مندرجات کا رخ کریں

حمید الحق چودھری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حمید الحق چودھری
(بنگالی میں: হামিদুল হক চৌধুরী ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تفصیل=
تفصیل=

چوتھے وزیر خارجہ پاکستان
مدت منصب
ستمبر 28, 1955 – ستمبر 12, 1956
محمد علی بوگرہ
ملک فیروز خان نون
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1901ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نواکھالی ضلع   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 18 جنوری 1992ء (90–91 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈھاکہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت آل انڈیا مسلم لیگ   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کلکتہ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سابق وزیر خارجہ پاکستان۔ سابق وزیر مالیات، محنت، تجارت اور صنعت مشرقی پاکستان، نواکھالی میں پیدا ہوئے۔ 1929ء میں کلکتہ یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ آئندہ برس کلکتہ کی عدالت عالیہ میں وکالت شروع کی۔ چار برس تک نائب مشیر قانونی اور عدالت عالیہ کے سرکاری وکیل رہے۔ بعد میں استعفی دے کر دوبارہ وکالت شروع کی۔ مسلمانوں کا نقطہ نظر بنگالی سرحدی کمیشن کے سامنے پیش کیا۔ 1937ء میں بنگال کی صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور اسی سال اسمبلی کے صدر بن گئے۔ 1947ء میں پاکستان کی دستور ساز اسمبلی کے رکن چنے گئے۔ اگست 1947ء میں مشرقی بنگال کی کابینہ میں وزیر محنت، صنعت اور تجارت بنے۔ 1955ء میں دوسری دستور ساز اسمبلی کے رکن چنے گئے۔ ستمبر 1955ء تا ستمبر 1956ء مرکزی حکومت میں وزیر رہے۔

1958ء میں آپ کو دوبارہ کابینہ میں لے لیا گیا لیکن جو محکمہ پیش کیا گیا تھا آپ نے اسے قبول نہیں کیا۔ اس کے بعد ملک میں مارشل لا نافذ ہو گیا۔ بنگلہ دیش کے قیام کے بعد آپ کو جیل میں ڈال دیا گیا۔ فوجی بغاوت اگست 1975ء کے بعد رہا ہوئے۔

حوالہ جات

[ترمیم]