گوگل فیوشا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
فیوشا
مجنٹا کرنل کا منظر، جو فیوشا کا حصہ ہے
ترقی دہندہ گوگل
پروگرام شدہ در مختلف: سی، سی++، ڈارٹ، گو، رسٹ، پائیتھن
آپریٹنگ سسٹم خاندان مجنٹا
حالت کار موجودہ
سورس ماڈل آزاد مصدر
ابتدائی اشاعت 15 اگست 2016؛ 3 سال قبل (2016-08-15)
دستیاب زبانیں انگریزی
تقویت یافتہ پلیٹ فارمز ARM64, x86-64
کرنل طرز مائیکروکرنل کیپبلٹی-بیسڈ رئیل-ٹائم آپریٹنگ نظام
اجازت نامہ مختلف: BSD ،MIT، اپاچی 2.0
سرکاری ویب سائٹ fuchsia.googlesource.com

فیوشا ایک رئیل-ٹائم آپریٹنگ نظام (RTOS) ہے جسے گوگل تیار کر رہا ہے۔ اس کے بارے میں پہلی بار انکشاف تب ہوا جب بغیر کسی باضابطہ اعلان کے، اگست 2016ء میں گٹ ہب پر اس کا پُر اسرار کوڈ پایا گیا۔ گوگل کے تیار کردہ گزشتہ آپریٹنگ نظاموں، مثلاً کروم او ایس اور اینڈروئیڈ کے برعکس، فیوشا کی بنیاد لینکس کرنل پر نہیں، بلکہ ’’مجنٹا‘‘ نامی نئے مائیکرو کرنل پر ہے۔ مجنٹا، کو ’‘لٹل کرنل‘‘ سے اخذ کیا گیا ہے جو ایمبیڈڈ سسٹمز کے لیے ایک چھوٹا آپریٹنگ نظام ہے۔ گٹ ہب پر رکھے گئے کوڈ کی چھان بین سے ظاہر ہوا کہ فیوشا ایمبیڈڈ سسٹمز سے لے کر اسمارٹ فون، ٹیبلٹ اور پرسنل کمپیوٹر تک، ہر قسم کی ڈیوائس پر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مئی 2017ء میں، فیوشا کی تازہ کاری کرتے ہوئے اس میں یوزر انٹرفیس شامل کر دیا گیا، نیز ڈویلپر نے یہ نوٹ لکھا کہ یہ منصوبہ کسی مردہ چیز کا کچرا نہیں ہے، جس سے ذرائع ابلاغ میں یہ قیاس آرائی کی جانے لگی کہ گوگل ایک نئے آپریٹنگ نظام کی تیاری میں مصروف ہے جو ممکنہ طور پر اینڈروئیڈ کی جگہ بھی لے سکتا ہے۔

گٹ ہب پر اس آپریٹنگ نظام کا لوگو فیوشا رنگ کی علامت لامتناہیت پر مشتمل ہے۔

فیوشا کو بطور مفت اور آزاد مصد سوفٹویئر کے مختلف سوفٹویئر اجازت ناموں کے تحت تقسیم کیا جا رہا ہے، جن میں BSD لائسنس، MIT لائسنس اور اپاچی 2.0 لائسنس شامل ہیں۔