سوارا بھاسکر
سوارا بھاسکر | |
---|---|
اے ڈیتھ اِن دے گنج کی خصوصی اسکریننگ کے دوران میں سوارا
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | دہلی، بھارت |
9 اپریل 1988
قومیت | بھارتی |
والدین | چترپو ادے بھاسکر (والد) اِرا بھاسکر (والدہ) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | دہلی یونیورسٹی جواہر لال نہرو یونیورسٹی |
پیشہ | اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
سُوَارا بھاسکر (ولادت: 9 اپریل 1988ء ) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہے۔ اس نے زیادہ تر بالیوڈ فلموں میں کام کیا۔[1] اپنی بہترین اداکاری کی بدولت اسے دو مرتبہ اسکرین اعزازات سے نوازا اور تین مرتبہ فلم فیئر اعزاز کے لیے نامزد بھی کیا گیا۔
سوارا جو ایک نیول آفیسر چترپو ادے بھاسکر کی بیٹی ہے، دہلی میں پلی بڑھی۔ دہلی یونیورسٹی سے انگریزی میں بی اے ڈِگری حاصل کرنے کے بعد جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ایم اے سماجیات کے لیے داخلہ لیا۔[2]
سوارا نے 2009ء میں اپنی شروعاتی فلم مدھولال کیپ واکنگ میں معاون کردار ادا کیا۔ 2011ء میں فلم تنو ویڈز منو میں معاون کردار نبھایا، جس میں اس کی اداکاری وسیع پیمانے پر اعتراف کی گئی۔ اس فلم میں اس کی کارکردگی کو فلم تنقید نگاروں کی طرف سے سراہا گیا اور فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا۔ 2013ء کی رومانی فلم رانجھنا میں جسے فلمی ناقدین نے خراجِ تحسین پیش کیا، اس کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔ اس فلم کی اداکاری کے تعلق سے اسے دوسری مرتبہ فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا۔[3] تنو ویڈز منو ریٹرنز کی اداکاری کو بھی بڑی تعریفیں ملیں، اس کے بعد فلم پریم رتن دھن پایو میں کردار نبھایا۔ یہ دونوں فلمیں 2015ء میں سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی فلمیں ہیں۔ 2016ء کی فلم نل بٹے سناٹا اور 2017ء کی فلم انارکلی آف آراہ کو بھی نگاہِ تحسین سے دیکھا گیا جن میں اس نے بطور ستارہ اہم کردار نبھایا ہے۔ اسے اول الذکر کے لیے اسکرین تنقیدی اعزاز برائے بہترین اداکارہ سے نوازا گیا اور آخر الذکر کو فلم فیئر اعزاز ناقدین برائے بہترین اداکارہ نامزد کیا گیا۔[4]
ابتدائی زندگی اور تعلیم
[ترمیم]سوارا 9 اپریل 1988ء کو بھارت کے دہلی میں ایک نیول آفیسر اور بہاری[5][6] پروفیسر کے ہاں ہوئیں۔[7][8][9][10] اس کا والد چترپو ادے بھاسکر تیلگو نیول آفیسر تھے اور اس کی والدہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں پروفیسر تھی۔ ان کی نانی کا تعلق وارانسی سے تھا۔[11] سوارا نے دہلی ہی میں پرورش پائی۔[12] اور سردار پٹیل ودیالیا سے اسکولی تعلیم پائی۔[13] اس کے بعد دہلی یونیورسٹی کے مرانڈا ہاؤس سے بی اے انگریزی کی تعلیم حاصل کی جہاں ایک دوسری اداکارہ منیشا لامبا ان کی ہم جماعت تھیں۔ اس کے بعد انھوں نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے سماجیات میں ایم اے حاصل کی۔[14][15][16]
پیشہ وارانہ زندگی
[ترمیم]سوارا بھاسکر فلموں میں اداکاری شروع کرنے سے پہلے دہلی میں این کے شرما کے "ایکٹ ون" تھیٹر گروپ سے وابستہ تھیں۔.[17] وہ 2008ء میں ممبئی منتقل ہوئیں۔
پروڈیوسر
[ترمیم]سوارا بھاسکر نے 25 جنوری 2019ء کو اپنے بھائی ایشان بھاسکر کے ساتھ اپنے پروڈکشن ہاؤس، کہانی والے کی بنیاد رکھی۔[18]
فلموں کی فہرست
[ترمیم]† | فلمیں جو اب تک منظرِ عام پر نہیں آئیں |
سال | عنوان | کردار | دیگر معلومات |
---|---|---|---|
2009 | مدھولال کیپ واکنگ | سدھا ایم ڈیوبے | |
2010 | گزارش | رادھیکا تلوار | |
دا انٹائٹلڈ کارتک کرشنن پروجیکٹ | سوارا بھاسکر / مایا | ||
2011 | تنو ویڈز منو | پائل سنہا سنگھ | |
چلر پارٹی | باٹل آور اینکر | ||
2013 | لزن۔.۔ امایا | امایا کرشنا مورتی | |
اورنگزیب | سُمن | ||
رانجھنا | بندیا | ||
سب کی بجے گی بینڈ | جیا | ||
2014 | مچھلی جل کی رانی ہے | عائشہ سکسینہ | |
2015 | تنو ویڈز منو ریٹرنز | پائل سنہا سنگھ | |
پریم رتن دھن پایو | راجکماری چندریکا | ||
ایکس:پاسٹ از پریسینٹ | آنٹی | ||
2016 | نِل بٹے سناٹا | چندا سہائے | |
