، 2004ء کو اس کا افتتاح ہوا۔ اس کا نام 72 سال قدیم ہوائی اڈے کا نام ہے جو کہ اس کا متبادل ہے اور اب بند کر دیا گیا ہے۔ اس کی لاگت 19.8 بلین یوآن تھی۔ نئا ہوائی اڈا گوانگژو شہر کے مرکز شہر کے شمال میں 28 کلومیٹر (17 میل) کے فاصلے پر واقع ہے اور اپنے پیشرو سے تقریباً پانچ گنا بڑا ہے۔ بایئون (白云) کے معنی چینی زبان میں "سفید بادل" کے ہیں۔ ہوائی اڈے کو قدیم ہوائی اڈے کی مناسبت سے نیا بایئون بھی کہا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. (چینی زبان میں)۔ Civil Aviation Administration of China http://news.carnoc.com/list/393/393555.html۔ |title= غیر موجود یا خالی ہے (معاونت)