مندرجات کا رخ کریں

باہوبلی 2: انجام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
باہو بلی 2 : انجام
ہدایت کارایس ایس راجامولی
پروڈیوسرشوبھو یرلاگڈّا 
پرساد دیوینینی
منظر نویسایس ایس راجامولی
کہانیکے وی وجیندر پرساد
ستارے
پربھاس
انوشکا شیٹی
رانا دگوبتی
ستیاراج
رمیہ کرشنن
موسیقیایم ایم کیراوانی
سنیماگرافیکے کے سینتھل کمار
ایڈیٹرکوٹاگری وینکاٹیشور راؤ 
پروڈکشن
کمپنی
آرکا میڈیا اسٹوڈیو
تقسیم کارتلیگو زبان:
آرکا میڈیا اسٹوڈیو
تمل زبان:
کے پروڈکشن
ہندی زبان:
دھرما پروڈکشن
اے اے فلمز
تاریخ نمائش
  • 28 اپریل 2017ء (2017ء-04-28)[1]
دورانیہ
171 منٹ  (تیلگو)
زبانتیلگو زبان
تمل زبان
بجٹ250 کروڑ[2]
باکس آفساندازاً۔ 1708 کروڑ[3]

باہوبلی 2: انجام  (انگریزی: Baahubali 2: The Conclussion) بیک وقت تیلگو، تامل اور ہندی زبانوں میں بنائی گئی ایک بھارتی تاریخی فکشن فلم ہے، یہ فلم دو حصوں پر مشتمل ہے  پہلا حصہ باہوبلی : آغاز 10 جولائی 2015ء کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا، جب کہ دوسرا حصہ باہوبلی: انجام 28 اپریل 2017ء میں منظر عام پر آیا۔ فلم کی ہدایات ایس ایس راجمولی نے دی ہیں۔ پربھاس، رانا دگوبتی، انوشکا شیٹی اور تمنا بھاٹیہ نے اہم کردار نبھائے ہیں۔ ان کے ساتھ رميا کرشنن، ستيہ راج، ناصر  اور سبّا راجونے بھی کام کیا ہے۔

باہوبلی : آغاز اور باہوبلی 2: انجام دونوں فلمیں مشترکہ طور 250 کروڑ انڈین روپے (2.5 ارب) کے بجٹ سے تیار کی جا رہی تھیں [4] تاہم فلم کے دوسرے حصے کی تکمیل کے دوران میں بجٹ میں اضافہ کیا گیا۔ باہوبلی 2 فلم نے اپنی ریلیز سے قبل ہی  500 کروڑ (5 ارب) ہندوستانی روپے کمالیے۔ یہ فلم دنیا بھر میں 28 اپریل 2017ء کو ریلیز ہوئی۔  [1] باہوبلی 2: انجام  تیلگو فلموں میں وہ پہلی فلم ہے جو 4K ہائی ڈیفی نیشن فارمیٹ میں ریلیز کی گئی۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ قریب 200 اسکرینوں پر اپ گریڈ 4K پروجیکٹر کے ذریعے ریلیز کی گئی ہے۔[5]

کہانی

[ترمیم]

کٹپا (ستیہ راج) اپنی کہانی سنانا جاری رکھتا ہے کہ کس طرح اس نے باہوبلی کو مارا۔  [6]

کالاکییہ قبیلے سے جیتنے کے بعد امریندر باہوبلی (پربھاس) کو مہیش متی سلطنت کا مستقبل کا راجا اور بھلال دیو (رانا ڈگبتی) کو سپہ سالار قرار دیا جاتا ہے۔ تاج پوشی ہونے سے پہلے ہی امریندر کی ماں، شوگامی (رمیا کرشنن) اس کے لیے دلہن کی تلاش کرنے لگتی ہے۔ وہ امریندر اور کٹپا سے کہتی ہیں کہ سلطنت کے حالات جاننے اور اس کی رعایا کے مسائل کو سمجھنے کے لیے سلطنت کا دورہ کریں۔[7]

