ہیلمٹ شمٹ
ہیلمٹ شمٹ | |
|---|---|
| ذاتی تفصیلات | |
| پیدائش | Helmut Heinrich Waldemar Schmidt 23 دسمبر 1918 |
| وفات | 10 نومبر 2015ء (96 سال) ہامبرگ, Germany |
| جماعت | Social Democratic Party |
| زوجیت | Hannelore Loki Schmidt (ش 1942ء–widowed 2010ء) |
| مادر علمی | University of Hamburg |
ہیلمٹ شمٹ(Helmut Heinrich Waldemar Schmidt) مغربی جرمنی کا چانسلرتھا۔ اس کے والدین معمولی قسم کے اسکول ٹیچر تھے اور خود اس کا باپ ایک یہودی بینکار اور مسیحی ویٹریس کے تعلقات کے نتیجے میں پیدا ہوا تھا۔ ہیلمٹ شمٹ نے ایک لوئر مڈل کلاس گھرانے میں آنکھ کھولی۔ ہٹلر کی فوج می معمولی (جبری) نوکری کرنے کے باوجود دوسری جنگ عظیم کے بعد 1949 میں اکنامکس اور پولیٹیکل سائنس میں گریجوایشن مکمل کی شمٹ نے 1946 میں جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ 1947 سے 1949 تک سوشلسٹ جرمن سٹوڈنٹ لیگ کا سربراہ رہا۔ اس نے یونیورسٹی سے فارغ ہونے کے بعد ہیمبرگ کی شہری حکومت میں معمولی سی نوکری کی۔1952 میں اسے ہیبرگ کی ریاست میں شعبہ معیشت و ٹرانسپورٹ میں اہم پوزیشن حاصل ہوگئ۔ 1953 میں اس نے ریاستی اسمبلی کی رکنیت کا انتخاب جیت لیا اور 1957 میں اسے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے پارلیمانی پارٹی کا ایگزیکٹو نامزد کر دیا۔ شمٹ 1961 سے 1965 تک ہیمبرگ کی سینیٹ کا رکن رہا 1962 میں جرمنی میں سیلاب نے 300 افراد کی جان لے لی تو شمٹ نے 1000 افرااد کی جان بچانے کے لیے فوج کو استعمال کیا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد جرمن آئین کی رو سے فوج کو ملک کے اندر کسی صورت حال میں استعمال کرنے کی ممانعت تھی۔1968 میں فوج کو ملک میں ہنگامی صورت میں استعمال کرنے کو آئین کا حصہ بنا دیا گیا۔ 1965 میں شمٹ نے پھر اسمبلی کی رکنیت حاصل کر لی اور 1967 میں اپنی پارٹی کا چئیرمین بھی بن گیا اکتوبر 1969 میں اس نے وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالا چانسلر ولی برانڈٹ کے دور میں ہی پھر جولائی 1972 میں وزیر خزانہ بن گیا۔ 16 مئی 1974 کو برانڈٹ نے جاسوسی سکینڈل کے الزام پر استعفیٰ دیا تو ہیلمٹ شمٹ نے وزارت عظمیٰ سنبھال لی اس وقت ملک ہی نہیں یورپ بھر میں معاشی بدحالی کا دور دورہ تھا۔ شمٹ نے ملکی اخراجات میں کمی کردی۔ اس کی پالیسیوں کے باعث اگلے چار برسوں کے دوران کم از کم ساڑھے چار لاکھ افراد کو نوکریاں ملیں۔ اس نے ریٹائر افراد کی پنشن بھی دگنی کی اور بے روزگاروں کے وظیفے میں بھی تقریباً 70 فیصد اضافہ کر دیا۔ اس نے ملک میں ٹیکسوں کی شرح بھی کم کردی گئی۔ 1980 میں وہ ایک بار چانسلر بن گیا یکم اکتوبر 1982 کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اسے فارغ کر کے ہٹآ دیا گیا۔ شمٹ نے 10 نومبر 2015 کو 96 برس کی عمر وفات پائی۔
حوالہ جات
[ترمیم]سانچہ:Chancellors of Germany سانچہ:Economy Ministers of Germany سانچہ:Finance Ministers of Germany سانچہ:Defence Ministers of Germany سانچہ:Presidents of the European Council
- 1918ء کی پیدائشیں
- 23 دسمبر کی پیدائشیں
- نامعلوم پیرامیٹرز استعمال کرنے والے صفحات
- 2015ء کی وفیات
- جرمن لوتھری شخصیات
- جرمن ماہر معاشیات
- جرمنی کے چانسلر
- جرمنی کے وزرائے خزانہ
- جرمنی کے وزرائے دفاع
- سرد جنگ کی شخصیات
- سرد جنگ کے رہنما
- ہم برک کی شخصیات
- ہیمبرگ کے سیاستدان
- یہودی نژاد کے جرمن شخصیات
- یونیورسٹی آف ہیمبورگ کے فضلا
- جرمن جنگی قیدی
- جرمن سیاست دان
- دوسری جنگ عظیم کی جرمن عسکری شخصیات
- جرمنی کے وزرائے خارجہ
- بیسویں صدی کے جرمن سیاست دان
- آپ بیتیاں
- انشائیے
- فن پارے جمع کرنے والے
- جرمن-زبان کا ادب
- عسکری مصنفین
- عسکری نظریہ ساز
- ہیمبرگ کے مصنفین
- جرمن مضمون نگار
- جرمنی کی سیاسی جماعتوں کے رہنما
- جرمن پیانو نواز
- جرمن مصنف
- جراحی کی پیچیدگیوں سے اموات
- جرمنی کے وزرائے اقتصادی امور
- ہیمبرگ کی ذرائع ابلاغ کی شخصیات
- سیاسی ادب