مندرجات کا رخ کریں

زویا افروز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
'زویا افروز
'زویا افروز

معلومات شخصیت
پیدائش (1994-01-10) 10 جنوری 1994 (عمر 30 برس)
لکھنو, اتر پردیش, بھارت
رہائش ممبئی, بھارت
قومیت بھارتی
آنکھوں کا رنگ سبز   ویکی ڈیٹا پر (P1340) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بالوں کا رنگ سیاہ   ویکی ڈیٹا پر (P1884) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 1.65 میٹر (5 فٹ 5 انچ)
وزن 51 کلو گرام [1]  ویکی ڈیٹا پر (P2067) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام [1]  ویکی ڈیٹا پر (P140) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
تعليم مٹھی بائی کالج, ممبئی
مادر علمی متھی بائی کالج   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ماڈل, اداکارہ
دور فعالیت 1999–present
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

زویا افروز ، (پیدائش:10 جنوری 1994ء) ایک بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہے جو ہندی فلموں میں نظر آتی ہے۔ وہ پونڈز کی فیمینا مس انڈیا اندور 2013ء کراؤن کی فاتح تھیں۔ [2] 24 مارچ 2013ء کو ممبئی میں یش راج اسٹوڈیو ، ممبئی میں منعقدہ پونڈز فیمینا مس انڈیا 2013ء کے 50 ویں ایڈیشن میں بعد میں انھیں پونڈز کی فیمینا مس انڈیا انٹرنیشنل [3] 2013 [4] کا تاج پہنایا گیا۔ انھوں نے بحیثیت چائلڈ آرٹسٹ متعدد فلموں ، سیریلز اور اشتہاروں میں بھی کام کیا ہے۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم

[ترمیم]

زویا افروز 10 جنوری 1994ء کو [5] بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں پیدا ہوئیں۔ زویا نے تین سال کی عمر سے ہی ہندوستانی فلموں ، ٹیلی ویژن سیریز اور اشتہاروں میں کام کرنا شروع کر دیا تھا [6] انھوں نے اپنی اسکول کی تعلیم آر این شاہ ہائی اسکول سے حاصل کی [7] اور انھوں نے گریجویشن کے لیے ولی پارلے، ممبئی کے مٹھی بائی کالج میں تعلیم حاصل کی [8] [9]۔

پونڈز فیمینا مس انڈیا 2013ء

[ترمیم]

زویا فیمینا مس انڈیا 2013ء کی ٹاپ 5 فائنلسٹ میں شامل تھیں۔ [10] 24 مارچ 2013ء کو ممبئی میں یش راج اسٹوڈیو ، ممبئی میں منعقدہ پونڈز فیمینا مس انڈیا 2013ء کے 50 ویں ایڈیشن میں پچھلے سال کی فاتح روچیل ماریا راؤ نے زویا افروز کو مقابلے میں مس انڈیا انٹرنیشنل 2013ء چنے جانے پر تاج پہنایا۔

کیریئر

[ترمیم]

زویا افروز نے اپنے کیریئر کا آغاز اس وقت کیا جب وہ 3 سال کی تھیں۔ انھیں 3 سال کی عمر میں رسنا مہاسرچ مقابلہ سے بریک ملا جس کے بعد انھوں نے اسی کے لیے ٹی وی کمرشل کیا۔ وہ بطور چائلڈ آرٹسٹ ، وہرپول ، شاپرز اسٹاپ ، جیٹ ایئر ویز ، پی ایس پی او فین اور نیو یارک لائف انشورنس جیسے ٹی وی کے دیگر اشتہارات میں بھی دیکھی گئی۔

1998ء سے 2005ء (ابتدائی دور)

[ترمیم]