امریندر کٹپا کے ساتھ نگر نگر گھوم کر کنتلا سلطنت پہنچتا ہے جہاں اس کی نظر دیوسینا (انوشکا شیٹی) پر پڑتی ہے جو کنتلا سلطنت کی راجکماری اور اس کے راجا کی بہن ہے۔ امریندر کو راجکماری دیوسینا (انوشکا شیٹی) سے پیار ہو جاتا ہے۔ لیکن اپنی اصلیت چھپا کر وہ اس سے لڑائی کا ہنر سیکھنے کے بہانے محل میں رہنے لگتا ہے۔ بھلال دیو کو پتہ چل جاتا ہے کہ امریندر کو دیوسینا سے پیار ہو گیا ہے۔ چنانچہ وہ چال چلتا ہے، وہ اپنی ماں شوگامی سے بولتا ہے کہ وہ دیوسینا سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ شوگامی کو اس بارے میں نہیں پتہ ہوتا ہے کہ دیوسینا سے امریندر پیار کرتا ہے، اس وجہ سے وہ اس کی شادی دیوسینا سے کرانے کا وعدہ کر دیتی ہے۔

جب شوگامی شادی کی تجویز کنتلا راجیہ کو بھیجتی ہے تو سفیر اس تجویز کو اس طرح پیش کرتا ہے جیسے کسی مغرور شخص نے لکھا ہو۔ دیوسینا اس شادی کی پیشکش کو سخت لفظوں میں منع کر دیتی ہے۔ جب شوگامی کو اس کا جواب ملتا ہے تو وہ غصہ میں دیوسینا کو قیدی بنا کر لانے کا حکم دے دیتی ہے۔

کنتلا سلطنت پر پنجریوں (ڈاکوؤں کے ایک گروپ) کا حملہ ہو جاتا ہے۔ دیوسینا کے بھائی کمار ورما کی مدد سے امریندر اس حملے کو ناکام بنا دیتا ہے اور کنتلا ریاست کو بچا لیتا ہے۔ امریندر اسے بتا دیتا ہے کہ وہ کون ہے اور شوگامی کے غصہ کے خوف کو دور کرنے اور اسے اپنی دلہن بننے کے لیے راضی کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

جب وہ مہیش متی سلطنت پہنچتا ہے، تب اسے غلط فہمی کا پتہ چلتا ہے۔ شوگامی اسے تخت یا دیوسینا میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کا بولتی ہے۔ وہ دیوسینا کو چنتا ہے۔ اس وجہ سے بھلال دیو کو وہاں کا راجا بنا دیا جاتا ہے اور امریندر کو سپہ سالار۔ مگر پھر بھی لوگ امریندر باہوبلی کو ہی اپنا راجا مانتے ہیں۔

دیوسینا کی گود بھرائی کے موقع پر بھلال دیو امریندر کو سپہ سالار کے کام سے چھٹی دے دیتا ہے، تاکہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ زیادہ وقت رہ سکے۔ اسی وقت دیوسینا راجا بھلال دیو کے اس ہیرپھیر کے خلاف بولتی ہے اور شوگامی کے چپ رہنے پر بھی سوال اٹھاتی ہے۔ اس وجہ سے جھگڑا شروع ہو جاتا ہے اور ان دونوں کو محل سے باہر کر دیا جاتا ہے۔ وہ دونوں باہر لوگوں کے بیچ خوشی سے زندگی گزارنے لگتے ہیں، مگر بھلال دیو ایک چال چلتا ہے جس میں وہ امدریندر باہوبلی کے ساتھی کمار ورما کو دھوکے سے محل میں بلوا کر یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس نے راجا پر حملہ کیا۔ پھر وہ شوگامی کو بھڑکاتا ہے کہ امریندر اسے مارنا چاہتا ہے اور یہ بھی بولتا ہے کہ اگر اس نے براہ راست کارروائی کی تو خانہ جنگی شروع ہو سکتا ہے۔ اس وجہ سے شوگامی اپنے خادم کٹپّا سے بولتی ہے کہ وہ بحران میں ہے اور اسے امریندر باہو بلی کو مارنا ہوگا۔

شوگامی کے کہنے پر کٹپا امریندر کی پیٹھ پر دھوکے سے حملہ کر کے اسے مار دیتا ہے۔ وہیں بھلال دیو آتا ہے اور امدریندر باہوببلی کی لاش پر اپنا غصہ نکالتا ہے۔ اس کی باتوں سے کٹپّا کو پتہ چل جاتا ہے کہ راجا پر حملہ کرنے کی سازش ایک چال تھی۔

