برکھا دت
برکھا دت | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 18 دسمبر 1971ء (53 سال) دہلی |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
مادر علمی | دہلی یونیورسٹی سینٹ اسٹیفن کالج، دہلی جامعہ ملیہ اسلامیہ |
پیشہ | اینکر پرسن ، مصنفہ ، صحافی [1] |
اعزازات | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم |
برکھا دت بھارتی صحافی اور مصنف ہے۔ برکھا این ڈی ٹی وی کے ساتھ 13 سال تک وابستہ رہیں اور جنوری 2017ء میں الگ ہوئیں۔ .[3]بھارت اور پاکستان کے درمیان کارگل جنگ 1999ء کی رپورٹنگ کے بعد برکھا صحافیت کے میدان میں ابھری۔ بھارت کے چوتھے بڑے انعام پدم شری کے علاوہ برکھا نے کئی ملکی اور بین الاقوامی انعامات حاصل کیے ہیں۔ برکھا ان چند صحافیوں میں سے ہیں جن کا تعلق راڈیہ ٹیپ تنازع سے ہے۔[4] این ڈی ٹی وی پر برکھا ہفتہ روز شو وی دی پیپل (انگریزی: We The People) اور روزانہ پرائم ٹائم شو دی بک سٹاپس ہیئر (انگریزی: The Buck Stops Here) کی ہوسٹ تھی۔[5][6]
ذاتی زندگی
[ترمیم]برکھا نئی دہلی میں 18 دسمبر 1971ء کو ایس۔پی دت اور پربھا دت کے ہاں پیدا ہوئی۔ برکھا کے والد ایس۔پی دت ایئر انڈیا کے ایک افسر تھے اور والدہ ہندوستان ٹائمز سے وابستہ ایک صحافی تھیں۔[7] برکھا اپنی صحافیت سے منسلک صلاحتیوں کے واسطے اپنی ماں کا شکریہ بجا لاتی ہے۔ برکھا کی چھوٹی بہن بہار دت بھی ایک ٹیلی ویژن صحافی ہے[8] اور سی این این آئی بی این سے وابستہ ہے۔ مذہبی خیالات میں برکھا خود کو لاادری قرار دیتی ہے۔[9][10] برکھا یونیفارم سول کوڈ کی حامی ہے۔[11][12]برکھا نے تین طلاق کے خلاف بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔[13]
تعلیم
[ترمیم]برکھا نے سینٹ اسٹیفنز کالج، دہلی سے انگریزی ادب میں بی۔اے کی ڈگری حاصل کی۔ انھوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ماس کمیونیکیشن (انگریزی: Mass communication) میں ایم۔اے کیا۔ برکھا نے کولمبیا یونیورسٹی کے گریجویٹ اسکول آف جرنلزم سے صحافیت میں ایم۔اے کی ڈگری حاصل کی۔
کیریئر
[ترمیم]برکھا نے اپنا صحافی زندگی کا آغاز این ڈی ٹی وی سے کیا۔ 1999ء میں کارگل جنگ پر رپورٹنگ، جس میں برکھا نے میجر وکرم باترا کا انٹرویو بھی لیا، اس امر نے برکھا کو پورے بھارت میں شہرت بخشی۔[14][15] اس کے بعد سے برکھا نے کشمیر، پاکستان، افغانستان اور ایران کے تننازعات کو کوریج دی۔[16] 2002ء کے گجرات فسادات کو رپورٹ کرنے کے دوران برکھا نے حملہ کرنے والوں اور متاثرین کو ہندو اور مسلم سے پہچانا، جو پریس کونسل آف انڈیا کے اصول و ضوابط سے تجاوز کرنے کے مترادف ہے۔[17] برکھا نے اپنے کئی کاموں پر منفی توجیہات پائی ہیں۔ برکھا این ڈی ٹی وی کی گروپ ایدیٹر تھی اور فروری 2015ء میں مشورہ گیر ایڈیٹر ہوئی۔[18] برکھا 21 سال بعد جنوری 2017ء میں این ڈی ٹی وی سے الگ ہوئی۔[19]
تصانیف
[ترمیم]- دی ان کوئٹ لینڈ (انگریزی: The Unquiet Land)
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Muck Rack journalist ID: https://muckrack.com/bdutt — اخذ شدہ بتاریخ: 3 اپریل 2022
