"سارہ چودھری" کے نسخوں کے درمیان فرق
سطر 24: | سطر 24: | ||
===زندگی بحیثیت روایتی گھریلو خاتون=== |
===زندگی بحیثیت روایتی گھریلو خاتون=== |
||
عینی [[29 اکتوبر]] [[2010ء]] فیصل خان (دبئی کے کاروباری شخص) سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد دبئی میں سکونت اختیار کرتے ہوئے شوبز سے مکمل کنارہ کش ہوگئیں۔ |
عینی [[29 اکتوبر]] [[2010ء]] فیصل خان (دبئی کے کاروباری شخص) سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد دبئی میں سکونت اختیار کرتے ہوئے شوبز سے مکمل کنارہ کش ہوگئیں۔<ref>https://www.learningall.com/sara-chaudhry-and-sataesh-khan-left-showbiz/</ref> |
||
== حوالہ جات == |
== حوالہ جات == |
نسخہ بمطابق 09:35، 23 ستمبر 2021ء
سارہ چودھری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | لاہور |
شہریت | متحدہ عرب امارات |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ |
مادری زبان | پنجابی |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
سارہ چودھری (انگریزی:Sara Chaudhry؛ پیدائش: 27 ستمبر 1978ء،لاہور)[1] نامور اداکارہ و ماڈل رہیں، جنہوں نے اکیسویں صدی کی پہلی دہائی میں بننے والے کئی ڈراموں اور اشتہارات میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ابتدائی زندگی
سارہ27 ستمبر کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ نو سال کی عمر تک اس بچی کے ددھیال اور ننھیال دونوں خاندانوں میں اس کے علاوہ کوئی بچہ نہ تھا، اس طرح یہ اکلوتے بچے کے طور پر پروان چڑھیں۔[2]
پیشہ وارانہ زندگی
مشہور فیشن فوٹو گرافر خاور ریاض نے زارا شیخ کے ساتھ ساتھ عینی یعنی سارہ چودھری کو بھی شوبزانڈسٹری میں متعارف کروایا۔ پروڈیوسر شہزاد گل اور ڈائریکٹر حسن عسکری کی فلم تیرے پیار میں مختصر کردار میں سامنے آئیں۔
پی ٹی وی پر پہلی سیریل
ان کی پہلی سیریل بہلاوہ تھی جس کے ذریعے فارق مینگل نے انہیں پی ٹی وی پر متعارف کروایا۔
دیگر ٹی وی سیریلز
- تاریکیاں
- تیرے جانے کے بعد
- دل دیا دہلیز
- تیرے پہلو میں
- شادی کرو (مزاحیہ سیریل)
- تیری اک نظر
- وہ رشتے وہ ناطے
- اڑان
- نوکر ووٹی دا
ذاتی زندگی
مشہور معاشقہ
مشہور اداکار سمیع خان سارہ کی پہلی محبت تھی، جس کے ساتھ منگنی بھی ہوئی لیکن یہ دل لگی شادی تک نہ منتج ہوسکی اور یوں یہ محبت ناکامی سے دوچار ہوئی۔[3]
زندگی بحیثیت روایتی گھریلو خاتون
عینی 29 اکتوبر 2010ء فیصل خان (دبئی کے کاروباری شخص) سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد دبئی میں سکونت اختیار کرتے ہوئے شوبز سے مکمل کنارہ کش ہوگئیں۔[4]