گو گو (نعرہ)
گوگو کا نعرہ مختلف جگہوں پر مختلف معنی دیتا ہے۔ کچھ ممالک میں حوصلہ افزائی کے لیے گوگو کا نعرہ لگایا جاتا ہے۔ جیسے ریس کے کھلاڑی کو تیز دوڑنے پر ابھارنے کے لیے گو گو کہا جاتا ہے۔ جبکہ بعض جگہوں پر گوگو کا نعرہ مخالفت میں لگایا جاتا ہے۔
سیاست
[ترمیم]پاکستان کی سیاست میں گوگو کا نعرہ ہمیشہ مخالفت میں لگایا جاتا ہے۔ کسی بھی سیاست دان سے چھٹکارا پانے کے لیے گوگو کا نعرہ لگایا جاتا ہے۔
گو نواز گو
[ترمیم]گو نواز گو ایک متنازع سیاسی نعرہ ہے جو وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے استعفی کی مہم کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے پاکستان میں استعمال میں کیا گیا۔ پچھلے چند مہینوں میں، "گو نواز گو" انتہائی مقبول ہوا اور بہت سے مواقع پر استعمال کیا گیا۔[1][2][3][4][5][6] عمران خان نے نواز شریف کے خلاف پاکستانی عام انتخابات 2013 میں دھاندلی کا الزام لگایا اور وزیر اعظم سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا جس پر وزیر اعظم نے انکار کر دیا۔ بعد میں عمران خان اور طاہر القادری نے وزیر اعظم کے خلاف ملک گیر مہم چلانے کا علان کیا۔ نعرہ ایک مختصر عرصہ میں بہت مقبول ہوا اور اکثروبیشتر احتجاجوں اور مظاہروں میں استمعال کیا جاتا ہے۔
ایک موقع پر گلو بٹ جو نواز شریف کا حامی سمجھا جاتا ہے، نے بھی "گو نواز گو" کے نعرے لگائے۔[7]
رد عمل
[ترمیم]رد عمل میں ایک اسی طرح کا نعرہ "گو عمران گو“ نواز حامیوں کی طرف سے عمران خان کے خلاف شروع کی گیا۔[8]
رو عمران رو
[ترمیم]گونوازگو کے رد عمل میں رو عمران رو کا نعرہ سامنے آیا، جسے نواز شریف کے حامی عمران خان کے خلاف لگاتے ہیں۔[8]
اسی طرح کے دوسرے نعرے
[ترمیم]اسی طرح پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف "گو زرداری گو"[9][10] اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمیں ن بلاول بھٹو زرداری کے خلاف “گو بلاول گو“ کے نعرے لگائے گئے۔[11][12] ایک نعرہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف "گو خٹک گو" بھی منظراعام پر آیا جو پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن نے متعارف کرایا۔[13][14]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Pakistan Protests: Tahirul Qadri Launches 'Go Nawaz Go' Campaign on Currency Bills"۔ International Business Times۔ September 14, 2014۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 دسمبر 2014
- ↑ "Balochistan University professor chants 'Go Nawaz Go' at laptop distribution event"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 21 November 2014۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2014
- ↑ "Do what you can, I am coming to Larkana on Nov 21"۔ ARY News۔ 17 November 2014۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2014
- ↑ "Imran declares 'decisive battle' on Nov 30"۔ Samaa TV۔ 16 November 2014۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2014
- ↑ "'Go Nawaz Go' slogans to be heard in Raiwind soon: Imran"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 12 November 2014۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2014
- ↑ "'Go Imran go', 'go Nawaz go' in KP Assembly"۔ Daily Times۔ 30 October 2014۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2014
- ↑ "Gullu Butt sentenced to 11 years in jail"۔ The News۔ October 31, 2014۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 دسمبر 2014
- ^ ا ب "Khan mocks "Go Imran Go" slogan as PTI is set to hold show in Multan today"۔ Pakistan Today۔ 9 October 2014۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2014
- ↑ "PML-N rally: 'Go Zardari go!' rings out in Lahore"۔ Express Tribunes۔ 28 October 2011۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2014
- ↑ "'Go Zardari Go' becomes PTI's new slogan"۔ Samaa TV۔ 16 October 2014۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2014
- ↑ "Go Bilawal Go chants at Kashmir Million March"۔ Samaa TV۔ 27 October 2014۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2014
- ↑ ""Go Bilawal Go" slogans in London"۔ The News Tribe۔ 26 October 2014۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2014
- ↑ "PTI MPA kicks off 'Go Khattak Go' campaign in Peshawar"۔ Geo News۔ October 09, 2014۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 دسمبر 2014
- ↑ "Another revolt in PTI as 'Go Khattak Go' slogan raised"۔ Thew News۔ October 05, 2014۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 دسمبر 2014