مندرجات کا رخ کریں

رؤف دینک تاش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رؤف دینک تاش
(ترکی میں: Rauf Raif Denktaş ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مناصب
نائب صدر قبرص (2  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
فروری 1973  – جولا‎ئی 1974 
فاضل کوچک  
 
صدر شمالی قبرص (1  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
15 نومبر 1983  – 24 اپریل 2005 
معلومات شخصیت
پیدائش 27 جنوری 1924ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پافوس [2]،  برطانوی قبرص   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 13 جنوری 2012ء (88 سال)[3][4][1][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شمالی نیکوسیا [8]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات متعدد اعضا کی خرابی   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن شمالی نیکوسیا   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت قبرص
ترک جمہوریہ شمالی قبرص   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی لنکنز ان   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان ،  وکیل   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ترکی [9]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ترک قبرصی لیڈر۔ 1924ء میں موضع کیتمہ نزد پافوس میں پیدا ہوئے۔ والد جج تھے۔ قبرص میں تعلیم پائی۔ 1944ء میں وکالت شروع کی۔ 1949ء میں اٹارنی جنرل آفس میں جونیئر کروان کونسل مقرر ہوئے اور چار سال بعد کراؤں کونسل بنا دیے گئے۔ 1956ء میں سالیسٹر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ 1957ء میں فیڈریشن آف ٹرکش ایسوسی ایشنز کے چیئرمین منتخب ہوئے۔ 1959ء میں ترک قبرصی وفد کے قائد کی حیثیت سے ایتھنز کانفرنس میں شریک ہوئے۔ 1960ء میں ٹرکش کمیونل چیمبر کے صدر منتخب ہوئے۔

1964ء میں لندن کانفرنس میں انھوں نے قبرصی ترکوں کے وفد کی قیادت کی۔ بعد ازاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شریک ہوئے۔ نیویارک سے واپس آئے تو آرچ بشپ میکایوس نے قبرص میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ اکتوبر 1967ء تک ترکی میں مقیم رہے۔ بعد ازاں خفیہ طور پر قبرص آئے تو یونانی قبرصی پولیس نے گرفتار کرکے نظر بند کر دیا۔ عوامی دباؤ کے تحت 13 دن بعد رہا کرکے ترکی بھیج دیا۔ 13 اپریل 1968ء کو قبرص آنے کی اجازت ملی۔ وطن واپس آکر ترکش کمیونل چیمبر کی صدارت کے فرائض سنبھالے۔ جون 1968ء میں قبرص کے ترک اور یونانی باشندوں کے درمیان مذاکرات میں ترکوں کی ترجمانی کی۔ 15 اگست 1974 ء کو قبرص کے شمالی حصے پر ترک فوجوں کا قبضہ ہو گیا تو دینک تاش نے اعلان کیا کہ قبرص کی تقسیم اس مسئلے کا واحد حل ہے۔ فروری 1975ء میں قبرص کے ترکوں نے اپنی آزادی کا اعلان کیا۔ 20 جون کے انتخابات میں رؤف دینک تاش کی قومی اتحاد پارٹی نے بھاری اکثریت حاصل کی اور دینک تاش اس مملکت کے صدر منتخب ہوئے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttp://data.bnf.fr/ark:/12148/cb135336055 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. ربط: https://d-nb.info/gnd/119478889 — اخذ شدہ بتاریخ: 11 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
  3. Founder of Turkish Cyprus, Rauf Denktaş, dies at age 88 — اخذ شدہ بتاریخ: 28 اکتوبر 2012
  4. ربط: https://d-nb.info/gnd/119478889 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
  5. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/denktasch-rauf-raschid — بنام: Rauf Raschid Denktasch — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. عنوان : Gran Enciclopèdia Catalana — گرین انسائکلوپیڈیا کیٹلینا آئی ڈی: https://www.enciclopedia.cat/ec-gec-0022018.xml — بنام: Rauf Rais Denktaş
  7. Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000011961 — بنام: Rauf Denktasch — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  8. ربط: https://d-nb.info/gnd/119478889 — اخذ شدہ بتاریخ: 31 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
  9. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttp://data.bnf.fr/ark:/12148/cb135336055 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