پربھاس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
پربھاس
(تیلگو میں: ప్రభాస్ ویکی ڈیٹا پر مقامی زبان میں نام (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پربھاس 2015ء میں اپنی فلم باہوبلی آغاز کی پرموشن کے موقع پر
پربھاس 2015ء میں اپنی فلم باہوبلی آغاز کی پرموشن کے موقع پر

معلومات شخصیت
پیدائش 23 اکتوبر 1979 (41 سال)  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
چنائے  ویکی ڈیٹا پر مقام پیدائش (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش فلم نگر، حیدرآباد، دکن، تلنگانہ، بھارت
قومیت بھارتی
نسل تیلگو
مذہب ہندو مت
والد اُپل پتی سوریہ نارائن راجو
والدہ سیواکماری
عملی زندگی
پیشہ اداکار
مادری زبان تیلگو  ویکی ڈیٹا پر مادری زبان (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان تیلگو، تمل  ویکی ڈیٹا پر زبانیں (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 2002–حال
ویب سائٹ
ویب سائٹ http://www.prabhas.com
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پربھاس (پیدائش23 اکتوبر 1979ء ؛ اصل نام : پربھاس راجو اُپّل پتی Prabhas Raju Uppalapati ) ایک بھارتی تیلگو فلم اداکار ہیں۔[1] آپ تیلگو اداکار اُپّل پتی کرشنم راجو کے بھتیجے ہیں۔[2]

پربھاس نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2002ء میں بطور ہیرو فلم ایشور سے کیا، سال 2014ء میں وہ بالی وڈ کی فلم ایکشن جیکسن میں بطور مہمان اداکار آئے۔ 2015ء کی پربھاس کی فلم باہوبلی: دابگننگ تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم کا اعزاز حاصل ہوا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق باہوبلی (فلم) ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگی فلم ہے۔ ان کی دیگر مشہور فلموں میں ورشم (2004ء )، چتر پتھی (2005ء)، چکرم (2005ء)، بِلّا (2009ء)، مسٹر پرفیکٹ (2011ء) ریبل (2012ء)اور مرچی (2013ء)شامل ہیں۔ سال 2014ء میں پربھاس بالی وڈ کی ہندی فلم ایکشن جیکسن میں مختصر کردار میں دکھائی دیے۔[3] 2015ء میں پربھاس نے باہو بلی میں کام کیا، جو بھارت کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم قرار پائی۔[4][5][6][7][8] پربھاس کی بیشتر فلمیں ہندی زبان میں ڈب اور ری میک کی جاچکی ہیں۔

ذاتی زندگی[ترمیم]

پربھاس 23 اکتوبر 1979ء کو آندھراپردیش، بھارت میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کانام یو سوریا نارائن راجو اور والدہ کا نام شیو کماری ہے۔ پربھاس تین بہن بنائیوں میں سب سے چھوٹا ہے، بڑے بھائی کا نام پربودھ اُپّل پتی اور بہن کا نام پرگتی ہے، پربھاس کے چچا تیلگو اداکار اُپّل پتی کرشنم راجو ہیں۔

فلمی سفر[ترمیم]

پربھاس نے سال 2002 ء میں سے فلم ایشور سے کیریئر کا آغاز کیا۔ 2003 ء میں، انہوں نے راگھویندر میں مرکزی کردار حاصل کیا۔ 2004ء میں، انہوں نے فلم ورشم میں کام کیا۔ پربھاس کی اگلی فلم اداوی رامودو اور چکرم تھی۔ ستمبر 2005ء میں پربھاس نے ایس ایس راجمولی طرف سے ہدایت کردہ فلم چترپتھی میں کام کیا، ویب سائٹ Idlebrain کے مطابق وہ سکرین پر ایک منفرد سٹائل اور وجاہت ظاہر ہے۔ یہ فلم 100 دن چلی ۔

بعد میں انہوں نے پورنامی، یوگی اور منّامیں میں کام کیا، جو 2007 ء میں ریلیز ہوئی ایکشن ڈراما فلم تھی۔ 2008ء میں انہوں نے ایکشن کامیڈی فلم بوجی گاڈو میں کام کیا۔ 2009ء میں پربھاس کی دوفلمیں بِلّااور ایک نرنجن ریلیز ہوئیں۔ 2010ء میں انہوں نے رومانٹک کامیڈی ڈارلنگ، 2011ء میں مسٹر پرفیکٹ اور 2012ء لارنس راگھوا کی طرف سے ہدایت کر دہ ایکشن فلم ریبلمیں اداکاری کی۔ ان کی اگلی فلم مرچی تھی، انہوں نے ایک تلیگو فلم سے ڈینیکینا ریڈی اور ہند ی فلم ایکشن جیکسن کے لیے ایک مختصر کردار بھی کیا۔