2017 | انارکلی آف آراہ | انارکلی | |
2018 | ویرے دی ویڈنگ | ساکشی سونی | |
2019 | شیر قورمہ † | اعلان ہنوز باقی | [19][20] |
ٹیلی ویژن
[ترمیم]سال | پروگرام | رول | چینل | دیگر معلومات | حوالہ جات |
---|---|---|---|---|---|
2014 | سمودھان: دا میکنگ آف دا کانسٹیٹی ٹیوشن آف انڈیا | پیش کار | راجیہ سبھا ٹی وی | [21] | |
2015–2017 | رنگولی | میزبان/پیشکار | ڈی ڈی نیشنل | [22][23] | |
2016–2017 | اٹ از ناٹ دیٹ سمپل | میرہ | ووٹ | ویب سیریز | [24] |
اعزازات
[ترمیم]سال | فلم | اعزاز | زمرہ | نتیجہ |
---|---|---|---|---|
2012 | تنو ویڈز منو | فلم فیئر اعزاز | بہترین معاون اداکارہ | نامزد[25] |
زی فلمی ایوارڈ | بہترین معاون اداکارہ | فاتح | ||
انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز | بہترین معاون اداکارہ | نامزد | ||
اسکرین ایوارڈ | بہترین معاون اداکارہ | نامزد[26] | ||
2014 | رانجھنا | فلم فیئر اعزاز | بہترین معاون اداکارہ | نامزد[27] |
انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز | بہترین معاون اداکارہ | نامزد | ||
اسکرین ایوارڈز | بہترین معاون اداکارہ | فاتح[28] | ||
زی فلمی اعزاز | بہترین معاون اداکارہ | فاتح[29] | ||
2016 | نل بٹے سناٹا | سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول | بہترین اداکارہ | فاتح[30] |
اسکرین ایوارڈز | بہترین اداکارہ - تنقیدی | فاتح[30] | ||
فلمز آف انڈیا آن لائن ایوارڈز | بہترین اداکارہ - اہم کردار | نامزد[31] | ||
2018 | انارکلی آف آراہ | فلم فیئر اعزازات | بہترین اداکارہ (تنقیدی) | نامزد[32] |
فلمز آف انڈیا آن لائن ایوارڈز | بہترین اداکارہ - اہم کردار | نامزد[33] |
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Swara Bhasker: It is empowering to have a film about four girls, without any dark mudda - Times of India ►"۔ The Times of India
- ↑ "In conversation with Swara Bhaskar | Yale MacMillan Center South Asian Studies"۔ southasia.macmillan.yale.edu۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2020
- ↑ http://indianexpress.com/article/entertainment/bollywood/swara-bhaskar-says-women-should-be-angry-and-shameless-for-their-own-good-4730321/
- ↑ https://www.filmfare.com/awards/filmfare-awards-2018/nominations/critics-best-actor-female/swara-bhaskar
- ↑ "Swara Bhaskar Interview"۔ Behindwood.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جون 2013
- ↑ "Bollywood is obsessed with looks: Swara Bhaskar"۔ The Hindu۔ PTI۔ 16 March 2011۔ 26 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ "Dating a writer makes for great conversations: Swara Bhaskar"۔ Hindustan Times۔ 18 جنوری 2017۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 اپریل 2017
- ↑ "Swara Bhaskar calls herself an unapologetic feminist, says it's a misunderstood term"۔ Hindustan Times۔ جون 9, 2017۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018
- ↑ "My experience of Bollywood not nepotistic at all: Swara Bhaskar"۔ Deccan Chronicle۔ مارچ 15, 2017۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018
- ↑ "Sonam Kapoor is a better friend to me than I'm to her: Swara Bhaskar"۔ The Indian Express۔ مارچ 23, 2017۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018
- ↑ "Films are forever"۔ The Hindu۔ 18 June 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جون 2013
- ↑ "Off The Block"۔ 28 August 2010۔ 29 جون 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مئی 2013
- ↑ "Personal Agenda: Swara Bhaskar, actress"۔ Hindustan Times۔ 29 نومبر 2013۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 دسمبر 2013
- ↑ "No sex for a role: Swara Bhaskar"۔ Times of India۔ 9 اپریل 2012۔ 26 جولائی 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 فروری 2013