پھر کٹپا آ کر شوگامی کو مطلع کرتا ہے کہ امریندر باہوبلی کی موت ہو گئی ہے اور یہ بھی کہ یہ سب بھلال دیو کی چال تھی۔ دیوسینا بھی اپنے بچے مہیندر باہوبلی کے ساتھ وہاں آتی ہے اور اسے بھی اس بارے میں پتہ چلتا ہے۔ شوگامی محل کے باہر گھبرائی ہوئی بھیڑ کو بتاتی ہے کہامریندر مر چکا ہے اور اب اس کا بیٹا مہیندر نیا راجا ہوگا۔

اس کے بعد بھلال دیو اور اس کے لوگ مل کر ان لوگوں کو پکڑ کر قید میں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ دیوسینا شوگامی کی مدد سے اپنے بچے کو بھگانے میں کامیاب رہتی ہے، لیکن اپنے آپ کو نہیں بچا پاتی۔ اسے بھی قید کر لیا جاتا ہے۔

کٹپا کی کہانی سننے کے بعد مہیندر باہوبلی راجا کے محل پر حملہ کرنے کا اعلان کرتا ہے۔ وہ اپنے تمام لوگوں کو اکھٹا کرکے محل پہنچتا ہے۔ مہیندر باہوبلی اور بھلال دیو میں گھمسان کی لڑائی ہوتی ہے اور آخر کار وہ بھلال دیو کو ہرا کر مہیشمتی کا نیا راجا بن جاتا ہے۔

اداکار

[ترمیم]
  • پربھاس ۔  - شیوُڈو / امریندر باہوبلی / مہیندر باہوبلی
  • رانا دگوبتی - پلوالتھیون / بھلل دیو
  • انوشکا شیٹی - دیوَسینا
  • تمنا بھاٹیہ- اَوَنتیکا
  • رمیا کرشنن - شیوَگامی
  • ستيہ راج - کٹّپّا
  • نصّر - بجّالا دیو
  • سُببہ راجو۔ کمارا ورما، ویوسینا کا کزن
  • پرتھوی راج بالی ریڈی۔ لنتلا سلطنت کا ایک ملازم

پروڈکشن

[ترمیم]

باہوبلی 2 کی تشکیل حیدرآباد بھارت میں تیلگو فلموں کے مرکز ٹالی ووڈ میں ہوئی، پیدا کیا جا رہا ہے، تاہم اسے بیک وقت میں دونوں تیلگو اور تامل زبانوں میں فلمایا گیا تھا۔ اس  فلم سیریز کو اب تک بھارت میں سب سے زیادہ مہنگی فلم قرار دیا جا رہا ہے۔ سکرین مصنف، کے۔ وی وجیندر پرشاد جو ایس ایس راجامولی کی زیادہ تر فلموں کے لیے کہانیاں لکھ چکے ہیں، انھوں نے ایک بار پھر باہوبلی2 کے لیے کہانی لکھی۔ آرسی کملاکنن کو بصری اثرات کے سپروائزر کے طور پر منتخب کیا جاتا ہے اور کوٹاگیری وینکٹیشور راؤ ایڈیٹر بنے۔ پی ایم ستیش ساؤنڈ ڈیزائنر اور اسٹنٹ کی خدمات کنگ سولومن، لی وہیٹ ٹیکر، کیچا اور پیٹر ہئین سے لی گئیں۔ فلم کی کاسٹیوم ڈیزائنرز رام راجامولی اور پراشانت تری پورانینی ہیں۔ جبکہ لائن پروڈیوسر ایم ایم سری وللی ہیں۔ فلم کی شوٹنگ پربھاس اور رمیا کرشنن کے ساتھ حیدرآباد میں راموجی فلم سٹی میں 17 دسمبر 2015 کو شروع کی گئی۔[8]

فن کاروں کا انتخاب

[ترمیم]

