مندرجات کا رخ کریں

ہیضہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ہیضہ
دیگر نامایشیائی ہیضہ، وبائی ہیضہ[1]
ہیضہ کے باعث شدید پانی کی کمی کا شکار شخص، جس میں آنکھیں دھنس چکی اور ہاتھ و جلد سکڑ گئے ہیں
اختصاصامراضِ متعدی
علاماتبڑی مقدار میں پانی جیسا اسہال، قے، پٹھوں میں کھچاؤ[2][3]
مضاعفاتپانی کی کمی، الیکٹرولائٹ کا عدم توازن[2]
عمومی حملۂ مرضنمائش کے 2 گھنٹے سے 5 دن بعد[3]
مدتچند دن[2]
اسباب’وِبریو کولیرا‘ فضلے سے منھ کے راستے پھیلتا ہے[2][4]
خطرے کے عواملناقص صفائی، صاف پانی کی کمی، غربت[2]
تشخیصی طریقہپاخانے کا ٹیسٹ[2]
بچاؤبہتر صفائی، صاف پانی، ہاتھ دھونا، ہیضہ کی ویکسین[2][5]
علاجمنھ کے ذریعے پانی و نمکیات کی فراہمی، زنک سپلیمنٹ، درون وریدی مائع، اینٹی بایوٹکس[2][6]
انذارمناسب علاج کے ساتھ اموات کی شرح 1٪ سے کم جبکہ بغیر علاج 50–60٪
شرحہر سال 3–5 ملین افراد[2]
اموات7074 (2025ء)[7]

ہیضہ (انگریزی: cholera) آنتوں کا ایک مرض ہے جو ایک بیکٹیریا Vibrio cholerae کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ بیکٹیریا زیادہ تر پینے کے پانی میں شامل ہو کر بیماری پھیلاتا ہے۔ یہ بیماری شاذ و نادر ہی ایک سے دوسرے شخص کو براہ راست لگتی ہے۔ بالعموم متاثرہ شخص کا فضلہ پانی میں مل جاتا ہے۔ اس پانی کو پینے والے بیماری سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

ہیضہ ایک متعدی بیماری ہے۔ انیسویں صدی عیسوی تک یہ بیماری پوری دنیا میں عام تھی اور اس کی وبا وقفے وقفے سے پھیلتی رہتی تھی۔ اب یہ ایشیائی اور افریقی غریب ممالک کو زیادہ متاثر کرتی ہے۔

ہیضے کی علامات 2 سے 7 دن کے بعد ختم ہو جاتی ہیں۔ اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال سے اس کی شدت میں کمی کی جا سکتی ہے جسم میں پانی کی کمی پوری کرنے کے لیے مریض کو درون وریدی (Intravenous) غذا لینی چاہیے۔ اس کے علاوہ مہینے کا مدافعتی انجکشن بھی لگوا لینا چاہیے جو کچھ عرصے تک مؤثر رہتا ہے۔

ہیضہ کی علامات

[ترمیم]

ہیضہ شدید دست کی بیماری ہے اور بہت تیزی سے پھیلتی ہے۔ اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ ہیضہ کی درج ذیل علامات ہو سکتی ہیں:

  • چاول کے پانی جیسے دست
  • الٹیاں
  • ٹانگوں میں درد
  • کمزوری

تدارک

[ترمیم]

الٹی اور دست کی وجہ سے مریض میں بہت جلد پانی کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ اس بیماری مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے درج ذیل تدابیر کرنا چاہیں۔

  • پانی کی کمی پوری کریں
  • کھانا دیتے رہیں
  • نمکول پلائیں

حوالہ جات

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]