"بندر سری بگوان" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ جمع: af:Bandar Seri Begawan
م روبالہ جمع: yo:Bandar Seri Begawan
سطر 86: سطر 86:
[[vo:Bandar Seri Begawan]]
[[vo:Bandar Seri Begawan]]
[[war:Bandar Seri Begawan]]
[[war:Bandar Seri Begawan]]
[[yo:Bandar Seri Begawan]]
[[zh:斯里巴加湾市]]
[[zh:斯里巴加湾市]]

نسخہ بمطابق 19:26، 28 نومبر 2009ء

سلطان عمر علی سیف الدین مسجد، بندر سری بگوان، برونائی


بندر سری بگوان (سابقہ نام برونائی ٹاؤن) بادشاہت برونائی کا دارالحکومت اور شاہی شہر ہے، جسکی آبادی 1991ء کی مردم شماری کے مطابق چھیالیس ہزار دو سو انتیس افراد پر مشتمل ہے۔ اہم عمارتوں میں شاہی تقریب کا ہال جسکو لاپاؤ کہتے ہیں، اور شاہی ریگالیا، سلطان عمر علی سیف الدین مسجد، ملاۓ تکنیکی عجائب گھر اور برونائی تاریخی مرکز ہیں۔

شہر کے نام کا پہلا حصہ فارسی لفظ 'بندر' ہے جسکا مطلب بندرگاہ ہے اور دوسرا حصہ سنسکرت 'سری بگوان' ہے جسکا مطلب بخشا ہوا ہے۔ شہر کا سابقہ نام برونائی ٹاؤن تھا جسکو 3 اکتوبر 1970ء کو تبدیل کر کے بندر سری بگوان رکھا گیا۔

سلطان عمر سیف الدین مسجد 1958ء میں تعمیر کی گئی جسکی خصوصیات میں سنہری گنبد، اطالوی سنگ مرمر سے بنائی گئیں اندرونی دیواریں، قالینیں اور لفٹیں ہیں۔ اس میں زیر زمین گزر گاہ بھی ہے جس کو سلطان ذاتی آمدورفت کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

شہر کی خوبصروتی قریب واقع آبی دیہات کمپونگ آیار کی وجہ سے بھی خاص ہے جہاں مکان ستونوں پر بناۓ گۓ ہیں جو سمندر کے اندر 500 میٹر تک چلے جاتے ہیں۔ ملاۓ تکنیکی عجائب گھر آبی دیہات سے متعلق عجوبوں کی نمائش بھی کرتا ہے۔

شہر کے اہم سکولوں میں سینٹ اینڈریو سکول، برونائی بین الاقوامی سکول اور جیروڈونگ بین الاقوامی سکول ہیں۔