مندرجات کا رخ کریں

گُرچرن سنگھ توہڑا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پیدائش:24 ستمبر 1924ء

انتقال: 30 مارچ 2004ء

سکھوں کی اہم تنظیم شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر اور شرومنی اکالی دل کے اعلیٰ رہنما۔ ان کی پیدائش پٹیالہ کے توہڑا گاؤں میں ایک کسان گھرانے میں ہوئی۔

طویل سیاسی کیریر میں وہ پانچ بار بھارت کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے۔ اہم عہدوں پر رہنے کے باوجود ان کا شمار ایسے چند رہنماؤں میں ہوتا ہے جو اپنی سادگی کے لیے مشہور ہیں۔ وہ نوجوانی سے ہی اکالی سیاست میں سرگرم ہو گئے تھے۔ انیس سو سینتالیس میں وہ پٹیالہ میں اکالی دل کے سیکرٹری منتخب ہوئے۔

پنجاب میں خالصتان کی مہم کے دنوں میں ہونے والے آپریشن بلو اسٹار میں سکھوں کے مذہبی مقام اکال تخت کو بہت نقصان پہنچا تھا۔ اس وقت حکومت نے اس کی تعمیر نو کروائی تھی لیکن سکھوں نے یہ بات قبول نہیں کی۔ گُرچرن سنگھ کی قیادت کی قیادت میں اکال تخت کو ایک بار توڑا گیا اور پھر اس عمارت کو سکھوں نے خود کھڑا کیا۔ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دلی میں ان کا انتقال ہوا۔