اس صفحہ پر موجود اعداد سال کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ ق م، قبل مسیح کو اور ء، سن عیسوی کو ظاہر کرتا ہے۔
اس ترتیب زمانی میں انسان کی پیدائش کے متعلق جو معلومات درج ہیں وہ ماہرین آثارقدیمہ کی انسانی تحقیق اور سوچ کا نتیجہ ہیں انکا مذہب سے جو اختلاف محسوس ہوتا ہے وہ اپنی جگہ ہم نے جوں کا توں بیان کر دیا ہے۔ اس ابتدا کے نظریہ سے اردو ویکیپیڈیا کے منتظمین کا متفق ہونا لازمی نہیں۔ اگر آپ کوئی اعتراض رکھتے ہوں یا کو تجویز دینا چاہتے ہوں تو براہ کرم موجودہ سرگرمیاں میں اظہارخیال کیجیے۔ (بطور خاص دیکھیے 3 لاکھ ق م ) آپ اس صفحہ میں ترمیم یا بہتری کا حق رکھتے ہیں۔
50 لاکھ ق م - آسٹرالو پیتھیکس (انسانی خدوخال سے قریب ترین بن مانس) افریقہ میں نمودار ہوا
20 لاکھ ق م - ہومو ہیبلس نے بتھر کو اوزار کے طور پر استعمال کیا
8 تا 5 لاکھ ق م - ایریکٹس ہومینیڈز افریقہ سے نکل کر یورپ اور ایشیا تک پہنچا
3 لاکھ ق م - افریقہ میں آج کے انسان سے قریب تریں ڈی این اے رکھنے والا پیدا ہوا (حضرت آدم علیہ السلام کا نزول؟)
40 ہزار ق م - جدید انسان نمودار ہوا جس نے اب تک کرہءارض پر ظاہر ہونے والے انسانی نمونوں کو یا تو مٹا دیا یا پھر انمیں شادیاں کر کے اپنے اندر ضم کر لیا
40 تا 10 ہزار ق م - خانہ بدوش گروہ اس وقت موجود خشکی کے راستوں آسٹریلیا اور امرکہ میں داخل ہو گئے، بعد میں آخری عہد یخبستنی / Glaciation کے اختتام پر بلند ہونے والی سمندر کی سطح نے ان براعظموں کاٹ کر ایک دوسرے سے الگ کر دیا
25 ہزار ق م - پہلا مذہب ؛ مونث خدا یا الھہ کی عبادت دنیا میں پھیلی
9 ہزار ق م - فللسطین میں پہلے پالتو جانور کے طور پر بھیڑ کو اپنایا گیا، بعد میں بکری اور گائے وغیرہ شامل ہو گئے
8500 ق م - فلسطین کا شہر اريحا / Jericho بودوباش کے لیے دنیا کے اولین شہر کے طور پر نمودار ہوا
6500 ق م - ریڈ انڈینوں کے براعظم امریکا میں زراعت کی ابتدا ہوئی
4000 ق م - صحراءاکبر / Sahara کی وسعت گیری و خشک سالی کے باعث دریائے نیل کی جانب انسانوں کی ہجرت ہوئی جو عظیم مصری تہذیب کا پیش خیمہ بنی
3500 ق م - سمیر (مابین دجلہ و فرات) اور مصر؛ پہلی تہذیبیں جنھوں نے حقیقی معنوں میں شہر میں رہنا شروع کیا۔ چین میں پہلی بار چاول کی کاشت ہوئی۔ پہیا ایجاد ہوا
3000 ق م - دریائے سندھ پر ہڑپہ کی تہذیب ابھری۔ سمیر میں دنیا کا پہلا تحریری نظام
2000 ق م - آریا قبائل کی آمد نے ہڑپہ تہذیب کو ختم کیا اور ہندو مت کی بنیاد رکھی
1800 ق م - ہامورابی / Hammurabi نے بابل کی تہذیب کو مستحکم کیا
1700 ق م - شانگ نے پہلی چینی تہذیب پر حکمرانی کی
1600 تا 600 ق م - مشرق وسطی میں قائم دنیا کی تین بڑی طاقتوں ؛ مصر، بابل اور اشور / Assyria میں مستقل جنگیں
1500 ق م - ایشا کے لوگوں نے مائکرونیشیا کو آباد کیا۔ عبرانی / Hebrew لوگوں نے قلسطین میں تجاوز کیا