1998ء میں انھوں نے ٹی وی سیریز کورا کاغذ میں کام کیا ۔ [11] 1999ء میں انھوں نے کرشمہ کپور ، سیف علی خان ، سلمان خان اور سونالی بیندرے کی فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں میں نیلم کی بیٹی کا کردار نبھایا، باکس آفس پر یہ فلم بہت کامیاب رہی [12]۔ اسی سال فلم من میں بھی نظر آئیں۔ فلم کچھ نہ کہو میں ایشوریا رائے بچن اور ابھیشک بچن ساتھ بھی بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا ہے۔ زویا نے بچوں کے مشہور ٹی وی سیریل سون پری میں کام کیا [13]۔ انھوں نے سال 2000ء میں نشر ہونے والی ڈی ڈی نیشنل کی سیریز جے ماتا کی میں دیوی پاروتی کی نوجوانی کا کردار ادا کیا [14]۔ بچپن میں ، وہ ٹی وی کے کئی اشتہارات میں نمودار ہوتی رہی ہیں جن میں بھنور ، شاپرز اسٹاپ ، جٹ ایئر ویز اور نیو یارک لائف انشورنس شامل رہے۔ [15]

2012ء سے تا حال

[ترمیم]

18 سال کی عمر میں انھیں پونڈز فیمینا مس انڈیا اندور 2013ء کی فاتح قرار دیا گیا۔ اداکاری کے علاوہ ، زویا کئی برانڈز اور مصنوعات کے لیے ایک مشہور برانڈ سفیرہیں ، جس میں پونڈز کا فیس واش بھی شامل ہے [16] [17] زویا افروز نے 2014ء میں بالی وڈ اداکار ہمیش ریشميا، یو یو ہنی سنگھ اور عرفان خان جیسے اداکاروں پر مشتمل فلم  دا ایکسپوز (The Xposé)سے بطور ہیروئین دوبارہ فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ اس کے علاوہ وہ 2017ء کی فلم سویٹی ویڈز این آر آئی ( Sweetiee Weds NRI) میں بھی نظر آئیں۔ [18] [19]

گلیمانند سپر ماڈل انڈیا

[ترمیم]

زویاافروز کو گلیمانند سپر ماڈل انڈیا 2021ء مقابلے کے لیے بہترین 12 ماڈل میں سے ایک کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔وہ مس انٹرنیشنل انڈیا 2021 کے اعزاز کے لیے بھی مقابلے میں شریک ہوئیں۔

فلمی گرافی

[ترمیم]
سال فلم کردار زبان نوٹ
1999 ہم ساتھ ساتھ ہیں [20] رادھیکا ہندی راجشری پروڈکشن فلمز ، اداکاری میں سلمان خان ، سیف علی خان اور کرشمہ کپور
2001 سنت گیانیشور [21] مکتا ہندی ڈائریکٹر۔ دھمیش تیواری
2003 کچھ نہ کہو [22] آریا ہندی ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کے ساتھ
2005 فرام ٹیا ود لو [21] ٹیا انگریزی
2012 ساڈی گلی آیا کرو [23] چھنو پنجابی
2014 ایکسپوز [24] چاندنی ہندی ہمیش ریشمیا اور یو یو ہنی سنگھ کے ہمراہ
2017 سویٹی ویڈس این آر آئی [25] پیاری ہندی ہمیش کوہلی اور درشن جریوالہ کے ساتھ
2018 شوگر فری [26] مونیکا تیاگی ہندی
2019 پامبان [27] وسوندرا تمل
2020 ایکسپوس ریٹرن ہندی
2020 کانٹیکٹ کلر [28] نمی ہندی
2021 کباڈ دا کوائن [29] روما ہندی
2021 مامز کمنگ [30] ہندی پری پروڈکشن

ٹیلی ویژن

[ترمیم]
سال سیریل کردار چینل نوٹ
1998 کورا کاٖغذ (ٹی وی سیریز) بے بی اسٹار پلس چائلڈ آرٹسٹ
2000 جئے ماتا کی [31] ننھی ماتا / پاروتی اسٹار پلس چائلڈ آرٹسٹ
2001 ہم سات آٹھ ہیں لولی اسٹار پلس چائلڈ آرٹسٹ
2004 سون پری [32] ڈمپل اسٹار پلس چائلڈ آرٹسٹ
2014 کامیڈی نائٹ ود کپل مہمان کلر ٹی وی قسط 82 [33]
2017 بگ باس سیزن 11 [34] مقابلے میں شریک کلرز وائلڈ کارڈ شرکت

ایوارڈز اور نامزدگی

[ترمیم]
سال ایوارڈ قسم فلم نتیجہ
2013 بھارت رتن ڈاکٹر امبیڈکر بیوٹی کوئین آف دی ایئر ایوارڈ [35] بیوٹی کوئین آف دی ایئر N / A جیتا
2014 بگ لائف اوکے ناؤ ایوارڈز [36] بہترین اداکارہ " دی ایکسپوز " جیتا