- ↑ https://www.thehindu.com/todays-paper/tp-miscellaneous/tp-others/barkha-dutt-gets-award/article28010029.ece
- ↑ "NDTV Statement On Barkha Dutt"۔ NDTV.com
- ↑ Sumnima Udas (2 December 2010)۔ "Leaked tapes put India, media in crisis"۔ CNN۔ 05 دسمبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 دسمبر 2010
- ↑ "Kumaon Literary Festival"۔ kumaonliteraryfestival.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اگست 2016
- ↑ "Celebrity Photo Gallery, Celebrity Wallpapers, Celebrity Videos, Bio, News, Songs, Movies"۔ in.com/۔ 11 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اگست 2016
- ↑ "When a journalist ordered firing? : Capital Closeup"۔ Blogs.hindustantimes.com۔ 16 ستمبر 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 نومبر 2012
- ↑
- ↑ "As Indian as they come"۔ Hindustan Times۔ 14 March 2006
- ↑ "If I were Muslim..."۔ 11 جنوری 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مارچ 2020
- ↑ "Shame at Sabarimala: Why India's women need a uniform civil code"
- ↑ "The fight against triple talaq is a fight for basic dignity"۔ Hindustan Times۔ 3 June 2016
- ↑ "What India's liberals get wrong about women and sharia law"
- ↑ Independence Day Thoughts آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ articles.economictimes.indiatimes.com (Error: unknown archive URL), RaghuKrishnan, دی اکنامک ٹائمز, 24 August 2003, accessed on 22 January 2012
- ↑ Rajdeep Sardesai, Vinod Dua and Barkha Dutt Conferred Padma Shri آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ medianewsline.com (Error: unknown archive URL), MediaWire, 27 January 2008, accessed on 22 January 2012
- ↑ Three top TV news anchors get Padma Shri آرکائیو شدہ 26 مئی 2012 بذریعہ وے بیک مشین, bollywood.com (IANS), 2008, accessed on 22 January 2012
- ↑ Prasun Sonwalkar (2006)۔ مدیر: Benjamin Cole۔ Conflict, Terrorism And the Media in Asia۔ Routledge۔ صفحہ: 89۔ ISBN 9780415351980۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جولائی 2013
- ↑ "Barkha Dutt Moves to Consulting Editor, NDTV Group"۔ NDTV.com
- ↑ NDTV Statement On Barkha Dutt, Jan 15 2017
- 1971ء کی پیدائشیں
- 18 دسمبر کی پیدائشیں
- دہلی میں پیدا ہونے والی شخصیات
- ادب اور تعلیم کے شعبے میں پدم شری وصول کنندگان
- اکیسویں صدی کی بھارتی مصنفات
- اکیسویں صدی کے بھارتی صحافی
- اکیسویں صدی کے بھارتی مصنفین
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں صدی کی بھارتی مصنفات
- بیسویں صدی کے بھارتی صحافی
- بیسویں صدی کے بھارتی مصنفین
- بھارتی خواتین مدیران
- بھارتی خواتین ٹیلی ویژن صحافی
- بھارتی لاادری
- بھارتی مدیر
- بھارتی ٹیلی ویژن صحافی
- دہلی کی مصنفات
- دہلی کے صحافی
- سینٹ اسٹیفنز کالج دہلی کے فضلا
- فاضل جامعہ ملیہ اسلامیہ
- خواتین یوٹیوبر
- یوٹیوب کی بھارتی شخصیات