2015ء میں پربھاس کی سپر ہٹ فلم بھارتی فلم ڈائریکٹر راج مولی کی باہوبلی اپنی ریلیز کے دن ہی 60 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ قدیم ریاست میں دو بھائیوں کی تخت کے لیے جنگ پر مبنی اس فلم کی کاسٹ میں تمل اداکار شامل ہیں جن میں پربھاس، رانا دگوبتی، انوشکا شیٹھی اور تمنا بھاٹیہ اہم ہیں۔ اس فلم کی تیاری پر 120 کروڑ روپے کے قریب سرمایہ کاری کی گئی ہے، اس فلم نے مجموعی طور پر 600 کروڑ کا بزنس کیا ۔

فلمیں[ترمیم]

سال فلم کا نام(ترجمہ) کردار کا نام ہندی ڈب /ری میک/
2002 ء ایشور ایشور ہندی ڈب: حملہ دی وار
2003ء رگھوویندر رگھون ہندی ڈب: سنیاسی دا وارئیر
ہندی ری میک : روکی دا ریبل
2004ء ورشم (بارش) وینکٹ ہندی ڈب: بارش دا سیزن آف لو
2004ء اداوی رمودو رامُو ہندی ڈب: دا اسٹرونگ مین بادل
ماخوذ از: بادل (بوبی دیول)
2005ء چکرم آریہ ہندی ڈب: چکرم
ماخوذ از: کل ہو نہ ہو (شاہ رخ خان)
2005ء چترپتھی چترپتھی/شیواجی ہندی ڈب: چترپتھی/ حکومت کی جنگ
2006ء پورنامی شیو کیشو ہندی ڈب: تری دیو، پیار کی جنگ
2007ء یوگی ایشور چندر پرکاش/ یوگی ہندی ڈب: یوگی/ ماں قسم بدلہ لوں گا
2007ء منّا مُنّا ہندی ڈب: بغاوت ایک جنگ
2008ء بوجی گاڈو بوجی/ مونٹی ہندی ڈب: دیوا۔ دا مین آف پاور
2009ء بلا بِلّا ماخوذ از: ڈان(امیتابھ بچن)
2009ء ایک نرنجن چھوٹو ہندی ڈب: ایک ہی راستہ
2010ء ڈارلنگ پربھاس ہندی ڈب: سب سے بڑھ کر ہم
2011ء مسٹر پرفیکٹ وکی ہندی ڈب:نمبر1 مسٹر پرفیکٹ
2012ء ریبل (جنگ) رشی ہندی ڈب: ریبل
2012ء رینیکائنہ ریڈی مہمان اداکار ہندی ڈب: سب سے بڑی ہیرا پھیری 2
2013ء مرچی جے ہندی ڈب: خطرناک کھلاڑی
ری میک : زیر تکمیل (جان ابراہیم)
2014ء ایکشن جیکشن مہمان اداکار
2015ء باہوبلی:دا بگننگ(دبنگ) باہوبلی/ شیوُڈو
2017ء باہوبلی 2: دی کنکلوژن (2017ء فلم) باہوبلی/ شیوُڈو تیلگو/ تمل
2018ء ساہو اشوک چکرورتی/ ساہو/ سدھانت نندن ساہو تیلگو/ تمل /ہندی

حوالہ جات[ترمیم]

َ

  1. "باہوبلی نے تاریخ رقم کردی"۔ انڈیا ٹوڈے۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)
  2. سشی دھر اے ایس۔ "فلم انڈسٹری میں پربھاس کے دس سال مکمل"۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)
  3. "ہندوستان کی سب سے مہنگے بجٹ کی فلم ؟"۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)
  4. سنگیتا دیوی۔ "باہو بلی کا ریویو"۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)
  5. "باہو بلی کا باکس آفس پر پہلا دن Office"۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)
  6. اوہ!... 'پی کے اب بھارت کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم نہیں رہی۔ . فوربس ڈاٹ کام (14 اگست 2015). Retrieved on 2016-04-28.
  7. "'Baahubali' Zooms Past 'Dhoom', Now India's All Time #3"۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)
  8. Mike McCahill۔ "Baahubali: The Beginning review – fantastic bang for your buck in most expensive Indian movie ever made"۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)