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب Zoya Afroz — اخذ شدہ بتاریخ: 9 جون 2023
  2. "Pond's Femina Miss India Indore 2013 Crown"۔ 09 مئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2019 
  3. "Pond's Femina Miss India International 2013"۔ 21 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2019 
  4. "Pond's Femina Miss India International 2013" 
  5. "Zoya Afroz - Profile"۔ indiatimes.com۔ 03 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2019 
  6. "Bollywood Actress got Slammed as 'Anti-Muslim' for Posting Bikini Pics"۔ East Coast Daily۔ 8 July 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 فروری 2021 
  7. "Zoya Afroz - Femina Miss India Contestant Profile"۔ Femina Miss India۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 فروری 2021 [مردہ ربط]
  8. "Former Miss India & Bollywood Actress, Zoya Afroz Reveals The Mystery Behind Winning The Title At Just 18!"۔ 25 June 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 فروری 2021 
  9. Daliya Ghose (25 March 2013)۔ "Miss India International Zoya Afroz worked with Aishwarya Rai, Karisma Kapoor"۔ 28 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 فروری 2021 
  10. "Femina Miss India 2013 Grand Finale"۔ Times of India Portal 
  11. "'हम साथ-साथ हैं' की यह बच्ची याद है? अब देखें कितनी ग्लैमरस दिखती हैं जोया अफरोज"۔ Jansatta (بزبان الهندية)۔ 17 November 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 فروری 2021 
  12. "Then and now – Hum Saath-Saath Hain"۔ Filmfare (بزبان انگریزی)۔ 07 اگست 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جون 2019 
  13. "The stars of Son Pari: Where are they now?"۔ Indian Express 
  14. "Hindi TV series Jai Mata Ki (2000)"۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 فروری 2021 
  15. "Remember this little girl Radhika from 'Hum Saath Saath Hain', she is all grown up now"۔ 14 August 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 فروری 2021 [مردہ ربط]
  16. "Pond's Face Wash Commercial" 
  17. "Pond's Face Wash"۔ 30 جون 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2019 
  18. "Films are my current focus, says Sweetie weds NRI actor Zoya Afroz"۔ 26 May 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 فروری 2021 
  19. "'Sweetiee Weds NRI': Himansh Kohli - Zoya Afroz add tadka to the reprised version of 'Kudi Gujarat Di'."۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2017 
  20. "Hum Saath Saath Hain" 
  21. ^ ا ب "Kuch Naa Kaho" 
  22. "Kuch Naa Kaho" 
  23. "Sadi Gali Aaya Karo" 
  24. "The Xposé" 
  25. "Sweetiee Weds NRI" 
  26. "Sugary Free (Short Drama) - Zoya Afroz and Yuvraj Siddharth Singh"۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2021 
  27. "The Xpose actress and Miss India International 2013 Zoya Afroz is steaming up the internet"۔ Zoom۔ 14 January 2020 
  28. "Contact Killer (Thriller) - Zoya Afroz, Vamsi Krishna and Murli Verma"۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2021 
  29. "Valentine's Day 2021: Upcoming movies and series to add to your watchlist"۔ Republic TV۔ 10 February 2021 
  30. "Mom's Coming (2021) - Horror, Thriller- Zoya Afroz"۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2021 
  31. "Jai Mata Ki" 
  32. "Son Pari"۔ 30 جولا‎ئی 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2019 
  33. Girija Narayan (6 May 2014)۔ "Sonali Raut Slapped Miss India Runner-Up, Zoya Afroz During Kapil's Comedy Nights Shooting!"۔ www.filmibeat.com 
  34. "Bigg Boss 11: Zoya Afroz and Natalia Kayy to enter the house as wildcard contestants"۔ Pinkvilla۔ 9 November 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 فروری 2021 [مردہ ربط]
  35. "Bharat Ratna Dr Ambedkar Beauty Queen of the Year Award"۔ 30 جون 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2019 
  36. "Big life ok Now Awards"۔ 30 جون 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2019 

بیرونی روابط - زویا افروز سوشل میڈیا پر

[ترمیم]