"ابو یحییٰ" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م AafiOnMobile نے صفحہ ابویحییٰ کو ابو یحییٰ کی جانب منتقل کیا: درستی
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 06:15، 26 مارچ 2021ء

ابو یحییٰ
 

معلومات شخصیت
پیدائش 22 ستمبر 1969ء (55 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کراچی
جامعۂ ہمدرد   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ریحان احمد یوسفی (انگریزی: Rehan Ahmed Yusufi) المعروف ابویحییٰ(انگریزی: Abu Yahya) ایک پاکستانی اسکالر [1]، ڈیڑھ درجن سے زائد کتب کے مصنف[2] اور مبلغ قران بھی ہیں۔

ابتدائی زندگی

ابو یحییٰ کا تعلق ایک عملی صوفی اور بریلوی گھرانے سے ہیں تاہم غور و فکر اور وسعت مطالعہ کے سبب وہ خودکو مسلکی وابستگیوں سے بالا سمجھتے ہیں۔اپنے علمی سفر میں انہوں نے مولانا احمد رضا خان صاحب فاضل بریلویؒ، مولانا اشرف علی تھانویؒ، مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ، مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ، مولانا امین احسن اصلاحیؒ، ڈاکٹر اسرار احمدؒ صاحب، مولانا وحید الدین خان صاحب اور علامہ جاوید احمد صاحب غامدی کے کام سے غیر معمولی استفادہ کیا۔ وہ 2002ء سے پہلے جزوقتی مبلغ تھے لیکن 2002ء کے بعد سے کل وقتی طور پراخبارات[3]، ٹی وی اور عوامی اجتماعات میں تحریر و تقریر کے ذریعے لوگوں کو ایمان اور اخلاق کی دعوت دے رہے ہیں۔

انذار کا قیام

ابتدا میں انہوں نے دانش سرا پاکستان سے منسلک ہوکر اصلاح و تربیت کا آغاز کیا۔ سن 2008 میں بطور ایسوسی ایٹ فیلو المورد [4][5]سے وابستہ ہوئےاور اس وقت بطور اعزازی فیلو[6] [7]اس سے وابستہ ہیں۔ سن 2009 میں کراچی کے مضافات میں لوگوں کی اخلاقی اصلاح اور تربیت کے لیے ایک تربیت گاہ قائم کی۔ سن 2013 میں انہی مقاصد کے حصول کے لیے انذار [8]کے نام سے ایک ادارہ [9]قائم کیا۔ وہ اسی نام سے نکلنے والے ایک رسالے ’’ماہنامہ انذار‘‘ کے مدیر بھی ہیں جس میں ان کے مضامین ہر ماہ شائع ہوتے ہیں۔

تعلیم

ابو یحییٰ نے کمپیوٹر سائنس اور علوم اسلامیہ میں فرسٹ کلاس فرسٹ پوزیشن کے ساتھ ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کی اور سوشل سائنسز میں ایم فل کیا۔ انہوں نے اپنا پی ایچ ڈی اسلامک اسٹیڈیز میں مکمل کیا۔ ان کے پی ایچ ڈی مقالہ کا موضوع ”Evolution of Dawah Methodology Literature in 20th Century Subcontinent“ تھا۔

کتب

ان کی کتب [10]میں ’’جب زندگی شروع ہوگی‘‘ کے علاوہ ’’قسم اس وقت کی‘‘، ’’قرآن کا مطلوب انسان‘، ’’بس یہی دل‘‘، ’’حدیث دل‘‘ اور ’’تیسری روشنی‘‘ نمایاں ہیں۔ ان کی پہلی تصنیف ’’مغرب سے مشرق تک‘‘ تھی جو کینیڈا، امریکا اور سعودی عرب کا سفرنامہ تھا۔ ان کی دوسری تصنیف ’’عروج و زوال کا قانون اور پاکستان‘‘ تھی۔ یہ دونوں کتب جو ابتدائی زمانے میں شائع ہوئیں علمی و ادبی حلقوں میں غیر معمولی پزیرائی حاصل کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ ابویحییٰ نے درجن سے اوپر مختصر تصانیف اور اصلاحی کتابچے بھی لکھے ہیں۔

جب زندگی شروع ہوگی

”جب زندگی شروع ہوگی“ ابویحیٰ کی سب سے زیادہ معروف کتاب ہے جو اردو کے علاوہ دیگر کئی زبانوں میں بھی شائع ہوچکی ہے۔ اس کتاب کا انگریزی ترجمہ ”When life Begins“ کے نام سے ہوا ہے۔

تیسری روشنی

اس کتاب میں مصنف نے اپنے حالات زندگی تفصیل کے ساتھ بیان کیے ہیں۔

دیگر کتب

  • قسم اس وقت کی
  • آخری جنگ
  • خدا بول رہا ہے
  • ادھوری کہانی
  • قرآن کا مطلوب انسان
  • حکمت کی باتیں
  • وہی رہ گذر
  • بندگی کے سو رنگ
  • کھول آنکھ زمیں دیکھ
  • ملاقات
  • حدیثِ دل
  • بس یہی دل
  • سیر ناتمام
  • رحمتوں کے سائے میں

ناولز اور دیگر کتابیں آڈیو/ویڈیو شکل میں یوٹیوب اور ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔


حوالہ جات