پربھاس کو سب سے پہلے فلم مرکزی کردار کے طور پر منتخب کیا گیا۔ جبکہانوشکا شیٹی کا انتخاب فلم کی مرکزی ہیروئن کے طور پر کیا گیا، اس سے قبل بھی یہ دنوں ’’ بلّا ‘‘اور ’’مرچی‘‘(2013) فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو چکے ہیں ۔[9] یہ اتفاق پہلی بار ہوا ہے کہ ایس ایس راجامولی نے کسی ہیروئن کو دوسری بار اپنی فلم میں شامل کیاہو، انوشکا شیٹی اس سے قبل بھی ایس ایس راجامولی کی فلم ’’وکرماکوڈو‘‘ (جسے ہندی زبان میں راؤڈی راٹھور کے نام سے بنایاگیا) میں بھی شامل تھیں۔[10] فلم مییں ویلن کے کردار کے لیے رانا دگوبتی کو منتخب کیا گیا۔ اتفاق سے وہ بھی انوشکا شیٹئ کے مدمقابل ایک فلم ردرمادیوی سائن کرچکے تھے۔[11] اس کے بعد ستیہ راج کو بھی فلم کے لیے سائن کیا گیا ۔[12]

اپریل 2013ء میں اداکار آدیویشیش کو فلم کے ایک اہم کردار کے لیے منتخب کیا گیا، ایس ایس راجامولی کو فلم پنجا (2011) میں آدیویشیش کے کام نے متاثر کیا تھا۔[13]  اگست 2013ء میں اداکارہ رمیا کرشنن کو فلم کے ایک اہم ترین کردرار راج ماتا کے لیے منتخب کیا گیا ۔[14] اداکار ناصر Nassar کو ایک معاون کردار بجلادیو کے لیے منتخب کیا گیا، جبکہ ادکار چرن دیپ کو بطور ویلن کالاکییہ قبیلے کے سردار کے بھائی کے کردار کے لیے منتخب کیا گیا ۔[15] 20 دسمبر 2013 کو ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تمنا بھاتیہ اس فلم کی دوسری ہیروئن کا کردار نبھائیں گی۔ جن کی ایس یس راجامولی کے ساتھ یہ پہلی فلم ہے، پرباس کے ساتھ اس سے قبل بھی وہ ایک فلم ’’ریبل‘‘ میں جلوہ گر ہو چکی ہیں۔[16]میکا راماکرشنا کو اس فلم میں کنتلا ریاست کے گوریلا گروپ کے سردار کے کردار کے لیے منتخب کیا گیا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب "It's official! Baahubali 2 to hit the screens on اپریل 28, 2017"۔ Hindustan Times۔ 5 اگست 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2016 
  2. "Investments covered, Baahubali 2 is a gold mine even before release: Experts"۔ Hindustan Times۔ 8 اپریل 2017۔ 10 اپریل 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  3. "Baahubali 2 Blasts Past 1,700 crore / $265 Million, Readies For New Lands"۔ فوربس۔ 15 June 2017۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جولا‎ئی 2017 
  4. indiatvnews (10 جولائی 2015)۔ "Bahubali: Is Rs 250 Crore Budget Film Inspired From Hollywood'IndiaTV News Mobile Site"۔ India TV News 
  5. "IndianExpress.com Cinema theatres gear up for Baahubali-2 with 4K projectors" 
  6. "Baahubali 2: The Conclusion full movie review od SCN"۔ 28 اپریل 2017  [مردہ ربط]
  7. "A News About Baahubali 2: The Conclusion of SCN"۔ 28 اپریل 2017  [مردہ ربط]
  8. "Baahubali 2: The Conclusion: All you want to know about the Prabhas, Rana Daggubati starrer's humongous numbers"۔ The Financial Express (بزبان انگریزی)۔ 2017-04-28۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اپریل 2017 
  9. "In the realm of love"۔ The Hindu۔ 17 نومبر 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 دسمبر 2013 
  10. "A busy summer for Anushka"۔ The Times of India۔ 30 مارچ 2013۔ 25 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 دسمبر 2013 
  11. "Rana's groundwork for 'Baahubali'"۔ raagalahari.com۔ 7 مارچ 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 دسمبر 2013 
  12. "Sathyaraj joins Baahubali's cast"۔ 123telugu.com۔ 25 اپریل 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اپریل 2013 
  13. "Adivi Sesh in Rajamouli's Bahubali"۔ The Times of India۔ 6 اپریل 2013۔ 10 اپریل 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 اپریل 2013 
  14. "Ramya Krishna as Rajamatha in Baahubali"۔ 123telugu.com۔ 15 اگست 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2013 
  15. "Charandeep likes playing powerful villainous roles"۔ 11 مارچ 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اکتوبر 2016 
  16. "Tamanna To Star With Prabhas In Baahubali: First Look Released As Birthday Gift"۔ Oneindia Entertainment۔ 20 دسمبر 2013۔ 21 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2013