زیب النسا حمید اللہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
زیب النسا حمید اللہ
 

معلومات شخصیت
پیدائش 25 دسمبر 1921ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کولکاتا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 10 ستمبر 2000ء (79 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کلکتہ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ صحافی [1]،  شاعرہ ،  مصنفہ ،  ناشر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [2]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں مرر (جریدہ)   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

بیگم زیب النسا حمید اللہ (انگریزی: Zaib-un-Nissa Hamidullah)، (پیدائش: 25 دسمبر، 1921ء - وفات: 10 ستمبر، 2000ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والی انگریزی زبان کی ممتاز مصنفہ، شاعرہ، صحافی، پبلشر اور مشہور انگریزی جریدے مرر کی ایڈیٹر تھیں۔ وہ پاکستان کی پہلی خاتون ایڈیٹر ہونے کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔

حالات زندگی[ترمیم]

زیب النسا حمید اللہ 25 دسمبر، 1921ء کو کلکتہ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز روزنامہ ڈان سے کیا۔ اکتوبر 1951ء میں انھوں نے کراچی سے مشہور انگریزی جریدے مرر کا اجرا کیا جو اپنے گیٹ اپ اور خبروں اور مضامین کی خوب صورت پیشکش کی وجہ سے بہت جلد پاکستان کا ایک مقبول جریدہ بن گیا۔ یہ جریدہ اپریل 1972ء تک جاری رہا۔ اس دوران اسے ایک مرتبہ بندش کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر بیگم زیب النسا حمید اللہ نے اس بندش کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دیا۔ جہاں ان کے حق میں فیصلہ ہوا اور یوں مرر کی اشاعت دوبارہ بحال ہو گئی۔ بیگم زیب النسا حمید اللہ انگریزی زبان کی شاعرہ بھی تھیں، ان کے شعری مجموعے The Indian Bouqet، The Lotus Leaves اور The Flute of Memory کے نام سے شائع ہوئے۔[3]

تصانیف[ترمیم]

  • Indian Bouquet - 1941
  • Lotus Leaves - 1946
  • Sixty Days in America- 1956
  • The Young Wife - 1958
  • The Flute of Memory - 1964
  • Poems - 1972

وفات[ترمیم]

بیگم زیب النسا حمید اللہ 10 ستمبر، 2000ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پا گئیں۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]