"مفردات القرآن (کتاب)" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
م خودکار: اضافہ مساوی زمرہ جات
سطر 7: سطر 7:


[[زمرہ:قرآن پر کتب]]
[[زمرہ:قرآن پر کتب]]
[[زمرہ:اسلام سے متعلق کتابیں]]

نسخہ بمطابق 13:55، 4 مارچ 2018ء

ابوالقاسم حسن بن محمد المعروف علامہ راغب اصفہانی(متوفی 502ھ - 1108ء) کی تصنیف ہے اس کا پورا نام "المفردات فی تحقیق مواد لغات العرب المتعلقہ بالقرآن" ہے جبکہ مطبوعہ نسخوں پر "المفردات فی غریب القرآن"کا عنوان مرقوم ہے اردو میں اسے "مفردات القرآن" سے شہرت ہے۔ مفردات القرآن کے نام سے بہت سی کتابیں شائع ہوئیں لیکن جو شہرت و دوام اس کتاب کو حاصل ہے اور کسی کو نہیں۔ اس میں 1589 مواد پر بحث کی گئی بعض ایسے الفاظ کو بھی زیر بحث لایا گیا جو متروک ہیں۔ یہ کتاب حروف تہجی کی ترتیب کے مطابق ہے اس میں ہر کلمہ کے حروف اصلیہ میں اول حرف کی رعایت کی گئی۔ طریق بیان بڑا فلسفیانہ ہے جس میں پہلے ہر مادہ کے جوہری معنی متعین کیے جاتے ہیں پھرانہیں قرآنی آیات پر منطبق کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ شرح الفاظ کے لیے یہ طریقہ بنیادی حیثیت رکھتا ہے اس سے صحیح معنی تک رسائی ممکن ہوتی ہے اور تمام اشتباہ دور ہو جاتے ہیں۔ بہت سے مصنفین اور ائمہ لغت نے اس کتاب سے استفادہ کیا ہے[1]

حوالہ جات

  1. مفردات القرآن حصہ اول ،راغب اصفہانی،صفحہ 19،اسلامی اکادمی لاہور