- ↑ "I was always a dramebaaz child: Swara Bhaskar"۔ The Times of India۔ 9 جولائی 2013۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 دسمبر 2013
- ↑ "Bindiya and Murari have some of the best dialogues in the film: Swara Bhaskar – Hindustan Times"۔ 4 جولائی 2013۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 دسمبر 2013
- ↑ "Swara Bhaskar on Madholal Keep Walking"۔ NDTV۔ 21 August 2010۔ 17 نومبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 فروری 2013
- ↑ "Swara Bhasker debuts as a producer with Kahaaniwaaley"۔ Pinkvilla۔ 25 January 2019۔ 13 مارچ 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2021
- ↑ "'Veere Di Wedding' co-star Swara Bhaskar makes Shikha Talsania's birthday special | Latestj News & Updates at Daily News & Analysis"۔ dna (بزبان انگریزی)۔ 2017-10-10۔ 25 دسمبر 2018 میں [http:/ /www.dnaindia.com/bollywood/report-veere-di-wedding-co-star-swara-bhaskar-makes-shikha-talsania-s-birthday-special-2551604 اصل] تحقق من قيمة
|url=
(معاونت) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اکتوبر 2017 - ↑ "Sheer Qorma's first poster out! Swara Bhasker, Divya Dutta's love story looks beautiful beyond words"۔ www.timesnownews.com
- ↑ "Swara Bhaskar anchors Shyam Benegal's Samvidhaan"۔ جنوری 21, 2014۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اپریل 20, 2018
- ↑ "Swara Bhaskar to host Doordarshan's Rangoli"۔ نومبر 2, 2015۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اپریل 19, 2018
- ↑ "Swara Bhaskar bids adieu to DD National's 'Rangoli'"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی, 2017
- ↑ "Unhappy marriage or perfect affair? It's not that simple"۔ اکتوبر 6, 2016۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اپریل 20, 2018
- ↑ "Nominations for 57th Idea Filmfare Awards 2011"۔ Bollywood Hungama۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 ستمبر 2015
- ↑ "Screen Awards 2014: And the winner is.۔."۔ ibnlive.in.com۔ 2014۔ 01 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جون 2015
- ↑ "59th Idea Filmfare Awards Nominations"۔ Filmfare۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 ستمبر 2015
- ↑ "Screen Awards 2014: And the winner is.۔."۔ ibnlive.in.com۔ 2014۔ 01 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جون 2015
- ↑ "Zee Cine Awards 2014: Swara Bhaskar's Award Acceptance Speech"۔ 14 جنوری 2014۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جون 2015
- ^ ا ب "Swara Bhaskar wins best actress title in China"۔ The Indian Express۔ 27 ستمبر 2015۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 ستمبر 2015
- ↑ "2nd FOI Online Awards"۔ FOI Online Awards۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018
- ↑ "63rd Jio Filmfare Awards 2018: Official list of Critics' Award nominations – Times of India"۔ The Times of India۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2018
- ↑ "FOI Online Awards"۔ FOI Online Awards (بزبان انگریزی)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2018
بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر سوارا بھاسکر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- No URL found. Please specify a URL here or add one to Wikidata.
- انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر سوارا بھاسکر
- Official website missing URL
- 1988ء کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بقید حیات شخصیات
- بھارتی اسٹیج اداکارائیں
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- جواہر لعل نہر یونیورسٹی کے فضلا
- دہلی کی اداکارائیں
- شہریت ترمیمی قانون احتجاج میں شامل لوگ
- فاضل جامعہ دہلی
- فوجیوں کے بچے
- ہندی سنیما کی اداکارائیں
- عمر کے تنازعات
- دہلی کی شخصیات